اگر آپ بہار سے ہیں اور سرکاری نوکری کی تلاش میں ہیں تو آپ کے لیے خوشخبری ہے۔ بہار میں کانٹرایکٹ بیسس پر کمونیٹی ہیلتھ ا فسر کی بھرتی کے لیے درخواست کی کارروائی 1 نومبر سے شروع ہوچکی ہے۔ اس بھرتی کے تحت اگر آپ کا سیلیکشن ہوتا ہے تو آپ کو ہر ماہ 40000 روپے تک کی تنخواہ ملےگی ۔
کس کے لئے کتنی سیٹیں !
بہار میں کمونیٹی ہیلتھ ا فسر کے لئے مجموعی طور پر 4500 سیٹوں پر بھرتی ہونی ہے جن میں جنرل کے لئے 979 عہدے، ای ڈبلیو ایس کے لیے 245، ایس سی کے لیے 1243، ایس ٹی کے لیے 55، ای بی سی کے لیے 1170، بی سی کے لیے 640اور ڈبلو بی سی کے لیے 160سیٹیں ہیں۔
بہار سی ایچ او کے لیے اہلیت
بہار سی ایچ او کی اس بھرتی کے لیے درخواست دینے کے لیے امیدواروں کے لیے لازمی ہے کہ وہ کسی تسلیم شدہ ادارے سے نرسنگ میں بی ایس سی کی ڈگری کے ساتھ کم از کم چھ ماہ کی مدت کا سی سی ایچ سرٹیفکیٹ بھی ہونا چاہیے۔ اگر بھرتی کے لیے عمر کی حد کے بارے میں بات کی جاۓ تو اس کے لیے کم از کم عمر کی حد 21 سال اور زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 45 ہے، حالانکہ مخصوص زمروں اور معذور امیدواروں کے لیے عمر کی بالائی حد میں خصوصی رعایت ہے۔
بہار سی ایچ اوکے لیے درخواست کیسے دی جائے؟
1. سب سے پہلے shs.bihar.gov.in پر جائیں۔
2. ہوم پیج پر ریکروٹمنٹ لنک پر کلک کریں۔
3. اپنے موبائل نمبر کے ساتھ خود کو رجسٹر کریں۔
4. فارم میں اپنی تفصیلات پُر کریں اور مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کریں۔
5. درخواست کی فیس ادا کریں۔
6. درخواست کی فیس کی ادائیگی کے بعد آپ کا فارم آپ کی سکرین پر ظاہر ہوگا، اسے ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنے پاس رکھیں۔