Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home Breaking News

مبینہ ’ہنی ٹریپ‘ اور قابل اعتراض برتاؤ کے معاملے میں آئی پی ایس افسر معطل

سول رائٹس انفورسمنٹ ڈارئکٹوریٹ کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر کے رام چندر راؤ کے خلاف کرناٹک حکومت کی کارروائی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 weeks ago
مبینہ ’ہنی ٹریپ‘ اور قابل اعتراض برتاؤ کے معاملے میں آئی پی ایس افسر معطل

بیلاری:  کرناٹک حکومت نے آئی پی ایس افسر اور سول رائٹس انفورسمنٹ ڈارئکٹوریٹ کے ڈائرکٹر جنرل (ڈی جی پی) ڈاکٹر کے رام چندر راؤ کو ان کے خلاف مبینہ ’ہنی ٹریپ‘ اور قابل اعتراض برتاؤ کے معاملے میں فوری طور سے معطل کر دیا ہے۔ یہ کارروائی مختلف نیوز چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان سے متعلق ایک ویڈیو اور خبروں کے تیزی سے وائرل ہونے کے بعد کی گئی۔

معاملے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے حکومت نے سب سے پہلے ڈاکٹر رام چندر راؤ کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ حکومت کو اس مسئلہ پر اسمبلی میں کسی قسم کی شرمندگی یا سیاسی تنازعہ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ قدم اس لئے بھی اُٹھایا گیا ہے کہ تاکہ اپوزیشن اس معاملے کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرسکے۔

کرناٹک حکومت نے اس سلسلے میں باضابطہ حکم جاری کیا ہے۔ حکم نامے کی تمہید میں کہا گیا ہے کہ ٹی وی چینلز اور میڈیا پلیٹ فارمز پر نشر ہونے والی ویڈیوز اور خبروں میں دیکھا گیا ہے کہ ڈاکٹر کے رام چندر راؤ کا طرز عمل ایک سرکاری ملازم کے طور پرنہیں ہے اور اس سے حکومت کی شبیہ کو ٹھیس پہنچی ہے۔ تحقیقات کے بعد حکومت نے یہ بھی واضح کیا کہ بادی النظر میں یہ طرز عمل آل انڈیا سروسز (کنڈکٹ) رولز، 1968 کے رول 3 کی خلاف ورزی ہے۔ اسی بنیاد پر انہیں تحقیقات مکمل ہونے تک معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکم کے مطابق معطلی کی مدت کے دوران ڈاکٹر رام چندر راؤ کو آل انڈیا سروسز (ڈسپلن اینڈ اپیل) رولز، 1969 کے رول 4 کے تحت الاؤنسز ادا کیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی انہیں ریاستی حکومت کی تحریری اجازت کے بغیر ہیڈ کوارٹر چھوڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ریاستی انتظامیہ ایسے معاملات میں سخت رویہ اپنا رہی ہے۔ افسران کا کہنا ہے کہ کسی بھی سطح پر بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Recent News

’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

February 1, 2026
2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

February 1, 2026
دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے   لی کروٹ

دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے لی کروٹ

February 1, 2026
عدالتوں میں الزامات طے کرنے میں تاخیر پر سپریم کورٹ برہم

ماہواری سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

January 31, 2026
ہماچل پردیش میں شدید برفباری

ہماچل پردیش میں شدید برفباری

January 30, 2026
آئی پی یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2026-27 کے لیے داخلہ عمل شروع

آئی پی یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2026-27 کے لیے داخلہ عمل شروع

January 29, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.