Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

آوارہ کتے سےلڑ کر 8 سالہ بہن نے بچائی 5 سالہ بھائی کی جان

زخمی بھائی ۔ بہن کوکھلچی پور کے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں دونوں کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
9 months ago
آوارہ کتے سےلڑ کر 8 سالہ بہن نے بچائی 5 سالہ بھائی کی جان

راج گڑھ :مدھیہ پردیش  کے راج گڑھ میں اپنے 5 سال کےمعصوم بھائی کو خطرے میں دیکھ کر 8 سالہ بڑی بہن اپنی جان کی پرواہ کئے بغیرہ ایک خونخوار کتے سے لڑ گئی۔ اس نے لگاتار 3 منٹ تک لڑتے ہوئے اپنے چھوٹے بھائی کو بچا لیا۔ یہی نہیں اس کی عقلمندی کا عالم یہ تھا کہ شدید ٹھنڈ میں اس نے اپنی ٹی شرٹ اتاری اور بھائی کے سر پر باندھ کر اس کے سر سے بہہ رہے خون کو بھی روک دیا۔ اس بہن۔بھائی کے پیار کی شہر اور ضلع بھر میں چرچا ہورہی ہے۔

یہ واقعہ راج گڑھ ضلع کے کھلچی پور شہر کے وارڈ نمبر 3سومواریہ کا ہے، جہاں ایک مزدور سریش راؤ کا 5 سال کا بیٹا کرش اور 8 سال کی بیٹی لیزا اپنی خالہ کے گھر گئے ہوئے تھے اور گھر کے باہر کھیل رہے تھے۔ اس دوران ایک آوارہ خونخوار کتا وہاں آیا اور اس نے 5 سال کے معصوم کرش پر اچانک حملہ کردیا اور اسے نوچنے لگا۔ بچے کی چیخیں سن کر کرش کی 8 سالہ بہن لیزا جو قریب ہی کھیل رہی تھی، نہتےکتے سےمزاحمت کرنے لگی۔ وہ تقریباً 3 منٹ تک کتے سے لڑتی رہی اور آخر کار اپنے معصوم بھائی کرش کو بچالیا۔ لیزا کا بھائی کرش شدید زخمی تھا اور اس کے سر سے خون بہہ رہا تھا۔ تبھی لیزا نے اپنی ٹی شرٹ اتاری اور بھائی کے سر پر باندھ کر بہتے ہوئے خون کو روک دیا۔

کتے سے لڑنے میں بہن لیزا بھی زخمی ہو گئی۔ اسی دوران محلے کے لوگ بھی وہاں آگئے اور اس آوارہ کتے کو بھگایا۔ زخمی بھائی اور بہن کوکھلچی پور کے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں دونوں کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔ زخمی لیزا نے بتایا کہ ہم اپنی خالہ کے گھر کے باہر کھیل رہے تھے کہ ایک کتا آیا اور میرے بھائی کرش کو کاٹنے لگا۔ اس نے کہا کہ میں نے کتے سے لڑ کر اسے چھڑا لیا۔ جب اس کے سر سے خون بہہ رہا تھا تو میں نے اپنی ٹی شرٹ اس کے سر پر باندھ دی جس سے اس کا خون بہنا بند ہو گیا۔

Recent News

شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

نیٹ پیپر لیک معاملہ پر سپریم کورٹ کا سخت تبصرہ

September 18, 2026
الیکشن کمیشن نے ٹی ایم سی کے  نام اورانتخابی نشان  کو  منجمد کر دیا

الیکشن کمیشن نے ٹی ایم سی کے نام اورانتخابی نشان کو منجمد کر دیا

September 18, 2026
حکومت کی اپیل کے باوجود ڈی ٹی سی بس ڈرائیورس کی ہڑتال جاری

حکومت کی اپیل کے باوجود ڈی ٹی سی بس ڈرائیورس کی ہڑتال جاری

September 18, 2026
وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر این ایس یو آئی کا تالی تھالی مارچ

وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر این ایس یو آئی کا تالی تھالی مارچ

September 17, 2026
میرا سر قلم کر دو، پھر بھی میں بی جے پی میں نہیں جاؤں گی :مہوا موئترا

امت شاہ کی میٹنگوں سے مسلم افسران کو باہر رکھنے کا مہوا موئتراکا الزام

September 17, 2026
امریکہ سے 18ہزار ہندوستانی سمیت  15 لاکھ تارکین وطن کی ملک بدری ممکن

ٹرمپ انتظامیہ کے ذریعہ فلسطینی لیڈران کو پریشان کیے جانے کا سلسلہ بدستور جاری

September 17, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.