Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو ریاست دہلی

کانگریس نے دہلی حکومت کی کارکردگی پر اٹھایا سوال

دیویندر یادو نے کہا:’کروڑوں روپے خرچ ہو گئے لیکن آلودگی ختم نہ ہوئی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
7 months ago
چھوٹے جرائم کو جرم کی فہرست سے باہرنکالنے کا فیصلہ

نئی دہلی: دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے راجدھانی دہلی میں سنگین فضائی آلودگی معاملہ پر ایک بار پھر دہلی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ فضائی آلودگی عوامی زندگی کے لیے سب سے بڑا چیلنج بن چکی ہے، جو عآپ اور بی جے پی دونوں حکومتوں کے سیاسی مفادات کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2017 سے دہلی مسلسل دنیا کی سب سے زیادہ زہریلی ہوا والی راجدھانی بنی ہوئی ہے۔ دہلی پولیوشن کنٹرول کمیٹی کی معلومات کے مطابق 2017 سے اکتوبر 2025 تک دہلی میں آلودگی پر 53,052 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔ اتنی بڑی رقم خرچ ہونے کے باوجود آلودگی میں بہتری کی سمت میں ایک فیصد بھی بہتری نظر نہیں آتی۔ انھوں نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ خطیر رقم بدعنوانی کی نذر ہو گئی؟ دہلی کانگریس صدر نے اس معاملے میں جانچ کا مطالبہ بھی کیا۔

دیویندر یادو نے کہا کہ راجدھانی میں آلودگی کے مسلسل بڑھنے کی ذمہ داری دہلی حکومت کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت پر بھی برابر عائد ہوتی ہے، کیونکہ 25-2024 میں 858 کروڑ روپے کے بجٹ کا ایک فیصد سے بھی کم استعمال ہوا۔ دہلی میں بھی یہی صورتحال رہی، جہاں منصوبوں کو وقت پر نافذ نہ کرنے کے باعث مختص بجٹ کے مقابلے میں خرچ بہت کم ہوا۔ دہلی حکومت کے 26-2025 کے بجٹ میں آلودگی کنٹرول اور ماحولیات کے لیے 1,885 کروڑ روپے مختص کیے گئے، لیکن آلودگی کنٹرول کے لیے محض 300 کروڑ روپے خرچ ہوئے، شجرکاری پر 506 کروڑ روپے اور یمنا کی صفائی پر 750 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔

Recent News

شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

نیٹ-یو جی امیدواروں کی او ایم آر شیٹ میں تضاد سے متعلق درخواست خارج

August 7, 2026
مسلسل بارش نے دہلی-این سی آر کو کیا بے حال

مسلسل بارش نے دہلی-این سی آر کو کیا بے حال

August 7, 2026
اتر پردیش کےمدارس میں کامل و فاضل کی اسناد بند لیکن سابقہ طلبا کی ڈگریا ں اثرانداز نہیں

اتر پردیش کےمدارس میں کامل و فاضل کی اسناد بند لیکن سابقہ طلبا کی ڈگریا ں اثرانداز نہیں

August 7, 2026
عتیق احمد کے بیٹے آبان سمیت 2 افراد  سڑک حادثے میں جاں  بحق

عتیق احمد کے بیٹے آبان سمیت 2 افراد سڑک حادثے میں جاں بحق

August 6, 2026
حب الوطنی کا معیار وندے ماترم نہیں ہو سکتا : جماعت اسلامی ہند

حب الوطنی کا معیار وندے ماترم نہیں ہو سکتا : جماعت اسلامی ہند

August 6, 2026
اتر پردیش میں خستہ حال  مکان منہدم ہونے سے ایک ہی کنبہ کے 6 افراد کی موت

اتر پردیش میں خستہ حال مکان منہدم ہونے سے ایک ہی کنبہ کے 6 افراد کی موت

August 6, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.