Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

ملک میں قومی مردم شماری کے پہلے مرحلہ کا آغاز

آبادی اور ذات پات کے اعداد و شمار سے سیاسی نقشہ بدلنے کا امکان

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
7 hours ago
ملک میں قومی مردم شماری کے پہلے مرحلہ کا آغاز

نئی دہلی :بھارت میں طویل تاخیر کے بعد اپنی قومی مردم شماری کا آغاز کر دیا ہے، جو دنیا کی سب سے بڑی آبادی گنتی تصور کی جاتی ہے اور اس کے نتائج ملک کی فلاحی اسکیموں اور سیاسی نمائندگی پر گہرے اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔ بھارت کی آخری مردم شماری سن 2011 میں ہوئی تھی، جس میں آبادی 1.21 ارب ریکارڈ کی گئی تھی، جبکہ اب اندازہ ہے کہ یہ تعداد 1.4 ارب سے تجاوز کر چکی ہے، جس کے باعث بھارت دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن چکا ہے۔یہ مردم شماری اصل میں 2021 میں ہونا تھی، تاہم کورونا وبا اور دیگر انتظامی مشکلات کے باعث اسے مؤخر کر دیا گیا تھا۔ اب اس عمل کو دو مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا۔پہلے مرحلے کا آغاز چہارشنبہ کے روز ہوا ہے اور یہ ستمبر تک ملک بھر میں جاری رہے گا۔ اس دوران اہلکار گھروں، رہائشی سہولیات اور زندگی کے حالات سے متعلق معلومات جمع کریں گے۔ اس عمل میں روایتی سروے کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل نظام بھی استعمال کیا جائے گا، جس کے تحت شہری ایک کثیر لسانی موبائل ایپ کے ذریعے اپنی معلومات فراہم کر سکیں گے۔

دوسرا مرحلہ ستمبر سے اگلے سال یکم اپریل تک جاری رہے گا، جس میں افراد کی سماجی اور معاشی خصوصیات، جیسے مذہب اور ذات پات سے متعلق تفصیلات جمع کی جائیں گی۔ اس پورے عمل میں 30 لاکھ سے زائد سرکاری اہلکار حصہ لیں گے۔اس مردم شماری کا ایک اہم پہلو ذات پات سے متعلق جامع ڈیٹا جمع کرنا ہے۔ ماہرین کے مطابق نئی مردم شماری کے نتائج حکومت کی فلاحی پالیسیوں، وسائل کی تقسیم اور ترقیاتی منصوبوں کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کریں گے۔ اس کے علاوہ یہ عمل ملک کے سیاسی نقشے میں بھی تبدیلی کا سبب بن سکتا ہے، کیونکہ پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں کی نشستوں میں آبادی کے حساب سے اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

Recent News

ملک میں قومی مردم شماری کے پہلے مرحلہ کا آغاز

ملک میں قومی مردم شماری کے پہلے مرحلہ کا آغاز

April 2, 2026
امریکہ و اسرائیل کو  ایران کا سخت پیغام

امریکہ و اسرائیل کو ایران کا سخت پیغام

April 1, 2026
نہرو پلیس سے غیر قانونی وینڈرس  ہٹائے جائیں-دہلی ہائی کورٹ

نہرو پلیس سے غیر قانونی وینڈرس ہٹائے جائیں-دہلی ہائی کورٹ

April 1, 2026
امریکہ سے 104 ہندوستانیوں کی ملک بدری پر اپوزیشن کا احتجاج

ٹیکس نظام کو آسان اور زیادہ شفاف بنانے کے لئے نیا انکم ٹیکس قانون نافذ

April 1, 2026
ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

اسمارٹ سٹی مشن پر راہل گاندھی کا سوال

March 31, 2026
میرٹھ میں ’جاٹ پارلیمنٹ‘ کا انعقاد

میرٹھ میں ’جاٹ پارلیمنٹ‘ کا انعقاد

March 30, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.