Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو Front Urdu

سماج وادی پارٹی برقعہ ہٹا کرمسلم خواتین کی چیکنگ کے خلاف

پارٹی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر کہا : پولیس کو ووٹر شناختی کارڈ جانچ کرنے کا اختیار نہیں

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 years ago
سماج وادی پارٹی برقعہ ہٹا کرمسلم خواتین  کی چیکنگ  کے خلاف

اتر پردیش میں 20 نومبر کو 9 اسمبلی سیٹوں کے لیے ضمنی انتخاب ہونے والے ہیں۔ اس سلسلے میں سماج وادی پارٹی نے الیکشن کمیشن کو ایک خط لکھا ہے۔ اکھلیش یادو کی سربراہی والی ایس پی نے اپنے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ ووٹنگ کے دوران مسلم خواتین کا برقعہ ہٹا کر چیکنگ نہیں کی جائے۔سماج وادی پارٹی نے پولیس کو ووٹر شناختی کارڈ جانچ کرنے کا اختیار نہیں دینے کی بات کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے کہا ہے “خواتین اگر برقعہ پہن کر ووٹنگ کریں تو پولس مداخلت نہ کرے، مسلم خواتین برقعہ ہٹانے کو لے کر خوف میں مبتلا رہتی ہیں، جس سے وہ ووٹ نہیں ڈال پاتی ہیں۔”
سماج وادی پارٹی کے اس مطالبہ سے سیاسی گھمسان ہو سکتا ہے کیونکہ بی جے پی کئی مواقع پر برقعہ پوش خواتین ووٹرس کی جانچ کا مطالبہ کرتی آئی ہے۔ دہلی کی 7 سیٹوں پر اس بار ہوئے لوک سبھا انتخابات سے پہلے بی جے پی کی دہلی یونٹ نے بھی ایسا ہی مطالبہ کیا تھا۔ اس سلسلے میں بی جے پی کے ایک نمائندہ وفد نے دہلی کے چیف الیکٹورل افسر کو ایک عرضداشت سونپی تھی۔ اس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ووٹنگ والے دن دہلی میں جو بھی برقعہ پہن کر یا منھ پر ماسک لگاکر ووٹنگ کرنے آئے، اس کی پوری جانچ کے بعد ہی اسے ووٹ ڈالنے دیا جائے۔ خاتون افسر یا خاتون پولیس ان کا چہرہ چیک کریں۔
قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش کی 9 اسمبلی سیٹوں پر 20 نومبر کو ووٹنگ ہونی ہے جبکہ 23 نومبر کو اس کے نتائج کا اعلان ہوگا۔ یوپی میں جن سیٹوں پر ضمنی انتخاب ہوں گے، ان میں کٹیہری (امبیڈکر نگر)، کرہل (مین پوری)، میرا پور (مظفرنگر)، غازی آباد، مجھاواں (مرزا پور)، شیش مؤ (کانپور شہر)، کھیر (علی گڑھ)، پھول پور (پریاگ راج) اور کندرکی (مراد آباد) شامل ہیں۔

Recent News

امریکہ سے 18ہزار ہندوستانی سمیت  15 لاکھ تارکین وطن کی ملک بدری ممکن

ٹرمپ انتظامیہ کے ذریعہ فلسطینی لیڈران کو پریشان کیے جانے کا سلسلہ بدستور جاری

September 17, 2026
 اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے والے  آیوش ملک کی شخصی آزادی بحال   

 اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے والے  آیوش ملک کی شخصی آزادی بحال   

September 16, 2026
پی ایف کوریج کے لیے ماہانہ تنخواہ کی حد 15,000 سے بڑھا کر 25,000کر دی گئی

پی ایف کوریج کے لیے ماہانہ تنخواہ کی حد 15,000 سے بڑھا کر 25,000کر دی گئی

September 16, 2026
یو پی آئی چارج کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر – ان گزٹ نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کا مطالبہ

یو پی آئی چارج کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر – ان گزٹ نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کا مطالبہ

September 16, 2026
بحیرۂ احمربحران میں شدّت !سعودی عرب نے ینبع بندرگاہ سے تیل لوڈنگ روکی

بحیرۂ احمربحران میں شدّت !سعودی عرب نے ینبع بندرگاہ سے تیل لوڈنگ روکی

September 16, 2026
عازمین حج کی رہنمائی کیلئے حج آپریشنل پلان جاری

عازمین حج کی طبی جانچ کی مدت میں 30 ستمبر تک توسیع

September 16, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.