Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو ریاست دہلی

دہلی کو فضائی آلودگی سے بچانے کے لیے سخت کارروائی کی ضرورت

ہوا میں موجود آلودگی کے باریک ذرات اب بھی دہلی میں اموات کی سب سے بڑی وجہ

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
5 months ago
دہلی کو فضائی آلودگی سے بچانے کے لیے  سخت کارروائی کی ضرورت

نئی دہلی:  انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ میٹرکس اینڈ ایویلیوایشن (آئی ایچ ایم ای) کی تازہ رپورٹ نے بتایا ہے کہ 2023 میں قومی راجدھانی میں 17,188 لوگوں کی موت براہ راست طور پر فضائی آلودگی سے ہوئیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ہر7 میں سے ایک موت کی وجہ آلودگی تھی۔رپورٹ کے مطابق پارٹیکیولیٹ میٹر (پی ایم 2.5)، یعنی ہوا میں موجود آلودگی کے باریک ذرات اب بھی دہلی میں اموات کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔ سینٹر فار ریسرچ آن انرجی اینڈ کلین ایئر(سی آرای اے) کے تجزیہ کے مطابق2023 میں دہلی میں ہونے والی مجموعی اموات میں سے تقریباً 15 فیصد اموات صرف آلودگی کی وجہ سے ہوئیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دہلی کی آلودہ ہوا صحت سے متعلق روایتی خطرات جیسے ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس اور ہائی کولیسٹرول سے بھی زیادہ خطرناک ہو گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دہلی کی ہوا سال بہ سال زہریلی ہوتی جارہی ہے۔ پی ایم 2.5 کی سطح عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے معیارات سے کئی گنا زیادہ رہتی ہے۔ آلودگی کی وجہ سے پھیپھڑوں کی بیماری، دل کی بیماری، فالج اور بچوں میں دمہ کے معاملے تیزی سے بڑھے ہیں۔

سی آرای اے کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آلودگی اب صرف ماحولیاتی مسئلہ نہیں ہے بلکہ صحت عامہ بحران بن گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دہلی کو اس خطرے سے بچانے کے لیے حکومت کو سائنس پر مبنی مضبوط پالیسیوں اور سخت کارروائی کی ضرورت ہے، جس میں صنعتی اخراج پر کنٹرول ، گاڑیوں سے نکلنے والے دھوئیں پرسختی اور گرین زون کو بڑھانا جیسے اقدامات شامل ہیں۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر فوری کارروائی نہ کی گئی تو آنے والے برسوں میں دہلی میں آلودگی سے ہونے والی اموات کی تعداد اور بھی تشویشناک ہو سکتی ہے۔

Recent News

اسمبلی انتخابات میں فرقہ وارانہ سیاست کو مسترد کرحقیقی ایشوز پر توجہ دینے کی جماعت اسلامی ہند کی اپیل

اسمبلی انتخابات میں فرقہ وارانہ سیاست کو مسترد کرحقیقی ایشوز پر توجہ دینے کی جماعت اسلامی ہند کی اپیل

April 4, 2026
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے دوران عراق میں پھر فضائی حملہ

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے دوران عراق میں پھر فضائی حملہ

April 4, 2026
عام آدمی پارٹی میں اندرونی اختلافات اب کھل کر سامنے

عام آدمی پارٹی میں اندرونی اختلافات اب کھل کر سامنے

April 3, 2026
دہلی میں آسمان  ابر آلود رہنےاور گرج و چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

دہلی این سی آر میں آندھی، بارش اور ژالہ باری کا الرٹ

April 3, 2026
لکھنؤ میں ’سی ایم ہیلپ لائن‘ ملازمین کا زبردست احتجاج

لکھنؤ میں ’سی ایم ہیلپ لائن‘ ملازمین کا زبردست احتجاج

April 2, 2026
مرکزی تعلیمی بورڈ ، جماعت اسلامی ہند کا حکومت سے آر ٹی ای ترمیم پر نظرثانی کا مطالبہ

مولانا عبداللہ سالم کے ساتھ حراست میں مبینہ بدسلوکی

April 2, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.