Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

حج2026کی کامیاب تکمیل کے بعد حج 2027 کی تیاریوں کا باضابطہ آغاز

قونصل جنرل فہد احمد خان سوری نے فلاحی اور قونصلر خدمات کے نئے منصوبوں کا کیا اعلان

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 months ago
حج2026کی کامیاب تکمیل کے بعد حج 2027 کی تیاریوں کا باضابطہ آغاز

جدہ ۔ حج سیزن 2026کی کامیاب تکمیل کے بعد جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے نے حج 2027 کی تیاریوں کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ جدہ میں قونصل جنرل ہند فہد احمد خان سوری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آئندہ حج کے انتظامات، سعودی عرب کے مغربی خطہ میں مقیم ہندوستانی برادری کیلئے فلاحی اقدامات، قونصلر خدمات میں بہتری اور ہندوستان کے چھٹے نیشنل فیملی ہیلتھ سروے (NFHS-6) کے اہم نتائج سے آگاہ کیا۔اس موقع پر پریس و اطلاعات کے قونصل اور ہیڈ آف چانسری امام مہدی حسین بھی موجود تھے۔فہد احمد خان سوری نے بتایا کہ گزشتہ حج کے دوران ہندوستان کے مکمل 1لاکھ 75 ہزار عازمین کیلئے مؤثر انتظامات کیے گئے جن میں تقریباً 70 فیصد عازمین نے حج کمیٹی آف انڈیا جبکہ 30 فیصد نے نجی حج گروپس کے ذریعے فریضۂ حج ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ منیٰ، عرفات اور مزدلفہ تک عازمین کی بروقت رسائی، طبی امدادی نظام، بغیر سامان کے سفر، ریموٹ سٹی چیک اِن اور حرمین ہائی اسپیڈ ریلوے کے بڑھتے استعمال نے حج انتظامات کو مزید منظم اور آسان بنایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ہندوستان میں 10 ہزار عازمین کیلئے نسک کارڈ کا پائلٹ منصوبہ کامیاب رہا جسے آئندہ مزید وسعت دی جائے گی جبکہ مدینہ منورہ میں تمام ہندوستانی حجاج کیلئے رہائش فراہم کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ حج 2027 کیلئے درخواستوں کا عمل تقریباً مکمل ہو چکا ہے اور قرعہ اندازی رواں ماہ کے اختتام تک متوقع ہے۔ اس ضمن میں ہندوستان کی وزارتِ اقلیتی امور اور سعودی حکام کے ساتھ رہائش، ٹرانسپورٹ اور کیٹرنگ سمیت مختلف شعبوں میں مسلسل رابطہ جاری ہے۔ہندوستان برادری کیلئے قونصلر خدمات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران قونصل خانے نے 1 لاکھ 19 ہزار سے زائد پاسپورٹ درخواستوں اور 38 ہزار سے زیادہ تصدیقی خدمات انجام دیں۔

فہد احمد خان سوری نے کہا کہ قونصل خانہ عوامی شکایات کے مؤثر ازالے، جدید سہولتوں، ماہانہ اوپن ہاؤس اجلاسوں، ہندوستانی محنت کشوں کی فلاح، پریشان حال شہریوں، قیدیوں اور ضرورت مند تارکینِ وطن کی معاونت کے لیے اپنی خدمات مزید وسعت دے رہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہندوستانی برادری کے تعاون سے مستقبل میں مزید تجارتی، ثقافتی اور سماجی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

Recent News

وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر این ایس یو آئی کا تالی تھالی مارچ

وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر این ایس یو آئی کا تالی تھالی مارچ

September 17, 2026
میرا سر قلم کر دو، پھر بھی میں بی جے پی میں نہیں جاؤں گی :مہوا موئترا

امت شاہ کی میٹنگوں سے مسلم افسران کو باہر رکھنے کا مہوا موئتراکا الزام

September 17, 2026
امریکہ سے 18ہزار ہندوستانی سمیت  15 لاکھ تارکین وطن کی ملک بدری ممکن

ٹرمپ انتظامیہ کے ذریعہ فلسطینی لیڈران کو پریشان کیے جانے کا سلسلہ بدستور جاری

September 17, 2026
 اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے والے  آیوش ملک کی شخصی آزادی بحال   

 اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے والے  آیوش ملک کی شخصی آزادی بحال   

September 16, 2026
پی ایف کوریج کے لیے ماہانہ تنخواہ کی حد 15,000 سے بڑھا کر 25,000کر دی گئی

پی ایف کوریج کے لیے ماہانہ تنخواہ کی حد 15,000 سے بڑھا کر 25,000کر دی گئی

September 16, 2026
یو پی آئی چارج کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر – ان گزٹ نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کا مطالبہ

یو پی آئی چارج کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر – ان گزٹ نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کا مطالبہ

September 16, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.