Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو ریاست دہلی

20 فیصد ایتھنول کی ملاوٹ کے باوجود پٹرول سستا کیوں نہیں ہوا؟

دہلی کانگریس کے سینئر ترجمان ڈاکٹر نریش کمار نے کہا کہ پٹرول میں ایتھنول کی ملاوٹ پر حکومت وائٹ پیپر جاری کرے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
3 weeks ago
ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

نئی دہلی: دہلی کانگریس کے سینئر ترجمان ڈاکٹر نریش کمار نے پٹرول میں ایتھنول کی ملاوٹ کے معاملہ پر مرکزی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ای-20 ایندھن پالیسی، اس کے معاشی اثرات اور عام گاڑی مالکان پر اس کے اثرات سے متعلق فوری طور پر ایک جامع وائٹ پیپر جاری کرے۔ ڈاکٹر نریش کمار نے کہا کہ حکومت کا دعویٰ ہے کہ پٹرول میں ایتھنول کی ملاوٹ سے خام تیل کی درآمدات میں کمی آئے گی اور ہندوستان کی توانائی سیکورٹی مضبوط ہوگی۔ تاہم انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب پٹرول میں اب 20 فیصد تک ایتھنول ملایا جا رہا ہے تو صارفین کو پٹرول کی قیمت میں کوئی خاطر خواہ کمی کیوں نہیں ملی؟

کانگریس لیڈر کا کہنا ہے کہ اس وقت پٹرول تقریباً 100 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے، جبکہ اطلاعات کے مطابق ایتھنول کی قیمت تقریباً 60 سے 65 روپے فی لیٹر ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ ’’اگر نسبتاً سستا ایتھنول 20 فیصد کے تناسب سے پٹرول میں ملایا جا رہا ہے تو پھر پٹرول کی قیمت اسی تناسب سے کم کیوں نہیں ہوئی؟ اس مالی منفعت کا اصل فائدہ کس کو پہنچ رہا ہے؟‘‘ ڈاکٹر نریش کمار نے مزید کہا کہ ’’حکومت عام شہریوں اور ان کی گاڑیوں کو ملک گیر تجربے کا حصہ بنا رہی ہے۔ حکومت اسے توانائی کی منتقلی قرار دیتی ہے، لیکن عوام اسے اپنی گاڑیوں پر مناسب حفاظتی اقدامات، شفافیت اور جوابدہی کے بغیر کیا جانے والا ایک تجربہ سمجھتے ہیں۔

ڈاکٹر نریش کمار کا کہنا ہے کہ ای-20 سے مطابقت رکھنے والی گاڑیاں 2023 کے بعد ہی ہندوستانی بازار میں آنا شروع ہوئی ہیں اور اس وقت سڑکوں پر چلنے والی گاڑیوں میں ان کا تناسب بہت کم ہے۔ ان کے مطابق 2023 سے پہلے خریدی گئی تقریباً 97 فیصد گاڑیاں طویل مدت تک زیادہ مقدار میں ایتھنول ملا ایندھن استعمال کرنے کے لیے تیار نہیں کی گئی تھیں۔ سروے کے نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے دعویٰ کیا کہ تقریباً 66 فیصد گاڑی مالکان نے ایتھنول ملا ایندھن استعمال کرنے کے بعد مائلیج میں 10 سے 15 فیصد تک کمی کی شکایت کی ہے۔ کئی صارفین نے انجن سے متعلق مسائل، دیکھ بھال کے بڑھتے ہوئے اخراجات، انجن کے زیادہ گرم ہونے اور کارکردگی میں کمی کی بھی شکایت کی ہے۔

Recent News

سماجی کارکن اور تعلیمی اصلاحات کی مہم چلانے والے سونم وانگچک کی حالت مستحکم

سماجی کارکن اور تعلیمی اصلاحات کی مہم چلانے والے سونم وانگچک کی حالت مستحکم

July 22, 2026
آنند مٹھ کے مہاراج دتاگیری گرو پر  عصمت دری  کا الزام

آنند مٹھ کے مہاراج دتاگیری گرو پر عصمت دری کا الزام

July 22, 2026
جموں اور کشمیر کے پونچھ اور راجوری اضلاع میں بارش سے نقصان کا خطرہ برقرار

جموں اور کشمیر کے پونچھ اور راجوری اضلاع میں بارش سے نقصان کا خطرہ برقرار

July 21, 2026
ہم بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں یا صرف بہلا رہے ہیں؟

ہم بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں یا صرف بہلا رہے ہیں؟

July 21, 2026
امریکہ سے 104 ہندوستانیوں کی ملک بدری پر اپوزیشن کا احتجاج

نیٹ امتحان اور پیپر لیک کے مسئلے پر سیاسی گھماسان جاری

July 21, 2026
امریکہ اور کناڈا کے مابین کشیدگی میں اضافہ

امریکہ اور کناڈا کے مابین کشیدگی میں اضافہ

July 21, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.