Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

انڈیگو بحران پر مرکزی وزارت برائے شہری ہوابازی کا سخت رخ

وزارت نے انڈیگو کو ہدایت دی کہ وہ7 دسمبر شام 8 بجے تک سبھی زیر التوا ریفنڈ کو یقینی بنائے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 day ago
انڈیگو بحران پر مرکزی وزارت برائے شہری ہوابازی کا سخت رخ

انڈیگو ایئرلائن گزشتہ 5 دنوں سے شدید بحران کی زد میں ہے۔ اب تک مجموعی طور پر ہزاروں پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہو چکی ہیں۔ صرف 5 دسمبر کو ہی انڈیگو کی تقریباً ایک ہزار پروازیں منسوخ کی گئیں، اور آج اب تک تقریباً 500 پروازیں منسوخ کیے جانے کی خبریں موصول ہو چکی ہیں۔ تشویش ناک بات یہ ہے کہ رَد ہوئی پروازوں کے مسافروں کو ریفنڈ ملنے بھی بھی دقتوں کا سامنا ہے۔ انڈیگو کے اس رویہ پر مرکزی وزارت برائے شہری ہوابازی نے سخت رخ اختیار کیا ہے۔ وزارت نے انڈیگو کو ہدایت دی ہے کہ وہ کل (7 دسمبر) شام 8 بجے تک سبھی زیر التوا ریفنڈ کو یقینی بنائے۔ یعنی اتوار کی شام 8 بجے تک رَد پروازوں کے مسافروں کو ٹکٹ کی رقم ملنے کا قوی امکان ہے۔

وزارت برائے شہری ہوابازی کے ذریعہ انڈیگو کو جاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ اگر بتائی گئی مدت تک ایئرلائنس نے مسافروں کا ریفنڈ نہیں کیا، تو آگے کی جانچ اور سزا سے متعلق کارروائی کی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ وزارت نے 24×7 ہیلپ لائن نمبر جاری کیا ہے، تاکہ مسافروں کی پریشانیاں کم ہو سکیں۔ مسافروں کو ہوٹل میں ٹھہرے، کھانے اور متبادل ٹرانسپورٹیشن کا انتظام کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرپورٹ پر موجود مسافروں کے سامان سے متعلق بھی وزارت نے انڈیگو ایئرلائن کو کچھ اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ وزارت نے کہا ہے کہ 48 گھنٹوں میں کسٹمر تک ان کا سامان پہنچنا چاہیے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ ایئرلائن کو سامان کے لیے مسافروں کو فون کر کے رابطہ کرنا ہوگا اور گھر تک پہنچنا ہوگا۔ وزارت کی ان ہدایات سے مسافروں کو کچھ راحت ملنے کی امید ہے۔ ان ہدایات کے بعد ایئرپورٹ پر پھنسے لوگوں کے کھانے اور رہنے کا انتظام بھی ایئرلائن کو کرنا ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ ہفتہ کی دوپہر تک دہلی سے جانے اور آنے والی 86 پروازیں کر کیے جانے کی خبریں سامنے آ چکی ہیں۔ ان میں 37 دہلی سے روانہ ہونے والی اور 49 دہلی آنے والی انڈیگو کی پروازیں ہیں۔ ممبئی ایئرپورٹ سے بھی آج انڈیگو کی 109 پروازیں رد ہو گئیں، جن میں 51 آنے والی اور 58 جانے والی پروازیں ہیں۔ اسی طرح احمد آباد میں 19 انڈیگو پروازیں اور ترووننت پورم میں 6 انڈیگو پروازیں رَد کیے جانے کا اعلان کیا گیا۔ دیگر ریاستوں میں بھی کئی پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

Recent News

چھتیس گڑھ میں خوفناک سڑک حادثہ میں 5  نوجوانوں کی دردناک موت

چھتیس گڑھ میں خوفناک سڑک حادثہ میں 5 نوجوانوں کی دردناک موت

December 7, 2025
نائٹ کلب واردات میں 25 افراد کی موت کے بعد  حادثے کی تحقیقات شروع

نائٹ کلب واردات میں 25 افراد کی موت کے بعد حادثے کی تحقیقات شروع

December 7, 2025
انڈیگو بحران پر مرکزی وزارت برائے شہری ہوابازی کا سخت رخ

انڈیگو بحران پر مرکزی وزارت برائے شہری ہوابازی کا سخت رخ

December 6, 2025
نالوں کی مرمت اور حفاظت میں لاپرواہی پردہلی  ہائی کورٹ ناراض

نالوں کی مرمت اور حفاظت میں لاپرواہی پردہلی ہائی کورٹ ناراض

December 6, 2025
دہلی میں درجہ حرارت 5.6 ڈگری سیلسیس تک گرا

دہلی میں درجہ حرارت 5.6 ڈگری سیلسیس تک گرا

December 6, 2025
وقف جائیدادوں کے رجسٹریشن کے لیے تین ماہ کی مہلت

وقف جائیدادوں کے رجسٹریشن کے لیے تین ماہ کی مہلت

December 5, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.