Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home Breaking News

ایران کے جنگ زدہ حالات سے 110 بھارتی طلبہ بحفاظت وطن واپس، اہل خانہ خوشی سے سرشار

آپریشن سندھو' کے تحت ایران سے نکالے گئے 110 بھارتی طلبہ آرمینیا کے راستے دہلی پہنچ گئے۔

Akhbarurdu by Akhbarurdu
10 months ago
ایران کے جنگ زدہ حالات سے 110 بھارتی طلبہ بحفاظت وطن واپس، اہل خانہ خوشی سے سرشار

نئی دہلی: جنگ سے متاثرہ ایران سے نکالے گئے 110 بھارتی طلبہ کا پہلا گروپ جمعرات کی صبح دہلی پہنچ گیا۔ یہ طلبہ تہران سے نکال کر پہلے آرمینیا منتقل کیے گئے، جہاں سے انہیں ایک خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس لایا گیا۔ یہ پورا عمل ‘آپریشن سندھو’ کے تحت انجام پایا، جس کی نگرانی ہندوستانی سفارتخانے نے کی۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر تہران میں زیر تعلیم بھارتی طلبہ کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا گیا۔ منگل کے روز طلبہ کو سرحد پار آرمینیا لے جایا گیا، جہاں ان کے قیام و طعام کے مناسب انتظامات کیے گئے۔

پی ٹی آئی کے مطابق، اپنے بچوں کو محفوظ لوٹتا دیکھ کر والدین کی خوشی دیدنی تھی۔ دہلی ایئرپورٹ پر کئی اہلِ خانہ بے چینی سے انتظار کرتے نظر آئے۔ 21 سالہ ایم بی بی ایس کے طالب علم معاذ حیدر کے والد، حیدر علی نے حکومتِ ہند کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، ’’ہم بے حد خوش ہیں کہ ہمارے بچے بخیریت واپس آ گئے، لیکن ہمیں افسوس ہے کہ تہران میں کچھ اور طلبہ اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ انہیں بھی جلد واپس لایا جائے۔‘‘

جموں و کشمیر اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن نے اس کامیاب مہم پر مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے باقی طلبہ کی جلد واپسی کی امید ظاہر کی ہے۔

بلند شہر کے پرویز عالم، جو اپنے بیٹے سمیر عالم کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھے، نے بتایا کہ ان کا بیٹا گزشتہ دو سال سے ایران کے شہر اُرمیہ میں زیرِ تعلیم تھا۔ انہوں نے کہا، ’’حالات حالیہ دنوں میں بہت خراب ہو گئے تھے، ہم سخت پریشان تھے۔ خوشی ہے کہ حکومت نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام طلبہ کو محفوظ آرمینیا منتقل کیا۔ ہم حکومت کے مشکور ہیں۔‘‘

حکام کے مطابق، ایران میں موجود باقی بھارتی طلبہ کو بھی جلد وطن واپس لانے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

Sourece: Qaumitanzeem

Recent News

عام آدمی پارٹی میں اندرونی اختلافات اب کھل کر سامنے

عام آدمی پارٹی میں اندرونی اختلافات اب کھل کر سامنے

April 3, 2026
دہلی میں آسمان  ابر آلود رہنےاور گرج و چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

دہلی این سی آر میں آندھی، بارش اور ژالہ باری کا الرٹ

April 3, 2026
لکھنؤ میں ’سی ایم ہیلپ لائن‘ ملازمین کا زبردست احتجاج

لکھنؤ میں ’سی ایم ہیلپ لائن‘ ملازمین کا زبردست احتجاج

April 2, 2026
مرکزی تعلیمی بورڈ ، جماعت اسلامی ہند کا حکومت سے آر ٹی ای ترمیم پر نظرثانی کا مطالبہ

مولانا عبداللہ سالم کے ساتھ حراست میں مبینہ بدسلوکی

April 2, 2026
ملک میں قومی مردم شماری کے پہلے مرحلہ کا آغاز

ملک میں قومی مردم شماری کے پہلے مرحلہ کا آغاز

April 2, 2026
امریکہ و اسرائیل کو  ایران کا سخت پیغام

امریکہ و اسرائیل کو ایران کا سخت پیغام

April 1, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.