Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

’فرسٹ اے سی کوچ‘ میں چوہے نے ریٹائرڈ افسر کی ناک کتر دی

چوہے کے کاٹنے کے اس حادثے کے بعد ریلوے کی صاف صفائی اور پیسٹ کنٹرول کے انتظامات پر سوال اٹھنے لگے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 months ago
’فرسٹ اے سی کوچ‘ میں چوہے نے ریٹائرڈ افسر کی  ناک کتر دی

ٹرین کے فرسٹ اے سی کوچ میں 78 سالہ ریٹائرڈ آفیسر ایچ پی چرن آرام کر رہے تھے، اسی دوران چوہے نے ان کی ناک کتر دی۔ افسر کو جب درد محسوس ہوا تو انھوں نے دیکھا کہ ناک خون سے شرابور ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ رات تقریباً 10 بجے پیش آیا۔ آفیسر چنڈی گڑھ سے اندور جا رہے تھے اور ٹرین جیسے ہی اندور پہنچ، انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اہل خانہ کے مطابق آس پاس دیکھنے پر پتہ چلا کہ کوچ میں موجود چوہے نے ان کی ناک کاٹی ہے۔ اچانک ہوئے اس حادثے سے بزرگ ریٹائرڈ آفیسر گھبرا گئے۔ ساتھ میں سفر کر رہے اہل خانہ نے ان کے زخم کو دیکھا اور ٹرین کے ملازمین کو اطلاع دی۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ کوچ میں پہلے سے ہی چوہے اور گندگی کا مسئلہ تھا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سفر کے دوران کوچ میں گندگی اور چوہے کی موجودگی کو لے کر ریلوے اسٹاف سے شکایت کی گئی تھی۔ شکایت کے بعد اسٹاف نے گندگی تو صاف کر دی تھی، لیکن چوہوں کو ہٹانے یا پیسٹ کنٹرول جیسے مؤثر انتظامات نہیں کیے گئے۔ کچھ دیر بعد چوہے نے بزرگ پر حملہ کر دیا۔ اس حادثے نے ٹرین مسافروں کی حفاظت اور صاف صفائی کے انتظامات پر سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ ریلوے میں صفائی کو لے کر مسلسل دعوے کیے جاتے ہیں، لیکن کوچ میں چوہوں کی موجودگی جیسا مسئلہ برقرار ہے۔ ٹرین اندور پہچنے کے بعد اہل خانہ نے ایچ پی چرن کو علاج کے لیے کوکیلابین اسپتال میں داخل کرایا۔ ڈاکٹروں نے ان کے زخم کی جانچ کی اور انفیکشن سے تحفظ کے لیے علاج شروع کیا۔ اہل خانہ کے مطابق ڈاکٹروں نے ریبیز سے بچاؤ کے لیے پہلا انجکشن بھی دیا ہے۔

ٹرین میں چوہے کے کاٹنے کے اس حادثے کے بعد ریلوے کی صاف صفائی اور پیسٹ کنٹرول کے انتظامات پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ خصوصاً بزرگ مسافروں کے لیے اس قسم کا حادثہ باعث فکر ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ اگر کوچ میں چوہوں کی موجودگی کی شکایت ملنے کے بعد وقت رہتے ہوئے مؤثر کارروائی کی جاتی ہے تو اس قسم کے حادثوں کو روکا جا سکتا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ کچھ وقت پہلے اندور ایئر پورٹ پر بھی ایک مسافر کو چوہے کے ذریعہ کاٹے جانے کا واقعہ سامنے آیا تھا۔ اب ٹرین میں اس نوعیت کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس نے پبلک ٹرانسپورٹ اور مسافر خدمات پر سوال کھڑے کر دیے ہیں۔

Recent News

معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

October 8, 2026
پاکبڑا واقع مصطفیٰ مسجد مقدمہ میں مسجد انتظامیہ کمیٹی کا کردار قابل تحسین – جمعیۃ علما ہند

پاکبڑا واقع مصطفیٰ مسجد مقدمہ میں مسجد انتظامیہ کمیٹی کا کردار قابل تحسین – جمعیۃ علما ہند

October 8, 2026
تلنگانہ میں بوگس فارم۔ 7 پر پہلا FIR درج، مشیرآباد میں 30 ووٹ خارج کرنے کی کوشش ناکام

تلنگانہ میں بوگس فارم۔ 7 پر پہلا FIR درج، مشیرآباد میں 30 ووٹ خارج کرنے کی کوشش ناکام

October 8, 2026
آر بی آئی کا بڑا فیصلہ، ریپو ریٹ میں  25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ

آر بی آئی کا بڑا فیصلہ، ریپو ریٹ میں 25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ

October 7, 2026
راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈران کے خلاف  ایف آئی آر

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈران کے خلاف ایف آئی آر

October 7, 2026
جموں و کشمیر حکومت نے عدالتی افسران کے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 62 سال کر دی

جموں و کشمیر حکومت نے عدالتی افسران کے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 62 سال کر دی

October 6, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.