Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

سی آئی او کی جانب سےملک بھر میں شجر کاری مہم کا آغاز

اس مہم کے تحت بچے اسکولوں، مدرسوں، مساجد، پارکوں اور اپنے گھروں کے سامنے درخت لگائیں گے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
8 months ago
سی آئی او  کی جانب سےملک بھر میں شجر کاری مہم کا آغاز

نئی دہلی: چلڈرن اسلامک آرگنائزیشن (CIO) نے ملک بھر میں ایک ماحولیاتی مہم کا آغاز کیا ہے جس کا نعرہ ہے ’ مٹی میں ہاتھ، دل وطن کے ساتھ ‘۔ اس مہم کا بڑا مقصد یہ ہے کہ 25 جون سے 26 جولائی 2025 کے درمیان ملک بھر میں بچے ایک ملین (دس لاکھ) درخت لگائیں اور ان کی دیکھ بھال کریں۔
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی دفتر میں منعقد ہونے والی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سی آئی او کے طلبہ رملہ ، سید نابغ اذہان حسینی اور محمد حمید نے کہا کہ چلڈرن اسلامک آرگنائزیشن بچوں کی ہمہ جہت ترقی کے لیے اسلامی اقدار پر مبنی ایک قومی پلیٹ فارم ہے ۔ ہمارا یقین ہے کہ فطرت سے محبت کی تعلی بچپن سے شروع ہونی چاہیے اور جب بچوں کی صحیح رہنمائی کی جائے تو وہ دنیا کو بدل سکتے ہیں۔ یہ مہم بچوں میں فطرت کے لیے محبت، ذمہ داری اور ان کے تحفظ کا جذبہ بیدار کرنے کے لیے ہے تاکہ شجرکاری کو ایک خوشی آئند اور بامقصد قومی خدمت بنایا جا سکے۔
رملہ نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کے مقاصد بالکل واضح ہیں ۔ہماری زمین لگاتار گرم ہوتی جا رہی ہے، درخت دن بہ دن کم ہوتے جا رہے ہیں اور ہوا کا معیار گرتا جا رہا ہے۔ جنگلات ختم ہو رہے ہیں اور ان کے ساتھ ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف ہماری جد و جہد بھی بڑھ رہی ہے ۔ CIO کا ماننا ہے کہ بچے اس رجحان کو پلٹنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ جب بچہ ایک درخت لگاتا اور اس کی پرورش کرتا ہے تو وہ نہ صرف زمین کا تحفظ کر رہا ہوتا ہے بلکہ اپنی حفاظت بھی کرتا ہے اور ذمہ داری اور ہمدردی جیسے اعلیٰ اخلاقی اقدار بھی سیکھتا ہے۔
مہم کی تفصیلات بتاتے ہوئے سید نابغ اذہان حسینی نے کہا کہ اس مہم کے تحت بچے اسکولوں، مدرسوں، مساجد، پارکوں اور اپنے گھروں کے سامنے درخت لگائیں گے۔ ہر بچے کو ترغیب دی جائے گی کہ وہ اپنے درخت کو ایک نام دے، اسے دوست کی طرح سمجھے اور اس کی دیکھ بھال کرے ۔وہ اپنے احساسات کو ڈرائنگ، کرافٹ، شاعری وغیرہ کے ذریعے محفوظ کرے۔ اس مہم کے ساتھ مختلف سرگرمیاں ہوں گی جیسے گرین پلج تقاریب، جمعے کے خطبات میں ماحولیات کے تحفظ کی بات، نیچر واکس ، فنون، شاعری، ْقصہ گوئی کے مقابلےوغیرہ تاکہ اس مہم کو بامعنی، تعلیمی اور دلچسپ بنایا جا سکے۔ بچوں کو شجر کاری سے متعلق اپنی کاوشوں کو سوشل میڈیا پرمختصر ویڈیوز اور رِیلز بنانے کی دعوت بھی دی جائے گی۔
حکومتی اداروں سے تعاون اور مہم کے نعروں پر گفتگو کرتے ہوئے محمد حمید نے کہا کہ اس مہم کو مؤثر طریقے سے انجام دینے کے لیےحکومت کے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کرچلڈرن اسلامک آرگنائزیشن صحت مند پودے فراہم کرنے، مناسب مقامات کی نشاندہی، پودوں اور جانوروں سے متعلق تعلیمی مواد مہیا کرنے اور زرخیز علاقوں کے تحفظ کے لیے کام کر رہا ہے۔ سی آئی او اس کو یقینی بنائے گا کہ بچوں کو صحیح رہنمائی ملے اور لگائے گئے درخت زندہ رہیں اور پھلے پھولیں۔شجر کاری مہم کو مزید پرجوش اور متاثر کن بنانے کے لیے CIO نے کچھ نعرے بھی جاری کئے ہیں جو پوری مہم کے دوران اسکولوں، گھروں اور عوامی مقامات پر گونجیں گے۔
’جہاں ہر بچہ ایک درخت لگائے، وہاں ہریالی سے بھرپور دنیا اُگ آئے ‘
’جب ایک پتہ مسکائے گا ، ہر دن ہرا بھرا ہو جائے گا‘
CIO کے بچوں نے تمام طلبہ، اساتذہ، والدین، اسکول منتظمین اور مذہبی رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں سرگرم حصہ لیں۔آئیے ہم ایک ایسی نسل تشکیل کریں جو محبت کو عمل میں بدل دے۔ بنیں درختوں کے ہیرو، بنیں سبز سفیر۔ ہم میڈیا، ماہرینِ تعلیم، سول سوسائٹی اور ماحولیاتی اداروں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اس مہم کو عام کریں اور اس کی حمایت کریں۔ آئیے ہم کوشش کریں کہ یہ مہم اعداد و شمار سے آگے بڑھ کر بچوں کی قیادت میں زمین کے تحفظ کا ایک مشن بن جائے۔ ذرا تصور کریں اگر بچے ایک ایک درخت لگائیں اور اس کی پرورش کریں تو ہمارے پاس ایک ملین نئے درخت ہوں گے جو ہمارے ملک کو ہرا بھرا بنائیں گے اور ہمارے مستقبل کو محفوظ کریں گے۔ درخت لگائیں، زمین کا تحفظ کریں اور فخر محسوس کریں۔

Recent News

ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

February 21, 2026
لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی  سخت تنقید

لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی سخت تنقید

February 21, 2026
ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

February 20, 2026
گجرات میں ایس آئی آر کے بعد  68 لاکھ سے زائد نام خارج

گجرات میں ایس آئی آر کے بعد 68 لاکھ سے زائد نام خارج

February 20, 2026
بہارکے 42اراکین اسمبلی کو پٹنہ ہائی کورٹ کا نوٹس

بہارکے 42اراکین اسمبلی کو پٹنہ ہائی کورٹ کا نوٹس

February 19, 2026
ملک میں آج سے رمضان المبارک کا باقاعدہ آغاز

ملک میں آج سے رمضان المبارک کا باقاعدہ آغاز

February 19, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.