Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

لکھنؤ یونیورسٹی میں مسجد کا گیٹ بند کرنے پرہنگامہ

ملک کا مستقبل کہلانے والے طلباء نے عبادت کا احترام کرنے کی شاندارمثال پیش کی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
3 weeks ago
لکھنؤ یونیورسٹی میں مسجد کا گیٹ بند کرنے پرہنگامہ

گنگا جمنی تہذیب اور ادب وآداب کے لیے مشہوراترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں ایک بار پھر ہندو۔ مسلم کھائی کو پاٹنے کی کوشش کرکے ملک کا مستقبل کہلانے والے طلباء نے عبادت کا احترام کرنے کی شاندارمثال پیش کی ہے۔ اطلاع کے مطابق لکھنؤ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے نام پر تاریخی لال بارہ دری اور اس کے اندر موجود قدیمی مسجد کے گیٹ کو سیل کر کے بیریکیڈ لگائے جانے سے ادارے میں کشیدگی پھیل گئی۔ اس کارروائی کے خلاف طلباء لیڈروں اور مسلم طلباء نے کیمپس میں شدید احتجاج کیا۔

اس سلسلے میں یونیورسٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اے ایس آئی کی محفوظ کردہ اس بوسیدہ عمارت سے ہونے والے ممکنہ خطرے کو روکنے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ اس کے جواب میں طلباء نے بیریکیڈ ہٹا دیئے اور مسجد کے باہر ہی نماز ادا کرنے لگے۔ اس دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال قائم کرتے ہوئے یونیورسٹی کے ہندو طلباء ڈھال بن کر کھڑے ہوگئے اور حفاظتی گھیرا بناکرنمازیوں کی حفاظت کی۔

معلوم ہوکہ لال بارہ دری تقریباً 200 سال پرانی تاریخی عمارت ہے جسے نواب ناصر الدین حیدر نے 1800 عیسوی میں تعمیر کرائی تھی۔ یہ عمارت یونیورسٹی کے قیام سے پہلے کی ہے اور اسے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کے ذریعہ محفوظ قرار دیا گیا ہے۔ طلباء کا الزام ہے کہ انتظامیہ نے قدیمی مسجد کے حصے کو پیشگی اطلاع کے بغیر بند کر دیا۔ اس اچانک کارروائی سے مشتعل یونیورسٹی کے طلباء کی بڑی تعداد بارہ دری کے سامنے جمع ہوگئی اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔

احتجاج کے دوران یونیورسٹی کیمپس میں ایک دلچسپ منظر سامنے آیا۔ جب مسجد کا گیٹ بند کئے جانے کی وجہ سے مسلمان طلباء نے مسجد کے باہر ہی نماز ادا کرنا شروع کی تو ہندو ساتھی ان کے دفاع میں اترآئے۔ یونیورسٹی کے ہندو طلباء نے ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر نماز پڑھ رہے طلباء  کے چاروں طرف ایک حفاظتی گھیرا (چین) بنالیا۔ اس پورے واقعہ کا ویڈیو اب سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں طلباء مذہب کی دیوار کو توڑ کر ہم آہنگی کا پیغام دیتے نظر آرہے ہیں۔

Recent News

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون گرنے کے بعد زوردار دھماکہ

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون گرنے کے بعد زوردار دھماکہ

March 16, 2026
امریکہ سے 18ہزار ہندوستانی سمیت  15 لاکھ تارکین وطن کی ملک بدری ممکن

ایران کے خلاف جنگ امریکہ کے لیے مہنگی ثابت ہونے لگی

March 16, 2026
مغربی بنگال میں 46 لاکھ سے زائد نام ووٹر لسٹ سے ہٹانے کے لیے نشان زد

مغربی بنگال سمیت 5 ریاستوں میں انتخابی تاریخوں کا اعلان

March 15, 2026
ایل پی جی سلنڈر کی قلت پر اپوزیشن کا مرکز پر حملہ

پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری

March 15, 2026
لداخ میں جاری تعطل کو ختم کرنے کی سمت میں  بڑا قدم

لداخ میں جاری تعطل کو ختم کرنے کی سمت میں بڑا قدم

March 14, 2026
کیمیکل جیسی بدبو سےامریکہ میں افراتفری کا ماحول

کیمیکل جیسی بدبو سےامریکہ میں افراتفری کا ماحول

March 14, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.