Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

مردم شماری 2027 کے پہلے مرحلے کی تیاریاں شروع

پہلے مرحلے میں اپریل سے ستمبر 2026 کے درمیان رہائشی مردم شماری کا عمل مکمل کیا جائے گا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 months ago
مردم شماری 2027 کے پہلے مرحلے کی تیاریاں شروع

نئی دہلی: مرکزی وزارتِ داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ ہندوستان میں مردم شماری 2027 کا پہلا مرحلہ اپریل سے ستمبر 2026 کے درمیان انجام دیا جائے گا۔ اس مرحلے میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گھروں کی فہرست سازی اور رہائشی مردم شماری کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ بدھ کے روز جاری ایک سرکاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہر ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لیے 30 دن کی مدت مخصوص کی جائے گی، جس کے دوران گھروں کی تفصیلات اکٹھی کی جائیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گھروں کی فہرست سازی کے 30 روزہ عمل کے آغاز سے قبل 15 دن کی مدت کے لیے خود شمارکاری کا متبادل بھی فراہم کیا جائے گا، تاکہ شہری اپنی تفصیلات خود درج کر سکیں۔ وزارتِ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ مردم شماری کا یہ عمل دو مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں اپریل سے ستمبر 2026 کے دوران گھروں کی فہرست سازی اور رہائشی مردم شماری کی جائے گی، جبکہ دوسرا مرحلہ فروری 2027 میں آبادی کی باقاعدہ مردم شماری پر مشتمل ہوگا۔

ہندوسان کے مہا رجسٹرار اور مردم شماری کمشنر مرتیونجے کمار نارائن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت مردم شماری 2027 کے تحت گھروں کی فہرست سازی کے عمل کا آغاز یکم اپریل 2026 سے کرے گی، جو 30 ستمبر 2026 تک جاری رہے گا۔ اس عمل کے دوران ہر ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ اپنی جانب سے مقررہ 30 دن کی مدت میں مردم شماری کی کارروائی مکمل کرے گا۔

واضح رہے کہ مردم شماری ہر دس برس میں کرائی جاتی ہے اور یہ عمل پہلے 2021 میں ہونا تھا، لیکن کووڈ۔19 وبا کے باعث اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ اب مردم شماری 2027 کے پہلے مرحلے کے شیڈول کے اعلان کے ساتھ اس دس سالہ عمل کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے، جس میں تاخیر وبائی حالات کی وجہ سے ہوئی تھی۔

اس مردم شماری کی ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ پہلی بار یہ مکمل طور پر ڈیجیٹل انداز میں کی جائے گی۔ حکومت کے مطابق ڈیجیٹل نظام کے ذریعے اعداد و شمار کے اندراج اور جانچ کے عمل کو زیادہ شفاف اور مؤثر بنایا جائے گا۔ گزشتہ برس 12 دسمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ مرکزی کابینہ کے اجلاس میں مردم شماری 2027 کے انعقاد کی منظوری دی گئی تھی، جس پر 11,718.2 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔حکومت نے یہ بھی بتایا ہے کہ آبادی کی مردم شماری کے مرحلے میں ذات پر مبنی شناخت کو بھی شامل کیا جائے گا، جسے تازہ ترین مردم شماری کی ایک اہم جہت قرار دیا جا رہا ہے۔

Recent News

کشمیر میں موسم کے پیٹرن میں تبدیلی کا اشارہ

کشمیر میں موسم کے پیٹرن میں تبدیلی کا اشارہ

February 22, 2026
ٹرمپ کی  جانب سے ایران کو 10 سے15دنوں کی ڈیڈ لائن

ٹرمپ کی جانب سے ایران کو 10 سے15دنوں کی ڈیڈ لائن

February 22, 2026
ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

February 21, 2026
لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی  سخت تنقید

لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی سخت تنقید

February 21, 2026
ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

February 20, 2026
گجرات میں ایس آئی آر کے بعد  68 لاکھ سے زائد نام خارج

گجرات میں ایس آئی آر کے بعد 68 لاکھ سے زائد نام خارج

February 20, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.