کانگریس رہنماؤں راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے دہلی میں سنبھل تشدد کے متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کیا۔ کانگریس نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی جس میں کہا گیا کہ سنبھل کا واقعہ بی جے پی کی نفرت انگیز سیاست کا نتیجہ ہے۔
आज नेता विपक्ष श्री @RahulGandhi और कांग्रेस महासचिव व सांसद श्रीमती @priyankagandhi जी ने संभल के पीड़ितों से मुलाक़ात की।
संभल में हुई घटना BJP की नफ़रती राजनीति का दुष्परिणाम है और यह शांतिपूर्ण समाज के लिए घातक है।
हमें साथ मिलकर इस हिंसक और नफ़रती मानसिकता को मोहब्बत और… pic.twitter.com/fi4zTcpT2m
— Congress (@INCIndia) December 10, 2024
راہل گاندھی نے متاثرین سے بات چیت کی اور کہا کہ وہ ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ کانگریس نے متاثرہ خاندانوں کو انصاف دلانے کی لڑائی لڑنے کا عہد کیا اور کہا کہ وہ ہر قدم پر متاثرین کے ساتھ ہیں۔