Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

غزہ کے دو صحافیوں کو ’روری پیک‘ ویڈیو ایوارڈ

بلال الساباغ اور یوسف حسینا کو کو یہ ایوارڈ اْن کے سات اکتوبر 2023 کے بعد غزہ سے جنگ کی رپورٹنگ پر دیا گیا ہے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 year ago
غزہ کے دو صحافیوں کو ’روری پیک‘ ویڈیو ایوارڈ

غزہ: فلسطین کے علاقے غزہ میں جاری خونریز لڑائی کے دوران ’پاورفْل‘ ویڈیو رپورٹنگ پر دو صحافیوں بلال الساباغ اور یوسف حسینا کو ’روری پیک ایوارڈ‘ دیا گیا ہے۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے وابستہ دونوں صحافیوں کو یہ ایوارڈ اْن کے سات اکتوبر 2023 کے بعد غزہ سے جنگ کی رپورٹنگ پر دیا گیا ہے۔یہ ایوارڈ ویڈیو جرنلسٹ روری پیک کے نام سے منسوب ہے جو سنہ 1993 میں ماسکو میں قتل کر دیے گئے تھے۔غزہ سے جنگ کی ویڈیوز کے مقابلے میں دل دہلا دینے والی عکاسی رکھی گئی جن میں بمباری کے بعد ایک شخص اپنے رشتہ دار کو ملبے میں تلاش کر رہا ہے جبکہ ایک خاتون ہسپتال میں ایک میت پر نوحہ کناں ہے۔اسی طرح غزہ کے رہائشیوں کو خوراک کیلئے قطاروں میں کھڑے دکھایا گیا ہے۔

بلال السباغ رواں سال اپریل میں اپنی اہلیہ اور بیٹی کو لے کر غزہ سے نکل گئے تھے اور وہ اس ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے لیے لندن پہنچے۔اْن کو جنگ زدہ علاقے سے رپورٹنگ کرنے پر ستمبر میں بیوکس کالواڈوس ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔بلال السباغ نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ باوجود اس کے کہ میں آج کی رات اس پذیرائی پر خوش ہوں، میرا دل بہت بھاری ہے؛کیوں کہ میرے خاندان کے افراد، میرے دوست اس وقت غزہ میں بھوک، خوف اورسفاکانہ بمباری کا سامنا کر رہے ہیں۔

Recent News

کشمیر میں موسم کے پیٹرن میں تبدیلی کا اشارہ

کشمیر میں موسم کے پیٹرن میں تبدیلی کا اشارہ

February 22, 2026
ٹرمپ کی  جانب سے ایران کو 10 سے15دنوں کی ڈیڈ لائن

ٹرمپ کی جانب سے ایران کو 10 سے15دنوں کی ڈیڈ لائن

February 22, 2026
ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

February 21, 2026
لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی  سخت تنقید

لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی سخت تنقید

February 21, 2026
ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

February 20, 2026
گجرات میں ایس آئی آر کے بعد  68 لاکھ سے زائد نام خارج

گجرات میں ایس آئی آر کے بعد 68 لاکھ سے زائد نام خارج

February 20, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.