Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو ریاست بہار

ووٹر لسٹ سے نام ہٹنے کے معاملے میں گیا ضلع پہلے نمبر پر

ضلع میں میں 31 لاکھ 47 ہزار 156 ووٹروں کے نام تھے، جن میں سے 2 لاکھ 45 ہزار 663 ووٹرس کے نام حذف یے کر دئے گئے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
4 months ago
ووٹر لسٹ سے نام ہٹنے کے  معاملے میں گیا ضلع پہلے نمبر پر

پٹنہ : ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی یعنی (ایس آئی آر) کے بعد بہارمیں ڈرافٹ ووٹر لسٹ الیکشن کمیشن نے جاری کر دیا ہے۔ ایس آئی آر (اسپیشل انٹینسیو ریویزن) کے دوران بہار کے 7 کروڑ 24 لاکھ سے زائد ووٹرس نے اپنے فارم بھرے، اور ان سبھی ووٹرس کے نام اس ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں شامل ہیں۔ دعوے اور اعتراضات درج کرانے کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا گیا ہے، جس کے بعد یکم ستمبر کو حتمی ووٹر لسٹ شائع کی جائے گی۔ ڈرافٹ ووٹر لسٹ جاری ہونے کے بعد مختلف اضلاع میں ووٹروں کے ناموں کو حذف کیے جانے کے اعداد و شمار بھی سامنے آنے شروع ہو گئے ہیں۔ سب سے زیادہ گیا ضلع میں تقریباً 2.45 لاکھ ووٹرس حذف کیے جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ اس کے بعد بھاگلپور ضلع کا نمبر آتا ہے، جہاں کے تقریباً 2.44 لاکھ ووٹرس کے نام کاٹے گئے ہیں۔

موصولہ اطلاع کے مطابق گیا ضلع میں 10 اسمبلی حلقے ہیں۔ یہاں ووٹر لسٹ میں مجموعی طور پر 31 لاکھ 47 ہزار 156 ووٹروں کے نام تھے، جن میں سے 2 لاکھ 45 ہزار 663 ووٹرس کے نام ایس آئی آر کے دوران حذف کیے گئے۔ دی گئی تفصیل کے مطابق 90742 ووٹرس کی وفات ہو چکی ہے، 25348 کا پتہ نہیں چل سکا، اور 96139 ووٹرس مستقل طور پر دوسری جگہ منتقل ہو گئے ہیں۔ 33434 ووٹرس کے نام 2 جگہ تھے، اس لیے ہٹائے گئے۔

بھاگلپور ضلع میں ایس آئی آر کے بعد ووٹر لسٹ کے ڈرافٹ میں 2 لاکھ 44 ہزار 612 ووٹرس کے نام ہٹا دیے گئے۔ پہلے یہاں مجموعی طور پر 24 لاکھ 414 ووٹرز تھے، جو اب کم ہو کر 21 لاکھ 55 ہزار 802 رہ گئے ہیں۔ ضلع الیکٹورل آفیسر ڈاکٹر نول کشور چودھری کے مطابق 62852 ووٹرز کا انتقال ہو چکا ہے، جبکہ 1 لاکھ 25 ہزار 388 دوسری جگہ منتقل ہو گئے ہیں۔ علاوہ ازیں 26566 ووٹرز کے نام 2 مقامات پر درج تھے، ان سبھی کے نام ووٹر لسٹ سے حذف کیے گئے ہیں۔ بھاگلپور میں پولنگ بوتھ کی تعداد بھی 2263 سے بڑھا کر 2678 کر دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق 1200 ووٹرز پر ایک پولنگ بوتھ ہونا چاہیے، اسی کے مطابق 415 بوتھ بڑھائے گئے ہیں۔

سپول ضلع میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی کے دوران 1 لاکھ 28 ہزار 207 ووٹرس کے نام ہٹائے گئے ہیں۔ ضلع کے 5 اسمبلی حلقوں میں پولنگ مراکز کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے۔ اب سپول میں پولنگ مراکز کی تعداد 1594 سے بڑھ کر 1880 ہو گئی ہے۔ سپول کے ضلع انتخابی افسر اور ڈپٹی کمشنر ساون کمار نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ووٹر لسٹ کے ڈرافٹ میں ایک لاکھ 28 ہزار 207 ووٹرس کے نام حذف کر دیے گئے ہیں۔ پہلے کی ووٹر لسٹ میں تمام اسمبلی حلقوں میں کل ووٹرز کی تعداد 16 لاکھ 40 ہزار 664 تھی، جو اب گھٹ کر 15 لاکھ 12 ہزار 457 رہ گئی ہے۔

Recent News

’وندے ماترم‘ پر بحث کے دوران پرینکا گاندھی کا تلخ سوال

’وندے ماترم‘ پر بحث کے دوران پرینکا گاندھی کا تلخ سوال

December 8, 2025
صرف ٹپس کے پیسوں سے 10 لاکھ کی کار خریدلی

صرف ٹپس کے پیسوں سے 10 لاکھ کی کار خریدلی

December 8, 2025
انڈیگو کی حالت بدستورابتر- دہلی سے  234 پروازیں منسوخ

انڈیگو کی حالت بدستورابتر- دہلی سے 234 پروازیں منسوخ

December 8, 2025
چھتیس گڑھ میں خوفناک سڑک حادثہ میں 5  نوجوانوں کی دردناک موت

چھتیس گڑھ میں خوفناک سڑک حادثہ میں 5 نوجوانوں کی دردناک موت

December 7, 2025
نائٹ کلب واردات میں 25 افراد کی موت کے بعد  حادثے کی تحقیقات شروع

نائٹ کلب واردات میں 25 افراد کی موت کے بعد حادثے کی تحقیقات شروع

December 7, 2025
انڈیگو بحران پر مرکزی وزارت برائے شہری ہوابازی کا سخت رخ

انڈیگو بحران پر مرکزی وزارت برائے شہری ہوابازی کا سخت رخ

December 6, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.