Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

اترپردیش میں پٹرول۔ ڈیزل اورایل پی جی کے لیے مارا ماری

گجرات، آسام، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر اور بہار سمیت دوسری کئی ریاستوں میں بھی افراتفری کا ماحول

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
9 hours ago
اترپردیش  میں پٹرول۔ ڈیزل اورایل پی جی کے لیے مارا ماری

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں مسلسل اضافہ اور بحران کے جلد ختم نہ ہونے کے اندیشوں کے درمیان ملک کے مختلف حصوں میں پٹرول کی قلت اورایل پی جی کی کمی کی خبروں سے افراتفری مچی ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں سے مسلسل پٹرول پمپوں پر لمبی قطاروں کی ویڈیوز سامنے آرہی ہیں۔ جس کے بعد مہاراشٹر کے جالنا میں انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اشیائے ضروریہ قانون 1955 کے تحت خصوصی احکامات جاری کیے ہیں وہیں اترپردیش کے کئی اضلاع میں پٹرول۔ ڈیزل اورایل پی جی کے لیے مارا ماری مچی ہوئی ہے۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے پارلیمانی حلقہ گورکھپور میں بدھ کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قلت کی افواہیں تیزی سے پھیلیں، جس سے پٹرول پمپوں پر لوگوں کی بھیڑ امڈ پڑی۔ شہراور گردونواح میں یہ خبر پھیلی کہ تیل کمپنیوں نے پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند کردی ہے جس سے لوگ گھبرا گئے اور پمپوں کی طرف دوڑ پڑے۔ کچھ مقامات پر لوگوں نے اضافی ایندھن بھروانے کی بھی کوشش کی، جس سے غیر ضروری بھیڑ اور افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔

صورتحال پر قابو پانے کے لیے گورکھپور کے ضلع مجسٹریٹ دیپک مینا نے فوری طور پر ویڈیو پیغام جاری کرکے لوگوں سے امن قائم رکھنے اور افواہوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی معمول پر ہے اور کہیں بھی کوئی کمی نہیں ہے۔ مینا نے کہا کہ پٹرولیم اشیا کی سپلائی باقاعدگی سے جاری ہے اور انتظامیہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ بغیر تصدیق کے کوئی بھی گمراہ کن معلومات شیئر نہ کرے۔

اترپردیش کی نہیں بلکہ ملک کے کئی صوبوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قلت کی افواہیں پھیل رہی ہیں۔ گجرات، آسام، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر اور بہار سمیت کئی ریاستوں میں افراتفری کا ماحول ہے۔ آسام کے جورہاٹ میں پیٹرول پمپ کے مالک راکیش سنگھ نے کہا کہ ہم صارفین کو یہ باور کرانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ہمارے پاس مکمل ذخیرہ ہے لیکن وہ سننے کے لیے تیارنہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم تو پورا ٹینک بھی بھر رہے ہیں۔اسی طرح گجرات کے کئی پٹرول پمپوں پر بھیڑ جمع ہو رہی ہے۔

Recent News

اترپردیش  میں پٹرول۔ ڈیزل اورایل پی جی کے لیے مارا ماری

اترپردیش میں پٹرول۔ ڈیزل اورایل پی جی کے لیے مارا ماری

March 26, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

وندے ماترم لازمی نہیں‘محمود مدنی کا جبر پر عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان

March 26, 2026
یونیفارم سول کوڈ کو اتراکھنڈ ہائی کورٹ میں چیلنج

گجرات اسمبلی نے یو سی سی بل منظور کر لیا

March 25, 2026
دہلی کے گرین پارک میں  ہریش رانا کی آخری رسومات ادا

دہلی کے گرین پارک میں ہریش رانا کی آخری رسومات ادا

March 25, 2026
نیا ریل قانون! جہاں سےٹکٹ  وہیں سے سفر

ریلوے نے ٹکٹ کینسل کرانے کے اصول سخت کردیئے

March 25, 2026
نئے لیبر قوانین کے خلاف ٹریڈ یونینوں کا بھارت بندآج

دہلی-این سی آر میں 29 مارچ کو تیز بارش اور طوفان کا اندیشہ

March 25, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.