Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی سخت تنقید

سوشل میڈیا پرمیتھلی ٹھاکر کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے تبصرے کی مذمت کی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 month ago
لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی  سخت تنقید

راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے کارگزار صدر تیجسوی یادو نے جمعہ کو گلوکارہ سے سیاستداں بننے والی میتھلی ٹھاکر کے بہار میں ان کی پارٹی کی حکمرانی کے بارے میں کئے گئے تبصروں پر سخت تنقید کی۔ اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے براہ راست میتھلی ٹھاکر کا نام نہیں لیا لیکن سوشل میڈیا پران کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے تبصروں کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے خود کا موازنہ دریودھن اور آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کا اشاروں میں موازنہ ’دھرتراشٹر‘ سے کرنے پر جوابی حملہ کیا۔

جمعرات کو اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے میتھلی ٹھاکر نے بالواسطہ طور سے آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو کے چھوٹے بیٹے تیجسوی یادو کے لیے ہمدردی کا موازنہ مہابھارت کے دور میں ہستنا پور کے راجا دھرتراشٹر  کے بیٹے دوریودھن کے تئیں ہمدردی سے کیا تھا۔ جس کے بعد بہار اسمبلی میں میتھلی کے بیان کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے آر جے ڈی کے کارگزار صدر تیجسوی یادو نے جوابی حملہ کیا ہے۔

اگرچہ میتھلی نے لالو پرساد یادو یا ان کی پارٹی کا نام نہیں لیا، لیکن ’2005 سے پہلے کا بہار‘ کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے اشاروں سے صاف کر دیا کہ وہ آر جے ڈی کے سابقہ ​​دور حکومت پر تنقید کر رہی ہیں۔ اس پر تیجسوی یادو نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’’کچھ لوگ، ایم ایل اے بنتے ہی سیاست کا مکمل علم رکھنے کا گمان کر لیتے ہیں۔ قانون سازی کے معاملات کی بنیادی باتوں کو سمجھے بغیر ان میں ایک مقبول لیڈر کے بارے میں توہین آمیز تبصرے کرنے کی ہمت آجاتی ہے۔‘‘

راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لیڈر تیجسوی یادو نے ایک اور سوشل میڈیا پوسٹ میں بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست میں امن و امان مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے جس سے افرا تفری اور بدامنی کا ماحول ہے۔ تیجسوی نے کہا کہ جرائم پیشہ کو طاقت کے تحفظ سے حوصلہ ملتا ہے اور یہ بھی کہ جرائم پیشہ و حکمران لیڈروں کے درمیان گٹھ جوڑ پروان چڑھ رہا ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ حکومت کا سربراہ بے ہوشی کی حالت میں نظر آرہا ہے جس کی وجہ سے عام لوگ پریشان ہیں، انتظامی نظام بدعنوانی میں ڈوبا ہوا ہے اور جرائم پیشہ افراد بغیر کسی خوف کے سرگرم ہیں۔

Recent News

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے دوران عراق میں پھر فضائی حملہ

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے دوران عراق میں پھر فضائی حملہ

April 4, 2026
عام آدمی پارٹی میں اندرونی اختلافات اب کھل کر سامنے

عام آدمی پارٹی میں اندرونی اختلافات اب کھل کر سامنے

April 3, 2026
دہلی میں آسمان  ابر آلود رہنےاور گرج و چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

دہلی این سی آر میں آندھی، بارش اور ژالہ باری کا الرٹ

April 3, 2026
لکھنؤ میں ’سی ایم ہیلپ لائن‘ ملازمین کا زبردست احتجاج

لکھنؤ میں ’سی ایم ہیلپ لائن‘ ملازمین کا زبردست احتجاج

April 2, 2026
مرکزی تعلیمی بورڈ ، جماعت اسلامی ہند کا حکومت سے آر ٹی ای ترمیم پر نظرثانی کا مطالبہ

مولانا عبداللہ سالم کے ساتھ حراست میں مبینہ بدسلوکی

April 2, 2026
ملک میں قومی مردم شماری کے پہلے مرحلہ کا آغاز

ملک میں قومی مردم شماری کے پہلے مرحلہ کا آغاز

April 2, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.