Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

لوک سبھا رکن کی شکل میں پرینکا گاندھی کی حلف برداری

ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی اسپیکر اوم برلا نے ان کا نام پکارا اور انہیں لوک سبھا کی رکنیت کا حلف دلایا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 year ago
لوک سبھا رکن کی شکل میں پرینکا گاندھی کی حلف برداری

نئی دہلی: پرینکا گاندھی واڈرا نے آج جمعرات، 28 نومبر 2024 کو لوک سبھا کی رکنیت کا حلف لے لیا۔ لوک سبھا کی کارروائی شروع ہوتے ہی اسپیکر اوم برلا نے ان کا نام پکارا اور انہیں لوک سبھا کی رکنیت کا حلف دلایا گیا۔ قبل ازیں پرینکا گاندھی اپنی والدہ اور کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس پہنچیں۔ بعد میں وہ راہل گاندھی کے ساتھ لوک سبھا گئیں جہاں انہیں ایوان کی رکنیت کا حلف دلایا گیا۔کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے لوک سبھا کی رکنیت کا حلف لینے کے بعد کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے سے ملاقات کی اور ان سے رہنمائی اور آشیرواد حاصل کیا۔ اس موقع پر راہل گاندھی کافی خوش نظر آئے اور انہوں اپنے موبائل پر اپنی بہن پرینکا گاندھی کی تصاویر بھی لیں۔
پرینکا گاندھی نے کیرالہ کے وائناڈ لوک سبھا سیٹ پر شاندار کامیابی حاصل کی تھی، جہاں انہوں نے 4 لاکھ سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے سی پی آئی کے امیدوار ستین موکری کو شکست دی۔ وائناڈ میں یہ انتخاب کانگریس کے لیے ایک اہم فتح ثابت ہوا ہے، کیونکہ یہ سیٹ راہل گاندھی نے خالی کی تھی، جب انہوں نے 2024 کے عام انتخابات کے دوران اتر پردیش کے رائے بریلی سے بھی کامیابی حاصل کی اور وہاں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔پرینکا گاندھی کی پارلیمنٹ میں آمد ایک اہم موقع ہے، کیونکہ اس سے قبل وہ صرف پارٹی کی جنرل سیکریٹری کے طور پر سرگرم رہی تھیں لیکن اب وہ منتخب نمائندہ کے طور پر ایوان میں قدم رکھ رہی ہیں۔

Recent News

ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کے قریب

ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کے قریب

December 17, 2025
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

جہیز جیسے جرم سے نمٹنے کیلئے صرف قانونی دفعات کافی نہیں بلکہ اجتماعی سماجی کوششیں ناگزیر

December 17, 2025
نیشنل ہیرالڈ معاملہ میں ای ڈی کی شکایت کا نوٹس لینے سے عدالت کاانکار

نیشنل ہیرالڈ معاملہ میں ای ڈی کی شکایت کا نوٹس لینے سے عدالت کاانکار

December 16, 2025
نتیش کمار کے ذریعہ مسلم خاتون کا حجاب کھینچنے پر  اقرا حسن  کا سخت ردعمل

نتیش کمار کے ذریعہ مسلم خاتون کا حجاب کھینچنے پر اقرا حسن کا سخت ردعمل

December 16, 2025
سرکاری تقریب میں نتیش کمار  کی حرکت پر  تنازعہ

سرکاری تقریب میں نتیش کمار کی حرکت پر تنازعہ

December 16, 2025
مولانا ذوالفقاراحمد نقشبندی مجددیؒ کے انتقال پر مولانا محمود مدنی کا تعزیتی پیغام

مولانا ذوالفقاراحمد نقشبندی مجددیؒ کے انتقال پر مولانا محمود مدنی کا تعزیتی پیغام

December 15, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.