Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

ایران کے خلاف جنگ امریکہ کے لیے مہنگی ثابت ہونے لگی

صرف 15 روز کی لڑائی میں امریکہ کے 12 ارب ڈالر خرچ ہو چکے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
3 weeks ago
امریکہ سے 18ہزار ہندوستانی سمیت  15 لاکھ تارکین وطن کی ملک بدری ممکن

ایران، امریکہ۔ اسرائیل کے درمیان جاری جنگ 17 ویں دن میں داخل ہوچکی ہے۔ اب تک ایران نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کرکے پوری دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ وہیں امریکہ، اسرائیل کے ساتھ مل کر تہران سے اصفہان تک بی 52 بمبار طیاروں سے بمباری کر رہا ہے۔ امریکہ کے بم ایرانی فوجی اڈوں کو تباہ کر رہے ہیں تو وہیں ایران بھی میزائلوں اور ڈرونز سے ایسے ہی جوابی حملے کر رہا ہے۔ اس درمیان اب یہ سوال بھی گردش کررہے ہیں کہ امریکہ نے ایران کے خلاف حملے پر اب تک کتنا خرچ کیا ہے؟۔

ایران کے خلاف جاری جنگ امریکہ کے لیے مہنگی ثابت ہونے لگی ہے کیونکہ اب تک 15 روز کی لڑائی میں امریکہ کے 12 ارب ڈالر خرچ ہو چکے ہیں جبکہ امریکی حکام نے حملوں میں مزید شدت لانے کا عندیہ دیا ہے۔ ایران سے جاری جنگ کے درمیان وائٹ ہاؤس کی نیشنل اکنامک کونسل کے ڈائریکٹر کیون ہیسیٹ نے اتوار کے روز امریکی ٹی وی پروگرام فیس دی نیشن میں انکشاف کیا کہ امریکہ نے 28 فروری سے ایران کے خلاف شروع ہونے والی جنگ میں اب تک تقریباً 12 ارب ڈالر خرچ ہوچکے ہیں۔

پروگرام کی میزبان مارگریٹ برینن نے نشاندہی کی کہ جنگ کے پہلے ہی ہفتے میں صرف ہتھیاروں پر 5 ارب ڈالر سے زیادہ خرچ ہو چکے تھے تاہم کیون ہیسٹ اس سوال کا واضح جواب نہ دے سکے۔  یو ایس نیشنل اکنامک کونسل کے ڈائریکٹر کیون ہیسٹ سے پوچھا گیا تھا کہ کیا امریکہ کو کانگریس سے مزید فنڈنگ ​​کی درخواست کرنے کی ضرورت پڑے گی؟ اس سوال کے جواب میں ہیسیٹ نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ ہمارے پاس فی الحال وہ سب کچھ ہے جس کی ہمیں ضرورت ہے۔ کیا ہمیں اور زیادہ پیسوں کے لیے کانگریس کے پاس واپس جانا ٖپڑے گا؟ یہ ایک ایسا موضوع  جس کی تحقیقات رسل ووٹ اور او ایم بی کریں گے۔ بتاد ںی کہ اوایم بی امریکہ کی انتظامیہ اور بجٹ آفس ہے جس کے ڈائریکٹر رسل ووٹ ہیں۔

دوسری جانب امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے خبردار کیا ہے کہ ایران پر بمباری میں جلد ہی ڈرامائی اضافہ ہونے والا ہے، جس سے جنگ کے اخراجات مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ادھرایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی دھمکی کے بعد عالمی منڈیاں بھی شدید بے چینی کا شکار ہیں کیونکہ دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل سپلائی اسی اہم آبی گزرگاہ سے گزرتی ہے۔

Recent News

امریکہ و اسرائیل کو  ایران کا سخت پیغام

ایران کا آبنائے ہرمز پر اہم فیصلہ

April 5, 2026
اسمبلی انتخابات میں فرقہ وارانہ سیاست کو مسترد کرحقیقی ایشوز پر توجہ دینے کی جماعت اسلامی ہند کی اپیل

اسمبلی انتخابات میں فرقہ وارانہ سیاست کو مسترد کرحقیقی ایشوز پر توجہ دینے کی جماعت اسلامی ہند کی اپیل

April 4, 2026
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے دوران عراق میں پھر فضائی حملہ

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے دوران عراق میں پھر فضائی حملہ

April 4, 2026
عام آدمی پارٹی میں اندرونی اختلافات اب کھل کر سامنے

عام آدمی پارٹی میں اندرونی اختلافات اب کھل کر سامنے

April 3, 2026
دہلی میں آسمان  ابر آلود رہنےاور گرج و چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

دہلی این سی آر میں آندھی، بارش اور ژالہ باری کا الرٹ

April 3, 2026
لکھنؤ میں ’سی ایم ہیلپ لائن‘ ملازمین کا زبردست احتجاج

لکھنؤ میں ’سی ایم ہیلپ لائن‘ ملازمین کا زبردست احتجاج

April 2, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.