Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

دار العلوم دیوبند کے کیمپس میں خواتین کا داخلہ مکمل طور پرممنوع

کیمپس میں ویڈیو بنانا، تصویر کھینچنا، گٹکھا یا تمباکو کھا کر تھوکنا، پودوں کو چھونا اور پھول توڑنا بھی منع

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
8 months ago
دار العلوم دیوبند کے کیمپس میں خواتین کا داخلہ مکمل طور پرممنوع

 سہارنپور : دارالعلوم دیوبند کے احاطے میں ایک بار پھر سے خواتین کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ خواتین کے ذریعہ اصول و ضوابط کو توڑنے کا حوالہ دیتے ہوئے کیمپس انتظامیہ نے یہ فیصلہ لیا ہے۔ واضح ہو کہ نومبر 2024 میں دارالعلوم دیوبند کے کیمپس میں خواتین کے داخلے پر پہلے سے عائد پابندیوں کو کچھ شرطوں کے ساتھ ہٹا لیا گیا تھا۔

کیمپس کے مین گیٹ پر رکھے ہوئے بیریکیڈ پر خواتین کے داخلے پر پابندی کا نوٹس چسپاں کیا گیا ہے۔ نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ ’’ادارہ میں خواتین کا داخلہ مکمل طور سے ممنوع ہے۔‘‘ نوٹس میں اس بات کا بھی تذکرہ ہے کہ کیمپس میں ویڈیو بنانا، تصویر کھینچنا، گٹکھا یا تمباکو کھا کر تھوکنا، پودوں کو چھونا اور پھول توڑنا بھی منع ہے۔ ساتھ ہی تمام زائرین کو غروب آفتاب سے قبل کیمپس سے باہر جانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

کیمپس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خواتین زائرین نے بغیر برقع کے مدرسے کے اندر ویڈیو بنائے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کر دیا۔ وائس چانسلر آفس کے انچارج مولانا مفتی ریحان قاسمی نے کہا کہ گزشتہ سال 17 مئی کو کیمپس میں ریل بنانے کی شکایتوں کے بعد خواتین کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی اور نومبر میں ہم نے سخت شرائط کے ساتھ پابندی ہٹا لی تھی۔ مولانا مفتی ریحان قاسمی کے مطابق کیمپس میں داخلے کے شرائط میں خواتین کو نقاب پہننا، ایک گارجین کے ساتھ آنا، موبائل فون جمع کرنا اور 2 گھنٹے کا وِزٹ پاس لینا شامل تھا، لیکن کئی شرائط کی بار بار خلاف ورزی کی گئی۔ ایسے میں منگل (29 جولائی) کو ایک بار پھر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پابندی کے بعد اب خواتین دار العلوم دیوبند کی تاریخی عمارتیں، ایشیا کی مشہور مسجد رشیدیہ اور گولاکار لائبریری نہیں دیکھ پائیں گی۔

Recent News

مغربی بنگال میں 46 لاکھ سے زائد نام ووٹر لسٹ سے ہٹانے کے لیے نشان زد

مغربی بنگال سمیت 5 ریاستوں میں انتخابی تاریخوں کا اعلان

March 15, 2026
ایل پی جی سلنڈر کی قلت پر اپوزیشن کا مرکز پر حملہ

پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری

March 15, 2026
لداخ میں جاری تعطل کو ختم کرنے کی سمت میں  بڑا قدم

لداخ میں جاری تعطل کو ختم کرنے کی سمت میں بڑا قدم

March 14, 2026
کیمیکل جیسی بدبو سےامریکہ میں افراتفری کا ماحول

کیمیکل جیسی بدبو سےامریکہ میں افراتفری کا ماحول

March 14, 2026
بیوی نے کال کاٹ کر شوہر کو  ڈیجیٹل آریسٹ  سے بچایا!آپ بھی رہیں ہوشیار

گیس کنکشن کاٹنے کی دھمکی دے کر خاتون سے تقریباً 3 لاکھ روپے کی ٹھگی

March 13, 2026
تیل ٹینکرس پر حملہ کے بعدشیئر مارکیٹ میں زلزلہ

تیل ٹینکرس پر حملہ کے بعدشیئر مارکیٹ میں زلزلہ

March 13, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.