Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

نائب صدر دھنکھڑ کےاستعفیٰ کے بعد سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیاں شروع  

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے باضابطہ طور پر استعفیٰ منظور کر لیا ۔ دھنکھڑ نے استعفیٰ ’صحت کو ترجیح دینے‘ کی بنیاد پر پیش کیا تھا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
5 months ago
نائب صدر  دھنکھڑ کےاستعفیٰ کے بعد سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیاں شروع  

نئی دہلی: نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے پیر کی شام اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جسے اب صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے باضابطہ طور پر منظور کر لیا ہے۔ دھنکھڑ نے اپنا استعفیٰ ’صحت کو ترجیح دینے‘ کی بنیاد پر پیش کیا تھا۔ وہ 2022 سے اس عہدے پر فائز تھے اور راجیہ سبھا کے چیئرمین بھی تھے۔پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے پہلے دن ان کا اچانک استعفیٰ حیرت کا سبب بنا۔ دن میں وہ راجیہ سبھا میں موجود تھے، جہاں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے اور بی جے پی کے لیڈر جے پی نڈا کے درمیان ’آپریشن سندور‘ اور پہلگام حملے پر شدید بحث ہوئی۔ اس دوران دھنکھڑ نے ایوان کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ اس حساس مسئلے پر تفصیلی بحث کو یقینی بنائیں گے۔

اسی روز بعد میں انہوں نے اپوزیشن اور حکومت کے اراکین کی ایک مشترکہ میٹنگ بلائی، جس میں مبینہ طور پر حکومتی اراکین شریک نہیں ہوئے۔ شام کو انہوں نے اپنا استعفیٰ پیش کر دیا، جس پر مختلف سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔استعفیٰ کی منظوری کے بعد وزارتِ داخلہ کو کارروائی کے لیے مراسلہ بھیج دیا گیا ہے اور جلد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کی توقع ہے۔ اس پیشرفت کے بعد راجیہ سبھا کی صدارت عبوری طور پر ڈپٹی چیئرمین سنبھال سکتے ہیں، جب تک نیا نائب صدر منتخب نہیں ہو جاتا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں جگدیپ دھنکھڑ کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی صحت و عافیت کی دعا کی۔ انہوں نے لکھا، ’’جگدیپ دھنکھڑ جی کو ہندوستان کے نائب صدر سمیت کئی اہم عہدوں پر ملک کی خدمت کا موقع ملا ہے۔ میں ان کے اچھے صحت کی تمنا کرتا ہوں۔‘‘دوسری جانب، اپوزیشن کی جانب سے اس اچانک استعفیٰ پر شفافیت کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ کانگریس کے رکنِ پارلیمان عمران پرتاپ گڑھی نے اسے ’غیر معمولی‘ واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صرف صحت کو وجہ بتانا کافی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پر حکومت کو کھل کر بات کرنی چاہیے۔

لوک سبھا کے رکن پپو یادو نے بھی بی جے پی صدر جے پی نڈا کے بیان پر سوال اٹھایا اور کہا کہ ایوان کے ریکارڈ سے متعلق فیصلے صرف چیئرمین ہی کر سکتے ہیں، نہ کہ کوئی اور۔ان حالات میں پارلیمنٹ کے اندر اعلیٰ سطحی مشاورت جاری ہے۔ سینئر وزراء، جن میں پارلیمانی امور کے وزیر کرن رججو اور ارجن رام میگھوال شامل ہیں، نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کی ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ دنوں میں نئے نائب صدر کے انتخاب کا عمل بھی شروع کر دیا جائے گا۔

Recent News

ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کے قریب

ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کے قریب

December 17, 2025
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

جہیز جیسے جرم سے نمٹنے کیلئے صرف قانونی دفعات کافی نہیں بلکہ اجتماعی سماجی کوششیں ناگزیر

December 17, 2025
نیشنل ہیرالڈ معاملہ میں ای ڈی کی شکایت کا نوٹس لینے سے عدالت کاانکار

نیشنل ہیرالڈ معاملہ میں ای ڈی کی شکایت کا نوٹس لینے سے عدالت کاانکار

December 16, 2025
نتیش کمار کے ذریعہ مسلم خاتون کا حجاب کھینچنے پر  اقرا حسن  کا سخت ردعمل

نتیش کمار کے ذریعہ مسلم خاتون کا حجاب کھینچنے پر اقرا حسن کا سخت ردعمل

December 16, 2025
سرکاری تقریب میں نتیش کمار  کی حرکت پر  تنازعہ

سرکاری تقریب میں نتیش کمار کی حرکت پر تنازعہ

December 16, 2025
مولانا ذوالفقاراحمد نقشبندی مجددیؒ کے انتقال پر مولانا محمود مدنی کا تعزیتی پیغام

مولانا ذوالفقاراحمد نقشبندی مجددیؒ کے انتقال پر مولانا محمود مدنی کا تعزیتی پیغام

December 15, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.