Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو ریاست بہار

بہار میں حکومت بدلنے جا رہی ہے – تیجسوی یادوکاد عویٰ

آر جے ڈی رہنما نے کہا کہ دلت اور قبائلی طبقوں نے موجودہ حکومت کو اقتدار سے ہٹانے کا تہیہ کر لیا ہے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
9 months ago
بہار میں حکومت بدلنے جا رہی ہے – تیجسوی یادوکاد عویٰ

بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو نے بہار کی این ڈی اے حکومت کو ایک بار پھر ہدف تنقید بنایا ہے۔ راجدھانی پٹنہ میں ایک پروگرام کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ بہار میں حکومت بدلنے جا رہی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ دلت اور قبائلی طبقوں نے موجودہ حکومت کو اقتدار سے ہٹانے کا تہیہ کر لیا ہے۔

تیجسوی یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو پوسٹ کر وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر جم کر حملہ بولا ہے۔ پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’’ایک ریاست کے وزیر اعلیٰ کو اس قدر قابل رحم حالت میں دیکھ آپ کو کیسا لگ رہا ہے؟ کیا عجیب حرکت کرتے معزز وزیر اعلیٰ آپ کو ذہنی طور پر صحت مند نظر آ رہے ہیں؟ کیا ان کی ایسی حالت بی جے پی کے اشارے پر ان کی خاص بھونجا پارٹی نے پرساد یا دیگر کھانے پینے کی اشیاء کھلانے کے بہانے کی ہے؟ بہار کی اکثریت اس کی حقیقت جاننا چاہتی ہے۔‘

واضح ہو کہ تیجسوی یادو کے ذریعہ شیئر کردہ یہ ویڈیو کوشل کانووکیشن کا بتایا جا رہا ہے۔ اس پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعہ شامل ہوئے تھے، جبکہ پٹنہ کے اسٹیج پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار، نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری اور مرکزی وزیر للن سنگھ موجود تھے۔ تیجسوی یادو نے ایک دیگر بیان میں کہا کہ ’’نتیش کمار اب بہار چلانے کے قابل نہیں رہے۔ ان کی صحت ٹھیک نہیں ہے اور کچھ لیڈران صرف ان کے چہرے کا استعمال اپنی سیاست کو بہتر کرنے اور تجوری بھرنے کے لیے کر رہے ہیں۔ بہت جلد سب بے نقاب ہو جائیں گے۔‘‘

حال ہی میں آر جے ڈی لیڈر تیجسودی یادو نے الزام عائد کیا تھا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو بی جے پی نے ہائی جیک کر لیا ہے۔ پٹنہ میں ’اتی پچھڑا نیائے سنکلپ‘ پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا تھا کہ ’’بہار کے وزیر اعلیٰ ہوش میں نہیں ہیں۔ انہیں بی جے پی نے ہائی جیک کر لیا ہے۔ حکومت اصل میں 2 لوگ مودی اور امت شاہ بدعنوان افسران کی مدد سے چلا رہے ہیں۔

Recent News

خلیجی ممالک ایران کی جانب سے حملوں پر شدید ناراض

خلیجی ممالک ایران کی جانب سے حملوں پر شدید ناراض

July 17, 2026
کابینہ سکریٹری نے نیٹ  امتحان کی تیاریوں کا جائزہ لیا

نیٹ یو جی 2026 کا نتیجہ جاری،11.21 لاکھ امیدوار کامیاب

July 17, 2026
سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال پر دہلی ہائی کورٹ کا اظہارِ تشویش

سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال پر دہلی ہائی کورٹ کا اظہارِ تشویش

July 16, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

اگر کسی تیسری زبان کو پڑھانا ہے، تو اس کا آغاز چھٹی جماعت سے ہی ہو- سپریم کورٹ

July 16, 2026
مغربی بنگال میں 46 لاکھ سے زائد نام ووٹر لسٹ سے ہٹانے کے لیے نشان زد

دہلی سمیت کئی ریاستوں میں ایس آئی آر کی تاریخ میں توسیع

July 16, 2026
ایران اور امریکا کے درمیان حالات بدستور کشیدہ

ایران کی راجدھانی تہران میں امریکہ کی جانب سے شدید بمباری

July 16, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.