Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عالمی خبریں

امریکہ کا ہندوستانی مصنوعات پر 25 فیصد ٹیرف کا اعلان

صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ہندوستان کو دوست قراردیتے ہوئے نئے درآمدی ٹیرف کا اعلان کیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
5 months ago
امریکہ کا ہندوستانی مصنوعات پر 25 فیصد ٹیرف کا اعلان

واشنگٹن۔  امریکہ نے یکم اگست سے ہندوستانی مصنوعات پر 25 فیصد ٹیرف اور روس کے ساتھ تجارت کرنے پر جرمانے کا اعلان کیا ہے ۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے چہارشنبہ کو ٹروتھ سوشل پر ہندوستان کو دوست قراردیتے ہوئے نئے درآمدی ٹیرف اور جرمانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہندوستان ہمارا دوست ہے ، لیکن برسوں سے ہم نے ان کے ساتھ نسبتاً کم کاروبار کیا ہے کیونکہ ان کے درآمدی ٹیرف بہت زیادہ ہیں، دنیا میں سب سے زیادہ درآمدی ٹیرف میں سے ایک۔ کسی دیگر ملک کے مقابلے میں ان کے یہاں غیر مالیاتی رکاوٹیں سب سے مشکل ہیں۔ ٹرمپ نے لکھا کہ ہندوستان روس سے بڑی مقدار میں فوجی سازوسامان خریدتا ہے اور ایسے وقت میں جب سب چاہتے ہیں کہ روس یوکرین میں قتل و غارت کو روکے۔ ہندوستان چین کے ساتھ روس کا سب سے بڑا توانائی خریدار ہے ۔ انہوں نے جلی حروف میں لکھا کہ لہذا، ہندوستان یکم اگست سے 25 فیصد درآمدی ڈیوٹی ادا کرے گا، اس کے علاوہ ان سب کے لیے جرمانہ بھی۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل امریکہ نے جاپان اور یورپی یونین پر 15 فیصد درآمدی ٹیرف لگایا تھا اور کم درآمدی ٹیرف کے بدلے دونوں امریکہ میں بھاری سرمایہ کاری کرنے پر متفق ہوئے ہیں۔

ڈونالڈ ٹرمپ کے ہندوستان سے امریکہ کو برآمد ہونے والے سامان پر 25 فیصد ٹیرف کے علاوہ ’’جرمانہ‘‘ کے حیران کن اعلان کے بعد اپنے ابتدائی ردعمل میں مرکز نے کہا ہے کہ وہ اس اقدام کے مضمرات کا جائزہ لے رہا ہے اور ’’قومی مفاد کو محفوظ بنانے‘‘ کیلئے تمام اقدامات کرے گا۔ ٹرمپ کے دھماکو پوسٹ کے برعکس محتاط بیان میں وزارت تجارت اور صنعت نے کہا کہ اس نے اس اعلان کا نوٹ لیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ ہندوستان، امریکہ کے ساتھ منصفانہ باہمی تجارتی معاہدہ پر بات چیت کیلئے پرعزم ہے۔ وزارت نے یہ بھی نوٹ کیا کہ تجارتی معاہدہ پر بات چیت مہینوں سے جاری ہے۔ ہندوستان اور امریکہ گزشتہ چند مہینوں سے منصفانہ، متوازن اور دونوں کیلئے فائدہ مند باہمی تجارتی معاہدہ طئے کرنے کیلئے بات چیت میں مصروف ہیں۔ ہم اس مقصد کیلئے پرعزم ہیں۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ مرکز کسانوں، صنعت کاروں، اور MSMEs (مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز) کی فلاح و بہبود کے تحفظ اور فروغ کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، وزارت نے حال ہی میں برطانیہ کے ساتھ کئے گئے آزاد تجارتی معاہدہ کا حوالہ بھی دیا اور کہا کہ حکومت قومی مفاد کو محفوظ بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔جیسا کہ دیگر تجارتی معاہدوں کا معاملہ ہے، جس میں برطانیہ کے ساتھ تازہ ترین جامع اقتصادی اور تجارتی معاہدہ بھی شامل ہے۔

Recent News

ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کے قریب

ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کے قریب

December 17, 2025
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

جہیز جیسے جرم سے نمٹنے کیلئے صرف قانونی دفعات کافی نہیں بلکہ اجتماعی سماجی کوششیں ناگزیر

December 17, 2025
نیشنل ہیرالڈ معاملہ میں ای ڈی کی شکایت کا نوٹس لینے سے عدالت کاانکار

نیشنل ہیرالڈ معاملہ میں ای ڈی کی شکایت کا نوٹس لینے سے عدالت کاانکار

December 16, 2025
نتیش کمار کے ذریعہ مسلم خاتون کا حجاب کھینچنے پر  اقرا حسن  کا سخت ردعمل

نتیش کمار کے ذریعہ مسلم خاتون کا حجاب کھینچنے پر اقرا حسن کا سخت ردعمل

December 16, 2025
سرکاری تقریب میں نتیش کمار  کی حرکت پر  تنازعہ

سرکاری تقریب میں نتیش کمار کی حرکت پر تنازعہ

December 16, 2025
مولانا ذوالفقاراحمد نقشبندی مجددیؒ کے انتقال پر مولانا محمود مدنی کا تعزیتی پیغام

مولانا ذوالفقاراحمد نقشبندی مجددیؒ کے انتقال پر مولانا محمود مدنی کا تعزیتی پیغام

December 15, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.