Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو ریاست دہلی

دہلی واقع حج منزل میں عازمینِ حج کے لیے ٹیکہ کاری کیمپ کا انعقاد

کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن محترمہ کوثر جہاں نے کیمپ میں موجود عازمینِ حج سے ملاقات کی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
11 months ago
دہلی واقع حج منزل میں عازمینِ حج کے لیے ٹیکہ کاری کیمپ کا انعقاد

نئی دہلی: مقدس حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب کے مقدس شہروں مکہ اور مدینہ روانہ ہونے والے عازمینِ حج کی پروازیں اس ماہ کی 30 تاریخ سے  شروع ہوں گی۔ اس سے قبل ہر سال کی طرح اس سال بھی دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر حج منزل میں عازمینِ حج کے لیے ٹیکہ کاری کیمپ کا انعقادکیا گیا ہے ۔ ٹیکہ لگانے کے کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن محترمہ کوثر جہاں نے کیمپ میں موجود عازمینِ حج، خصوصاً خواتین عازمین سے ملاقات کی اور انہیں حج پر جانے کی مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال سفر حج کو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ منظم اور آسان بنانے کے لیے متعدد نئی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ محترمہ کوثر جہاں نے بتایا کہ حج منزل میں کئی نئی سہولیات متعارف کرائی گئی ہیں تاکہ عازمین کو کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ ہو۔ ان میں سعودی ریال، ٹریول کارڈ، حج سہولت ایپ، تربیتی ڈیسک، اور آنے والے دنوں میں آرام دہ رہائش کے لیے ایئر کنڈیشنڈ حج کیمپ اور پینے کے لیے ٹھنڈے پانی کی سہولت شامل ہے ۔

واضح رہے کہ 30 اپریل سے 30 مئی تک حج پروازوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ پہلے مرحلے میں 15 مئی تک تمام پروازیں مدینہ منورہ جبکہ 16 مئی سے 30 مئی تک تمام پروازیں جدہ (مکہ) کے لیے روانہ ہوں گی۔ دہلی سے جدہ کے راستے حج پر جانے والے عازمین کے لیے احرام باندھنے کی سہولت اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 پر دستیاب کرائی جائے گی۔دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عار فی نے بتایا کہ اس سال عازمینِ حج کی سہولت کے لیے ٹیکہ کاری کا نظام حج پروازوں کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے ۔ عازمین کو ان کی پرواز کی تاریخ کے مطابق انفرادی سطح پر کال کر کے ٹیکہ لگوانے کے لیے بلایا جا رہا ہے ۔ بصورتِ دیگر بغیر اطلاع کے آنے والے افراد کو اسی دن ٹیکہ نہیں لگایا جائے گی۔ آج کے کیمپ میں عازمینِ حج کے علاوہ حج ڈیوٹی پر جانے والے تقریباً 100 سرکاری افسران کو بھی ویکسین دی گئی۔خیال رہے کہ اس سال دہلی سے کل 2905 عازمین جبکہ دہلی ایمبارکیشن پوائنٹ سے کل 16400 عازمینِ حج مقدس سفر پر روانہ ہوں گے ۔

Recent News

لداخ میں جاری تعطل کو ختم کرنے کی سمت میں  بڑا قدم

لداخ میں جاری تعطل کو ختم کرنے کی سمت میں بڑا قدم

March 14, 2026
کیمیکل جیسی بدبو سےامریکہ میں افراتفری کا ماحول

کیمیکل جیسی بدبو سےامریکہ میں افراتفری کا ماحول

March 14, 2026
بیوی نے کال کاٹ کر شوہر کو  ڈیجیٹل آریسٹ  سے بچایا!آپ بھی رہیں ہوشیار

گیس کنکشن کاٹنے کی دھمکی دے کر خاتون سے تقریباً 3 لاکھ روپے کی ٹھگی

March 13, 2026
تیل ٹینکرس پر حملہ کے بعدشیئر مارکیٹ میں زلزلہ

تیل ٹینکرس پر حملہ کے بعدشیئر مارکیٹ میں زلزلہ

March 13, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

این سی ای آر ٹی کتاب تنازعہ پر سپریم کورٹ سخت

March 12, 2026
آبنائے ہرمز میں ہندوستان آ رہے جہاز پر ایران  کا حملہ

آبنائے ہرمز میں ہندوستان آ رہے جہاز پر ایران کا حملہ

March 12, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.