Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عالمی خبریں

طالبان حکومت نے زلزلہ کو ’خدا کا عذاب‘ قرار دیا

ائمہ مساجد سے نمازِ جمعہ کے دوران خصوصی دعا کی اپیل ۔ 1400 سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
11 months ago
طالبان حکومت نے زلزلہ کو ’خدا کا عذاب‘ قرار دیا

افغانستان کی طالبان حکومت نے زلزلہ کو ’خدا کا عذاب‘ قرار دیا ہے۔ وزارت برائے حج و مذہبی امور نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کیا ہے جس میں زلزلہ کو خدا کا عذاب بتاتے ہوئے ائمہ مساجد سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 5 ستمبر کو نمازِ جمعہ کے دوران خصوصی دعا کرائیں۔ اس دعا میں آفت سے بچاؤ اور گناہوں کی معافی طلب کی جائے۔وزارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ زلزلہ اس آفت کا نمونہ ہے جو دنیا ختم ہوتے وقت آئے گی۔ ماضی میں جب کسی قوم نے خدا کے احکامات کی خلاف ورزی کی تو وہ بھی زلزلوں سے ختم ہو گئے تھے۔ طالبان حکومت نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’جب مسلمانوں پر زلزلہ آئے، تو انھیں خدائے عز و جل سے دعا کرنی چاہیے، اس کے سامنے اپنا ہاتھ پھیلا دینا چاہیے اور مدد طلب کرنی چاہیے۔ زلزلہ آئے تو مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے گناہوں کی معافی مانگیں ندامت ظاہر کریں۔

طالبان حکومت کے ذریعہ جاری اپیل میں عوام سے صبر و تحمل اور ہمت سے کام لینے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔ ساتھ ہی لوگوں سے زلزلہ کے دوران یکجہتی کا مظاہرہ کرنے اور ایک دوسرے کی مدد کرنے کی گزارش کی گئی۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سبھی زلزلہ متاثرین کی تو مدد کریں ہی، اس کے علاوہ متاثرین تک پہنچنے والی مدد کو قطعی نہ روکیں۔

واضح ہو کہ افغانستان کے مشرقی علاقہ میں گزشتہ دنوں آئے خوفناک زلزلہ سے شدید جانی و مالی نقصان دیکھنے کو ملا ہے۔ 1400 سے زائد ہلاکتوں کی تو تصدیق ہو چکی ہے اور سینکڑوں زخمیوں کو ہنوز اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ ہندوستان سمیت مختلف ممالک نے اس مشکل وقت میں افغانستان کی طرف مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے۔

Recent News

جموں اور کشمیر کے پونچھ اور راجوری اضلاع میں بارش سے نقصان کا خطرہ برقرار

جموں اور کشمیر کے پونچھ اور راجوری اضلاع میں بارش سے نقصان کا خطرہ برقرار

July 21, 2026
ہم بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں یا صرف بہلا رہے ہیں؟

ہم بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں یا صرف بہلا رہے ہیں؟

July 21, 2026
امریکہ سے 104 ہندوستانیوں کی ملک بدری پر اپوزیشن کا احتجاج

نیٹ امتحان اور پیپر لیک کے مسئلے پر سیاسی گھماسان جاری

July 21, 2026
امریکہ اور کناڈا کے مابین کشیدگی میں اضافہ

امریکہ اور کناڈا کے مابین کشیدگی میں اضافہ

July 21, 2026
طلبہ پر لاٹھی چارج کو کانگریس صدر  نے ’جمہوریت پر حملہ‘ قرار دیا

طلبہ پر لاٹھی چارج کو کانگریس صدر نے ’جمہوریت پر حملہ‘ قرار دیا

July 20, 2026
یو اے ای کے وزیر سیاحت و اقتصادی امورکی لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے ملاقات

یو اے ای کے وزیر سیاحت و اقتصادی امورکی لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے ملاقات

July 20, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.