Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

مسلم خواتین کے تاریخی کردار کو نظر اندازکیا جا رہا ہے-جماعت اسلامی ہند

شعبہ خواتین کے زیر اہتمام ’ہندوستانی معاشرے میں مسلم خواتین کے کردار‘ پر قومی کانفرنس میں شرکاء کا اظہار خیال

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
7 months ago
مسلم خواتین کے تاریخی کردار کو نظر اندازکیا جا رہا ہے-جماعت اسلامی ہند

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند کے شعبہ خواتین کی جانب سے’ ہندوستانی معاشرے میں مسلم خواتین کے کردار ‘ کے موضوع پر ایک آن لائن قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ اس کانفرنس میں کئی ممتاز خاتون دانشوروں اور سماجی کارکنان نے شرکت کی ۔ مقررین نے مسلم خواتین کی اُن غیر معمولی خدمات پر روشنی ڈالی جو اب تک نظر انداز کی جاتی رہی ہیں ۔کانفرنس میں شرکت کرنے والی خواتین نے ہندوستان میں مسلم خواتین کی سماجی، تعلیمی، سیاسی اور ثقافتی میدانوں میں غیر معمولی خدمات کا جائزہ لیا ۔کانفرنس کی صدارت جماعت اسلامی ہند کی قومی سیکریٹری اور خواتین کے حقوق کی سرگرم کارکن رحمت النساء اے نے کی۔
اپنے صدارتی کلمات میں رحمت النساء اے نے کہا کہ دنیا کے بدلتے حالات پر غور و فکر کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ تاریخ کو صرفHis-History نہ بننے دیں۔ انہوں نے موجودہ دور میں تاریخ کے مطالعے کی اہمیت پر زور دیا۔ خاص طور پر ایسے وقت میں جب حکومتی سطح پر تاریخ کو مسخ کرنے کی مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں۔
اپنے خطاب میں رحمت النساء نے مسلم خواتین کے انفرادی اور اجتماعی کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ خواتین چاہے معروف ہوں یا غیر معروف ، براہ راست یا بالواسطہ، ہر دور میں انہوں نے معاشرے کی تعمیر نو میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ رحمت النساء نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہماری حقیقی ہیروئنز کی زندگیوں پر مزید تحقیقی کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اُن کی خدمات کو منظر عام پر لایا جا سکے۔
کانفرنس میں کلیدی خطبہ جنوبی نیو ہیمپشائر یونیورسٹی اور سینٹ لیو یونیورسٹی میں انڈیا فیکلٹی کی سپروائزر ڈاکٹر سنگیتا سکسینہ نے پیش کیا ۔ انہوں نے بہار اور بنگال کی مستند تاریخی دستاویزوں کا حوالہ دیتے ہوئے مسلم خواتین کی ان خدمات کا واضح نقشہ پیش کیا جو انہوں نے آزادی ہند کی جدوجہد، تعلیمی شعبے، سماجی اصلاحات، ادب اور تجارت کے میدانوں میں انجام دیں ہیں۔ ڈاکٹر سنگیتا سکسینہ نے بیگم حضرت محل سے لے کر زہرا کلیم تک مسلم خواتین کے تاریخی کردار پر روشنی ڈالی ،جنہیں عام طور سے تاریخی کتابوں میں نظر انداز کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حقیقت میں یہ خواتین ہمارے ملک کی تاریخ کی گم نام ہیروئنز ہیں۔عالیہ یونیورسٹی کولکتہ کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر طحینہ اسلام نے وومنس کالج علی گڑھ کی شریک بانی وحید جہاں بیگم کی تعلیمی جدو جہد پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے اپنی تحقیقی گفتگو میں اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ وحید جہاں بیگم نے لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کتنی قربانیاں دیں اور مسلم خواتین کو باعزت و محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کرنے میں کیا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی خدمات آج کے دور میں بھی ایک مثالی نمونہ ہے۔
مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ مسلم خواتین کو دہرا بوجھ اٹھانا پڑ رہا ہے۔ ایک طرف انہیں سماج کی عدم توجہی کا سامنا ہے تو دوسری طرف پدرشاہی نظام کے بندھن ہیں۔ انہوں نے سماج کے تعلیم یافتہ طبقے اور نئی نسل سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں سے بیداری کی شروعات کریں، کیونکہ زبانی تاریخ اور اپنے ارد گرد گمنام خواتین کی زندگیوں کے ذریعے وہ مطالعے کی ایک نئی راہ کھول سکتے ہیں۔کانفرنس کا افتتاح جماعت اسلامی ہند شعبہ خواتین کی اسسٹنٹ سکریٹری رابعہ بصری نے کیا ۔اپنے خطاب میں انہوں نے بھارتی مسلم خواتین کی اکثر نظرانداز کی جانے والی خدمات کو تسلیم کرنے کی ضرورت اور اس ضمن میں جماعت اسلامی ہند کے اس عزم کو اجاگر کیا کہ ان خواتین کی آوازوں کو زندہ کیا جائے گا۔رابعہ بصری نے کہا کہ آج کے دور میں جب تاریخ کو مٹانے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے ایسے میں یہ کانفرنس نہ صرف علمی لحاظ سے اہم ثابت ہوئی ہے بلکہ اس میں ایک اخلاقی ذمہ داری کا احساس بھی شامل ہے۔ مسلم خواتین کی وراثت کو تسلیم کرنا، ان کو دستاویزی شکل دینا اور یاد رکھنا قومی تعمیر میں ان کے کردار کو اجاگر کرنے کے لیے نہایت ضروری ہے۔یہ کانفرنس اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ موجودہ این سی ای آر ٹی نصاب میں مغلوں کی مبینہ بربریت، مندر توڑنے جیسے بیانیے کو بڑھاوا دیا جا رہا ہے اور مسلم حکمرانوں کو حملہ آور کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ اس طرح کی متعصبانہ داستانیں صدیوں کی پیچیدہ طرز حکمرانی کو صرف مذہبی عدم برداشت اور تصادم تک محدود کر کے بھارت کے مسلمانوں کو بدنام کرنے اور ان لیے سنگین خطرات پیدا کر رہی ہیں۔ کانفرنس میں ملک بھر سے علما، اساتذہ، طلبہ اور سماجی کارکنان نے شرکت کی۔نیشنل ایگزیکیٹو کمیٹی کی رکن میناز بانو نے پروگرام کی میزبانی کی اور مسلم خواتین کے ہندوستانی سماجی، تعلیمی اور ثقافتی شعبوں میں اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ ۔جماعت اسلامی ہند کی اسسٹنٹ سکریٹری سمیہ مریم نے کانفرنس کی نظامت کی ۔

Recent News

’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

February 1, 2026
2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

February 1, 2026
دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے   لی کروٹ

دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے لی کروٹ

February 1, 2026
عدالتوں میں الزامات طے کرنے میں تاخیر پر سپریم کورٹ برہم

ماہواری سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

January 31, 2026
ہماچل پردیش میں شدید برفباری

ہماچل پردیش میں شدید برفباری

January 30, 2026
آئی پی یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2026-27 کے لیے داخلہ عمل شروع

آئی پی یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2026-27 کے لیے داخلہ عمل شروع

January 29, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.