Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو ریاست دہلی

دہلی کے مہیپال پور علاقے میں دھماکے کی آواز سے دہشت

ڈی ٹی سی بس کا ٹائر پھٹنےہوئی تھی آواز، کوئی مشتبہ شے برآمد نہیں ہوئی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
4 months ago
دہلی کے مہیپال پور علاقے میں دھماکے کی آواز سے دہشت

دہلی کے مہیپال پور علاقے میں جمعرات کی صبح ایک زوردار دھماکے کی آواز سے مقامی لوگ خوفزدہ ہو گئے۔ یہ واقعہ صبح تقریباً 9 بج کر18 منٹ پر ریڈیسن ہوٹل کے قریب پیش آیا۔ فائر ڈپارٹمنٹ کو فوری طور پر اطلاع دی گئی اور چند منٹوں میں تین فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ابتدائی طور پر لوگوں نے اسے کسی دھماکے یا حملے کے خدشے سے جوڑ دیا لیکن دہلی پولیس نے کچھ ہی دیر میں وضاحت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اصل میں یہ ایک ڈی ٹی سی بس کے ٹائر پھٹنے کی آواز تھی۔

پولیس کے مطابق علاقے کی تلاشی کے دوران کوئی بھی مشتبہ چیز برآمد نہیں ہوئی۔ ڈی سی پی ساؤتھ ویسٹ نے بتایا کہ صبح کے وقت ایک شخص نے پولیس کو فون کر کے دھماکے کی اطلاع دی تھی۔ وہ شخص اس وقت گروگرام کی سمت جا رہا تھا جب اسے اچانک زوردار آواز سنائی دی۔ اطلاع ملنے کے فوراً بعد پولیس اور دیگر ایجنسیاں حرکت میں آئیں اور علاقے کو گھیر کر جانچ شروع کر دی۔

موقع پر موجود ایک سکیورٹی گارڈ نے پولیس کو بتایا کہ دھولاکنواں کی سمت جا رہی ایک ڈی ٹی سی بس کا پچھلا ٹائر اچانک پھٹ گیا تھا، جس سے دھماکے جیسی آواز پیدا ہوئی۔ بعد ازاں پولیس نے تصدیق کی کہ یہی آواز لوگوں نے دھماکہ سمجھ لی تھی۔ اس دوران فائر بریگیڈ اور بم اسکواڈ نے پورے علاقے کا معائنہ کیا، لیکن کوئی خطرناک یا مشتبہ چیز نہیں ملی۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ افواہوں پر یقین نہ کریں اور تصدیق شدہ معلومات ہی پر توجہ دیں۔

Recent News

لداخ میں جاری تعطل کو ختم کرنے کی سمت میں  بڑا قدم

لداخ میں جاری تعطل کو ختم کرنے کی سمت میں بڑا قدم

March 14, 2026
کیمیکل جیسی بدبو سےامریکہ میں افراتفری کا ماحول

کیمیکل جیسی بدبو سےامریکہ میں افراتفری کا ماحول

March 14, 2026
بیوی نے کال کاٹ کر شوہر کو  ڈیجیٹل آریسٹ  سے بچایا!آپ بھی رہیں ہوشیار

گیس کنکشن کاٹنے کی دھمکی دے کر خاتون سے تقریباً 3 لاکھ روپے کی ٹھگی

March 13, 2026
تیل ٹینکرس پر حملہ کے بعدشیئر مارکیٹ میں زلزلہ

تیل ٹینکرس پر حملہ کے بعدشیئر مارکیٹ میں زلزلہ

March 13, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

این سی ای آر ٹی کتاب تنازعہ پر سپریم کورٹ سخت

March 12, 2026
آبنائے ہرمز میں ہندوستان آ رہے جہاز پر ایران  کا حملہ

آبنائے ہرمز میں ہندوستان آ رہے جہاز پر ایران کا حملہ

March 12, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.