Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو ریاست

کیرالہ کے سرکاری اسکولوں میں’زومبا ڈانس‘پرمسلم تنظیموں کا اعتراض

کہا: لڑکیوں اور لڑکوں کا ایک ساتھ ڈانس فحاشی کو فروغ دینے کے مترادف-ریاستی وزیر تعلیم نے ’زومبا ڈانس‘ کا دفاع کیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
11 months ago
کیرالہ کے سرکاری اسکولوں میں’زومبا ڈانس‘پرمسلم تنظیموں کا اعتراض

کیرالہ کے سرکاری اسکولوں میں طلبا کے لیے ’زومبا ڈانس‘ پروگرام شروع کرنے کے حکومت کے اس فیصلے پر کچھ مسلم تنظیموں نے سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کم کپڑے پہن کر لڑکیوں اور لڑکوں کے ایک ساتھ ڈانس کرنے پر اعتراض کیا ہے۔کیرالہ کے کئی سرکاری اسکولوں نے رواں تعلیمی سال سے زومبا ٹریننگ دینا شروع کر دیا ہے۔ وزڈم اسلامک آرگنائزیشن کے جنرل سکریٹری ٹی کے اشرف نے اس سلسلے میں اپنا عدم اتفاق ظاہر کیا ہے۔ ساتھ ہی اشرف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’فیس بک‘ پر کیے گئے ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’’میرا بیٹا اس میں حصہ نہیں لے گا، میں اسے قبول نہیں کر سکتا۔‘‘ دوسری جانب مسلم تنظیم ’سمستا‘ کے رہنما ناصر فیضی نے کیرالہ کے سرکاری اسکولوں میں ’زومبا ڈانس‘ کرائے جانے کی پالیسی پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے شخصی آزادی کی خلاف ورزی اور جسمانی فٹنس کے نام پر فحاشی کو مسلط کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

ناصر فیضی نے اس تعلق سے مزید کہا کہ ’’زومبا ڈانس ایک ایسا طریقہ ہے جس میں کم کپڑے پہن کر ساتھ میں ڈانس کیا جاتا ہے، اگر حکومت نے بڑے بچوں کے لیے بھی ایسا کوئی حکم جاری کیا ہے تو یہ قابل اعتراض ہے۔ یہ کچھ طلبا کی اخلاقی، ذاتی آزادی اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے اس قدم کو فحاشی کو فروغ دینا والا قررا دیا ہے۔ دوسری جانب ریاستی وزیر تعلیم وی شیون کُٹی نے زومبا کا دفاع کرتے ہوئے ’فیس بک‘ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مسلم طلبا بھی زومبا میں حصہ لیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’بچوں کو کھیلنے، ہنسنے، مستی کرنے اور صحت مند رہنے دیں۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ محکمہ تعلیم نے زومبا ڈانس کے تعلق سے کہا تھا کہ ’’زومبا سیشن شروع کرنے کا مقصد رضاکارانہ تھا، جس کو شروع کرنے کا مقصد طلبا کو تعلیمی دباؤ سے راحت دینا، نشے کی عادت کو روکنا اور ذہنی و جسمانی صحت کو بہتر بنانا تھا۔‘‘ زومبا کو وزارت تعلیم نے طلبا کے ذہنی اور جسمانی صحت کو بہتر بنانے کے لیے ایک رضاکارانہ سرگرمی قرار دیا ہے۔

Recent News

دہلی یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر دیبواسمیتا پال کا گھر میں گھس کر قتل

دہلی یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر دیبواسمیتا پال کا گھر میں گھس کر قتل

June 5, 2026
دہلی کی ہوامیں بہتری  موسم کی مہربانی ، حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ نہیں

دہلی کی ہوامیں بہتری موسم کی مہربانی ، حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ نہیں

June 5, 2026
راجیہ سبھا انتخابات کے لیےکانگریس امیدواروں کی فہرست جاری

راجیہ سبھا انتخابات کے لیےکانگریس امیدواروں کی فہرست جاری

June 5, 2026
کویت   پر ایرانی ڈرون حملے میں ہندوستانی شہری ہلاک

کویت پر ایرانی ڈرون حملے میں ہندوستانی شہری ہلاک

June 4, 2026
جماعت اسلامی ہندکی جانب سے  یوپی مدرسہ ایکٹ  کو برقرار ررکھنےکے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

جماعت اسلامی ہند نے دہلی آتشزدگی سانحہ پر تعزیت کا کیا اظہار

June 4, 2026
دہلی کے مالویہ نگر واقع ہوٹل میں لگی ہولناک آگ نے دردناک باب لکھ دیا

دہلی کے مالویہ نگر واقع ہوٹل میں لگی ہولناک آگ نے دردناک باب لکھ دیا

June 4, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.