وی ایچ پی نے دہلی میں تاریخی یادگاروں کا سروے شروع کیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ شہر میں کتنی یادگاریں مغل یا مسلم حکمرانوں سے منسوب ہیں اور کتنی ہندو راجاؤں کی نشانیاں ہیں۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ دہلی میں مغل حکمرانوں کی یادگاریں جیسے ہمایوں کا مقبرہ، اکبر اور تغلق دور کے حکمرانوں کے مقبرے تو بڑی تعداد میں موجود ہیں، لیکن ہندو راجاؤں کی علامات بہت کم ہیں۔ وی ایچ پی کے قومی ترجمان ونود بنسل نے کہا کہ دہلی کے لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ مغل حکمرانوں کی یادگاریں تو موجود ہیں، مگر ہندو راجاؤں کی نشانیاں کہاں ہیں؟ وی ایچ پی نے ماہرین آثار قدیمہ کی ایک ٹیم تشکیل دی ہے جو تاریخی عمارتوں کا جائزہ لے گی اور ان ہندو راجاؤں کی نشانیاں تلاش کرے گی جنہوں نے مغل حکمرانوں کا مقابلہ کیا تھا۔
Read more on qaumiawaz.com