Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عالمی خبریں

مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی پرپوری دنیا نے راحت کی سانس لی

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا کے مطابق اس جنگ میں امریکہ اور اسرائیل کی شکست ہوئی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 weeks ago
مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی پرپوری دنیا نے راحت کی سانس لی

مشرق وسطیٰ میں امریکہ اور ایران 2 ہفتوں کی جنگ بندی پر متفق ہو چکے ہیں۔ اس خبر سے پوری دنیا نے راحت کی سانس لی ہے۔ کئی ممالک نے اس جنگ بندی کا استقبال کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ حالات اب دھیرے دھیرے بہتری کی طرف بڑھیں گے۔ حالانکہ امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے فوجی حملوں کو 2 ہفتوں کے لیے روکنے پر اتفاق ظاہر کیے جانے کے بعد روس نے طنز کے تیر چلائے ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا کے مطابق اس جنگ میں امریکہ اور اسرائیل کی شکست ہوئی ہے۔

ماریہ زخارووا نے کہا ہے کہ 28 فروری کو ایران پر بغیر اُکساوے کے کیا گیا یکطرفہ حملہ میں دونوں (امریکہ و اسرائیل) کی قریبی شکست ہوئی ہے۔ انھوں نے اسپوتنک ریڈیو پر کہا کہ ’’ہمارے ملک نے شروع سے ہی اپنے پہلے بیانات میں کہا تھا کہ اس حملہ کو فوراً روکنا ضروری ہے۔ فوراً ایک سیاسی و سفارتی حل شروع کرنے کی بات کہی گئی تھی، جو مذاکرہ کے عمل پر مبنی ہو اور جس میں سبھی فریقین کے حالات پر سنجیدگی سے غور کیا جائے۔

بہرحال، جنگ بندی کا استقبال جرمنی، فرانس، یوکرین، برطانیہ اور اسپین جیسے ممالک نے بھی کیا ہے۔ خلیجی ممالک نے تو اس جنگ بندی کے فیصلہ سے راحت کی سانس لی ہے، کیونکہ وہاں امریکی ٹھکانوں پر ایران لگاتار حملے کر رہا تھا۔ اس سے خلیجی ممالک میں جانی و مالی نقصانات بھی ہوئے ہیں۔ اب 2 ہفتوں کی جنگ بندی کا اعلان ہونے پر فرانسیسی صدر امینوئل میکروں نے اسے بہت اچھا قدم قرار دیا ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ ’’یہ معاہدہ علاقہ میں کشیدگی کم کرنے کی سمت میں مثبت پیش رفت ہے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے تنبیہ دی کہ لبنان کی حالت انتہائی سنگین بنی ہوئی ہے، اس جنگ بندی میں لبنان کو بھی شامل کیا جانا چاہیے تاکہ پورے خطہ میں وسیع اور مستقل امن قائم کیا جا سکے۔

جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرج کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں سفارتی کوششوں کے ذریعہ جنگ کا مستقل حل نکالا جانا چاہیے۔ یوکرینی وزیر خارجہ اینڈری سبیہا نے جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کے کھلنے کا استقبال کرتے ہوئے امریکہ کو مشورہ دیا کہ اسے اسی طرح روس کو بھی یوکرین کے خلاف روکنے کے لیے مجبور کرنا چاہیے۔

Recent News

باپ کو خبر بھی نہیں ہوئی اور بیٹی کو پھانسی ہو  گئی

ججوں کی حفاظت کے معاملے پر دہلی پولیس کو سخت پھٹکار

April 22, 2026
مرکزی تعلیمی بورڈ ، جماعت اسلامی ہند کا حکومت سے آر ٹی ای ترمیم پر نظرثانی کا مطالبہ

منی پور میں بڑھتے تشدد کے واقعات پر جماعت اسلامی ہند کی گہری تشویش

April 21, 2026
شادی کی تقریب میں  کھانا کھانے کے بعد 400 سے زائد لوگ بیمار

شادی کی تقریب میں  کھانا کھانے کے بعد 400 سے زائد لوگ بیمار

April 21, 2026
دہلی فساد کے 10 ملزمان عدم ثبوت کی بنیاد پررہا

دہلی فساد کے 10 ملزمان عدم ثبوت کی بنیاد پررہا

April 21, 2026
ایرانی مال بردار جہاز پر امریکی قبضہ کے بعد حالات  کشیدہ

ایرانی مال بردار جہاز پر امریکی قبضہ کے بعد حالات کشیدہ

April 20, 2026
دہلی میں درجہ حرارت 45 ڈگری سے اوپر پہنچا

دہلی میں درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس کے پار پہنچا

April 20, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.