Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو ریاست دہلی

نالوں کی مرمت اور حفاظت میں لاپرواہی پردہلی ہائی کورٹ ناراض

عدالت نے کہا کہ یہ صرف ایک انتظامی مسئلہ نہیں ہے بلکہ لوگوں کی جان سے منسلک معاملہ ہے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 day ago
نالوں کی مرمت اور حفاظت میں لاپرواہی پردہلی  ہائی کورٹ ناراض

دہلی میں نالوں کی مرمت اور حفاظت میں لاپرواہی پر دہلی ہائی کورٹ نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ عدالت نے واضح طور پر کہا ہے کہ یہ صرف ایک انتظامی مسئلہ نہیں ہے بلکہ لوگوں کی جان سے منسلک معاملہ ہے۔ عدالت نے ایم سی ڈی اور دہلی جل بورڈ (ڈی جی بی) دونوں کی سرزنش کرتے ہوئے فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

سماعت کے دوران عدالت کو مطلع کیا گیا کہ ایم سی ڈی کے پاس فلڈ چیمبر کو ڈھکنے، نالوں کے کنارے بیریکیڈنگ لگانے اور آبی جماؤ روکنے جیسے ضروری کاموں کے لیے بھی کافی رقم نہیں ہیں۔ اس پر ہائی کورٹ نے دہلی حکومت کو سخت ہدایت دی کہ وہ کارپوریشن کی مالی حالت کی فوری تحقیقات کریں۔ ایم سی ڈی کمشنر اشونی کمار نے عدالت کو بتایا کہ ’’کارپوریشن سنگین مالی بحران سے گزر رہا ہے اور عدالت کی کئی ہدایات کو نافذ کرنا مشکل ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ معاملہ اس ازخود نوٹس سے متعلق ہے، جو دہلی کی ایک رہائشی کالونی میں آبی جماؤ کے بعد لیا گیا تھا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ پہلے کی ہدایات کے مطابق سوراخ شدہ نالے تو بنا دیے گئے ہیں تاکہ پانی جمع نہ ہو، لیکن بیریکیڈنگ کا کام بجٹ نہ ہونے کی وجہ سے رک گیا ہے۔ ایم سی ڈی کمشنر کا کہنا ہے کہ نالوں کو ڈھکنے اور بیریکیڈنگ کے لیے 1 سے 1.5 کروڑ روپے کی ضرورت ہے۔ کارپوریشن کے اوپر تقریباً 15791 کروڑ روپے کی واجبات ہیں۔ مالیاتی کمیشن بھی تشکیل نہیں دی گئی ہے۔ ایم سی ڈی نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے طور پر وسائل اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن معاشی حالت انتہائی خراب ہے۔

عدالت نے ایم سی ڈی کی دلیلوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حالت بچوں، بزرگوں اور عام لوگوں کی حفاظت پر براہ راست اثر ڈالتی ہیں۔ جسٹس پربھات ایم سنگھ نے سماعت کے دوران کہا کہ ہر قدم پر آپ کو ہاتھ پکڑ کر چلانا پڑ رہا ہے، یہ کافی مشکل ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے 3 ماہ کے اندر ٹینڈر جاری کر نالے کو ڈھکنے اور بیریکیڈنگ کا کام پورا کرنے کا حکم دیا ہے۔ سماعت کے دوران دہلی جل بورڈ کی بھی سرزنش کی گئی۔ عدالت نے کہا کہ کے دہلی جل بورڈ نے وقت رہتے اس مسئلہ کو کیوں نہیں اٹھایا، اور اب نالے کی تعمیر نو والی جگہ پر 2 بڑی پائپ لائن ہونے کی بات سامنے لا رہا ہے۔

Recent News

چھتیس گڑھ میں خوفناک سڑک حادثہ میں 5  نوجوانوں کی دردناک موت

چھتیس گڑھ میں خوفناک سڑک حادثہ میں 5 نوجوانوں کی دردناک موت

December 7, 2025
نائٹ کلب واردات میں 25 افراد کی موت کے بعد  حادثے کی تحقیقات شروع

نائٹ کلب واردات میں 25 افراد کی موت کے بعد حادثے کی تحقیقات شروع

December 7, 2025
انڈیگو بحران پر مرکزی وزارت برائے شہری ہوابازی کا سخت رخ

انڈیگو بحران پر مرکزی وزارت برائے شہری ہوابازی کا سخت رخ

December 6, 2025
نالوں کی مرمت اور حفاظت میں لاپرواہی پردہلی  ہائی کورٹ ناراض

نالوں کی مرمت اور حفاظت میں لاپرواہی پردہلی ہائی کورٹ ناراض

December 6, 2025
دہلی میں درجہ حرارت 5.6 ڈگری سیلسیس تک گرا

دہلی میں درجہ حرارت 5.6 ڈگری سیلسیس تک گرا

December 6, 2025
وقف جائیدادوں کے رجسٹریشن کے لیے تین ماہ کی مہلت

وقف جائیدادوں کے رجسٹریشن کے لیے تین ماہ کی مہلت

December 5, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.