Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

’یوجی سی نیٹ‘ 2026 کے 84 مضامین کے نتائج جاری

انگریزی، کامرس اور سماجیات کے امیدواروں کو نتیجے کے لیے انتظار کرنا ہوگا، کیونکہ ان تینوں مضامین کا امتحان دوبارہ منعقد کیا جانا ہے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 weeks ago
’یوجی سی نیٹ‘   2026 کے 84 مضامین کے نتائج جاری

’نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی‘ (این ٹی اے) نے ’یوجی سی نیٹ‘  جون 2026 کے  نتائج جاری کر دیے ہیں۔ امتحان میں شامل امیدوار اپنا اسکور کارڈ سرکاری ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔ اس مرتبہ یہ امتحان 87 مضامین کے لیے منعقد کیا گیا تھا، فی الحال 84 مضامین کے نتائج جاری کیے گئے ہیں۔ انگریزی، کامرس اور سماجیات کے امیدواروں کو نتیجے کے لیے انتظار کرنا ہوگا، کیونکہ ان تینوں مضامین کا امتحان دوبارہ منعقد کیا جانا ہے۔ این ٹی اے کے مطابق یو جی سی نیٹ  جون 2026 کے 84 مضامین کے لیے کل 773806 امیدواروں نے رجسٹریشن کرایا تھا۔ ان میں 430195 خواتین، 343575 مرد اور 36 تھرڈ جینڈر امیدوار شامل تھے۔ ان میں سے 607151 امیدواروں نے امتحان دیا، جس کا انعقاد ملک بھر کے 286 شہروں میں 655 امتحانی مراکز پر کیا گیا تھا۔ امتحان 22، 23، 24، 25، 29 اور 30 جون کے ساتھ ساتھ 5 جولائی 2026 کو منعقد ہوا تھا۔

84 مضامین کے نتائج میں 4241 امیدواروں نے ’جے آر ایف‘ اور اسسٹنٹ پروفیسر کے لیے اہل قرار دیے گئے ہیں۔ یہ امتحان میں شامل کل امیدواروں کا 0.70 فیصد ہے۔ وہیں 45904 امیدوار اسسٹنٹ پروفیسر اور ’پی ایچ ڈی‘ میں داخلے کے لیے اہل ہیں۔ یہ تعداد امتحان میں شامل امیدواروں کا 7.56 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ 97434 امیدواروں کو صرف ’پی ایچ ڈی‘ میں داخلے کے لیے اہل قرار دیا گیا ہے۔ ان کا تناسب 16.05 فیصد ہے۔ اس بار 3 مضامین کے امیدواروں کو نتیجے کے لیے کچھ اور انتظار کرنا پڑے گا۔ انگریزی، کامرس اور سماجیات کا امتحان دوبارہ منعقد کیا جائے گا۔ دراصل ان مضامین کے سوالیہ پرچوں میں مختلف قسم کی غلطیوں کی شکایات سامنے آئی تھیں۔ اس کے بعد این ٹی اے نے ان تینوں مضامین کا امتحان دوبارہ کرانے کا فیصلہ کیا۔ ان مضامین کے دوبارہ امتحانات ستمبر 2026 میں ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔

’این ٹی اے‘ نے نتائج جاری کرنے سے قبل 84 مضامین کی ’انسر کی‘، سوالیہ پرچے اور امیدواروں کے ریکارڈ کیے گئے جوابات سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب کرائی تھی۔ امیدواروں کو 16 سے 18 اگست 2026 کے درمیان ’انسر کی‘ پر اعتراض درج کرنے کا موقع دیا گیا تھا۔ امیدواروں کی جانب سے موصول ہونے والے اعتراضات کی ماہرین نے جانچ کی، جس کے بعد حتمی ’انسر کی‘ جاری کی اور نتیجہ جاری کیا گیا۔ امیدوار اپنے نتائج سرکاری ویب سائٹ پر چیک کر سکتے ہیں: سب سے پہلے ’یو جی سی نیٹ‘ کی سرکاری ویب سائٹ ugcnet.nta.nic.in پر جائیں۔ ہوم پیج پر ’یوجی سی نیٹ جون 2026‘  ریسلٹ/اسکور کارڈ کے لنک پر کلک کریں۔ مطلوبہ تفصیلات لاگ ان میں درج کریں۔ سبمٹ کرنے کے بعد آپ کا اسکور کارڈ اسکرین پر ظاہر ہو جائے گا۔ نتائج ڈاؤن لوڈ کر لیں۔ اس کا پرنٹ آؤٹ یا ڈٰجیٹل کاپی محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

 

Recent News

ڈاکٹر آدتیہ نارائن مشرا سمیت کئی ماہرین تعلیم اور دانشور  کانگریس میں شامل

ڈاکٹر آدتیہ نارائن مشرا سمیت کئی ماہرین تعلیم اور دانشور کانگریس میں شامل

September 14, 2026
سعودی عرب کے پاس  صرف 5 سے 7 دنوں کا تیل بچا

سعودی عرب کے پاس صرف 5 سے 7 دنوں کا تیل بچا

September 14, 2026
آبنائے ہرمز میں پھر کشیدگی، ایرانی مال بردار جہاز پر حملہ، ایک کی موت

آبنائے ہرمز میں پھر کشیدگی، ایرانی مال بردار جہاز پر حملہ، ایک کی موت

September 14, 2026
سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن بال بال بچے

سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن بال بال بچے

September 14, 2026
80 فیصد ہندوستانی گوشت خور، برکس کے ویجیٹیرین مینو پر راہل گاندھی کا طنز

80 فیصد ہندوستانی گوشت خور، برکس کے ویجیٹیرین مینو پر راہل گاندھی کا طنز

September 14, 2026
برکس 2026 کے ’نئی دہلی اعلامیہ‘ میں ’بانڈونگ روح‘ کا ذکر

برکس 2026 کے ’نئی دہلی اعلامیہ‘ میں ’بانڈونگ روح‘ کا ذکر

September 13, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.