Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

آر ایس ایس کو بی جے پی کے نقطہ نظر سےنہ دیکھا جائے

موہن بھاگوت نے کہا:اگر آپ آر ایس ایس کو سمجھنا چاہتے ہیں، تو آپ کو اس کا تجربہ کرنا ہوگا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 months ago
آر ایس ایس کو بی جے پی کے نقطہ نظر سےنہ دیکھا جائے

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے اتوار کے روز کہا کہ تنظیم کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے اور اسے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نقطہ نظر سے نہیں دیکھا جانا چاہئے۔موہن بھاگوت نے آر ایس ایس کی صد سالہ تقریبات کے ضمن میں کولکاتہ میں ‘آر ایس ایس 100 لیکچر سیریز’ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس کو تنگ یا تقابلی فریم ورک سے نہیں سمجھا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا، “اگر آپ آر ایس ایس کو سمجھنا چاہتے ہیں، تو آپ کو اس کا تجربہ کرنا ہوگا۔ موازنہ کرنے سے غلط فہمیاں پیدا ہوں گی۔

موہن بھاگوت نے کہا، “بہت سے لوگ آر ایس ایس کو بی جے پی کے نقطہ نظر سے دیکھتے ہیں، جو بہت بڑی غلطی ہے۔” انہوں نے کہا کہ اگرچہ بی جے پی کے بہت سے لیڈروں کی جڑیں آر ایس ایس میں ہوسکتی ہیں، لیکن دونوں الگ الگ تنظیمیں ہیں جن کے کردار مختلف ہیں۔ بعد میں، کولکاتہ کے سائنس سٹی آڈیٹوریم میں منعقدہ دوسری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس سیاست میں شامل نہیں ہے اور اس کا کوئی دشمن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنظیم صرف اور صرف ہندو سماج کی بہبود، سلامتی اور اتحاد کے لیے کام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا، “آر ایس ایس کو اکثر غلط سمجھا جاتا ہے۔ بہت سے لوگ اس کا نام جانتے ہیں لیکن اس کے کام کو نہیں سمجھتے ہيں۔ آر ایس ایس دشمنی یا تصادم کی ذہنیت کے ساتھ کام نہیں کرتی ہے۔” آر ایس ایس کے سربراہ نے کہا کہ آر ایس ایس کا بنیادی مقصد “شریف” یا اخلاق مند اور نیک لوگ پیدا کرنا ہے جو خدمت، اقدار اور قومی فخر سے متاثر ہوں اور جو ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

Recent News

کشمیر میں موسم کے پیٹرن میں تبدیلی کا اشارہ

کشمیر میں موسم کے پیٹرن میں تبدیلی کا اشارہ

February 22, 2026
ٹرمپ کی  جانب سے ایران کو 10 سے15دنوں کی ڈیڈ لائن

ٹرمپ کی جانب سے ایران کو 10 سے15دنوں کی ڈیڈ لائن

February 22, 2026
ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

February 21, 2026
لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی  سخت تنقید

لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی سخت تنقید

February 21, 2026
ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

February 20, 2026
گجرات میں ایس آئی آر کے بعد  68 لاکھ سے زائد نام خارج

گجرات میں ایس آئی آر کے بعد 68 لاکھ سے زائد نام خارج

February 20, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.