Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

سال کا آخری چاند گرہن ہندوستان کے کئی حصوں میں دیکھا گیا

ہندوستانی وقت کے مطابق چاند گرہن رات 09:58 سے رات 1:26 بجے تک جاری رہا۔اگلا موقع 31 دسمبر 2028 کو آئے گا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
6 months ago
سال کا آخری  چاند گرہن ہندوستان کے کئی حصوں میں دیکھا گیا

سال کا آخری مکمل چاند گرہن اب ختم ہو گیا ہے اور چاند مکمل طور پر سورج کے سائے سے باہر آ گیا ہے۔ آج بھارت میں مکمل چاند گرہن تھا۔ اس سے قبل، ہندوستان میں بڑے پیمانے پر نظر آنے والا مکمل چاند گرہن سال 2018 میں ہوا تھا۔ اب مکمل چاند گرہن دیکھنے کا اگلا موقع 31 دسمبر 2028 کو آئے گا۔ ہندوستانی وقت کے مطابق چاند گرہن رات 09:58 سے رات 1:26 بجے تک جاری رہا۔چاند گرہن کے دوران ملک کے کئی حصوں میں ‘بلڈ مون’ نظر آتا ہے۔ جب چاند گرہن کے دوران چاند سرخ نظر آتا ہے تو اس کو ‘بلڈ مون’ کہا جاتا ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق جب زمین کا سایہ سورج کی روشنی کو روکتا ہے تو فضا میں موجود دھول، گیس اور دیگر ذرات کی وجہ سے صرف سرخ شعاعیں چاند تک پہنچتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ چاند سرخ دکھائی دیتا ہے۔

کیرالہ کے ترواننت پورم شہر میں بھی چاند سرخ ہو گیا ۔ یہاں آسمان پر ‘بلڈ مون’ صاف دکھائی دے رہا تھا۔ ’بلڈ مون‘دارالحکومت دہلی کے دوارکا علاقے میں بھی نظر آیا۔ دہلی-این سی آر کے کئی دیگر علاقوں میں چاند سرخ ہو گیا ۔ مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں بھی چاند گرہن کا نظارہ آسمان پر نظرآیا یعنی ملک کے کئی حصوں میں بلڈ مون دیکھا گیا۔

سائنسدانوں کے مطابق چاند گرہن کو ننگی آنکھوں سے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسے دیکھنے کے لیے حفاظتی شیشے یا فلٹر کی ضرورت نہیں ہے۔ لیکن اس دوران کسی بھی روشن چیز یا روشنی کو دیکھنے سے گریز کریں۔ دراصل، سورج گرہن کے دوران، آنکھوں کے نازک ٹشوز کو سورج کی شعاعوں کی وجہ سے خطرہ ہوتا ہے۔ لیکن چاند گرہن میں ایسا کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔

Recent News

گنگا ندی میں کشتی پر افطار پارٹی مہنگی پڑی

گنگا ندی میں کشتی پر افطار پارٹی مہنگی پڑی

March 17, 2026
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون گرنے کے بعد زوردار دھماکہ

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون گرنے کے بعد زوردار دھماکہ

March 16, 2026
امریکہ سے 18ہزار ہندوستانی سمیت  15 لاکھ تارکین وطن کی ملک بدری ممکن

ایران کے خلاف جنگ امریکہ کے لیے مہنگی ثابت ہونے لگی

March 16, 2026
مغربی بنگال میں 46 لاکھ سے زائد نام ووٹر لسٹ سے ہٹانے کے لیے نشان زد

مغربی بنگال سمیت 5 ریاستوں میں انتخابی تاریخوں کا اعلان

March 15, 2026
ایل پی جی سلنڈر کی قلت پر اپوزیشن کا مرکز پر حملہ

پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری

March 15, 2026
لداخ میں جاری تعطل کو ختم کرنے کی سمت میں  بڑا قدم

لداخ میں جاری تعطل کو ختم کرنے کی سمت میں بڑا قدم

March 14, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.