Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

اب سال میں دو بار ہوں گےسی بی ایس سی دسویں بورڈ کے امتحانات

 سی بی ایس ای کے ایک سینئر اہلکار نے کہا، "بورڈ امتحانات کے دونوں مراحل مکمل نصاب کی بنیاد پر منعقد کیے جائیں گے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
11 months ago
اب سال میں دو بار ہوں گےسی بی ایس سی دسویں بورڈ کے امتحانات

نئی دہلی:سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات سال میں دو بار منعقد کرنے کے لیے قواعد و ضوابط کا مسودہ تیار کیا ہے۔ سی بی ایس ای کے سینئر حکام کے مطابق سال میں دو بار بورڈ کے امتحانات منعقد کرنے کی مشق تعلیمی سال 2026-27 سے شروع ہو جائے گی۔ ڈرافٹ کے مطابق سال کا پہلا بورڈ امتحان فروری مارچ اور دوسرا مئی میں ہوگا۔ حکام نے بتایا کہ مسودہ کو پبلک ڈومین میں رکھا جائے گا اور تمام اسٹیک ہولڈرز 9 مارچ تک اپنی رائے دے سکتے ہیں، جس کے بعد پالیسی کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ڈرافٹ اصولوں کے مطابق، سی بی ایس ای کلاس 10 کے بورڈ امتحان کا پہلا مرحلہ 17 فروری سے 6 مارچ تک ہوگا، جبکہ دوسرا مرحلہ 5 سے 20 مئی تک ہوگا۔نیوز پورٹل ‘آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق  سی بی ایس ای کے ایک سینئر اہلکار نے کہا، “بورڈ امتحانات کے دونوں مراحل مکمل نصاب کی بنیاد پر منعقد کیے جائیں گے اور امیدواروں کو دونوں ایڈیشن کے لیے ایک ہی امتحانی مراکز الاٹ کیا جائے گا۔” دونوں امتحانات کی امتحانی فیس کا فیصلہ درخواست داخل کرنے کے وقت کیا جائے گا اور امیدواروں کو اسے رجسٹریشن کے وقت ہی جمع کرانا ہوگا۔

ڈرافٹ کے مطابق، CBSE کلاس 10ویں کا امتحان 17 فروری سے 6 مارچ تک شیڈول ہے، اور دوسرا مرحلہ 5 مئی سے 20 مئی تک چلے گا۔ امتحان کا پورا عمل 34 دن تک جاری رہے گا جس میں 84 مضامین شامل ہوں گے۔ سال 2026 میں سی بی ایس ای کے 10ویں جماعت کے امتحان میں تقریباً 26.60 لاکھ طلباء کے شرکت کرنے کی امید ہے۔ مستقبل میں بھی، CBSE 10ویں بورڈ کے امتحانات ہر سال 15 فروری اور 5 مئی کے بعد پہلے منگل کو شروع ہوں گے۔ دسویں بورڈ کا امتحان سال میں دو بار منعقد کرنے کی تجویز کا مقصد طلباء کو اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کا موقع فراہم کرنا  اور اس طرح ان پر امتحانی دباؤ اور تناؤ کو کم کرنا ہے۔

Recent News

’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

February 1, 2026
2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

February 1, 2026
دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے   لی کروٹ

دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے لی کروٹ

February 1, 2026
عدالتوں میں الزامات طے کرنے میں تاخیر پر سپریم کورٹ برہم

ماہواری سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

January 31, 2026
ہماچل پردیش میں شدید برفباری

ہماچل پردیش میں شدید برفباری

January 30, 2026
آئی پی یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2026-27 کے لیے داخلہ عمل شروع

آئی پی یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2026-27 کے لیے داخلہ عمل شروع

January 29, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.