Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عالمی خبریں

آئی سی ای ایجنٹ کی موت سےامریکی شہر منیپولس میں کشیدگی

ڈیموکریٹک رہنما مینیسوٹا کے گورنرٹم والزاورمنیپولس کے میئرجیکب فری پر بغاوت پراکسانے کا ٹرمپ کا الزام

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 week ago
امریکہ سے 18ہزار ہندوستانی سمیت  15 لاکھ تارکین وطن کی ملک بدری ممکن

امریکہ کے شہر منیپولس میں آئی سی ای ایجنٹ کو گولی مارکرقتل کئے جانے کی واردات کے بعد زبردست کشیدگی پھیل گئی ہے۔ اس واقعے کے بعد امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اورمینیسوٹا کے گورنر آمنے سامنے آگئے ہیں۔ ٹرمپ نے مینیسوٹا کے گورنرٹم والزاورمنیپولس کے میئرجیکب فری (دونوں ڈیموکریٹ لیڈر) پر بغاوت پراکسانے کا الزام لگایا۔ وہیں والز نے ریاست میں ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی پر کڑی تنقید کی۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’سوشل ٹروتھ‘ پر لکھا کہ میئراورگورنرمغرور اور اپنی متکبربیان بازی سے بغاوت بھڑکا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بھڑکانے کے بجائے ان احمقوں کو مینیسوٹا اور امریکہ کے عوام سے چوری کئے گئے اربوں ڈالر کی تلاش کرنا چاہیے۔ ٹرمپ نے ایک آئی سی ای ایجنٹ کی انگلی کی دو تصاویر پوسٹ کیں، جنہیں مبینہ طور پر مظاہرین نے کاٹ لی تھی۔ ٹرمپ نے سوال اُٹھایا کہ امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) افسران کی حفاظت کے لیے مقامی پولیس کو کیوں تعینات نہیں کیا گیا؟۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ افسران کو ان کا کام کرنے سے روکا گیا۔

امریکی صدر نے کہا کہ یہ بندوق حملہ آور کی ہے۔ یہ بندوق لوڈیڈ (دو اضافی میگزین کے ساتھ) اور استعمال کے لیے تیار ہے… یہ سب کیا ہے؟ مقامی پولیس کہاں تھی؟ انہیں آئی سی ای افسران کی حفاظت کرنے کی اجازت کیوں نہیں دی گئی؟ کیا میئر اور گورنر نے انہیں واپس بلایا؟

ٹرمپ نے متوفی کو مسلح قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی ای کے ایجنٹوں کو اپنے دفاع میں کام کرنا پڑا۔ امریکی صدر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جن دھوکے بازوں نے پیسہ چوری کیا ہے وہ جیل جائیں گے، وہی ان کی جگہ ہے۔ یہ بینک ڈکیٹی سے الگ نہیں ہے۔ ٹرمپ نے یہ بھی الزام لگایا کہ وفاقی ایجنٹوں کے اقدامات پرعوامی تنقید چوری اور دھوکہ دہی کی پردہ پوشی ہے۔ مینیسوٹا کے رہنما متکبر اور خطرناک بیان بازی سے بغاوت کو ہوا دے رہے ہیں۔ ایسے میں ہمارے آئی سی ای محبان وطن کو اپنا کام کرنے دیجئے۔ دریں اثنا مینیسوٹا کے ڈیموکریٹک گورنر ٹم والز نے وفاقی اقدامات کی مذمت کی اور کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔ والز نے ’ایکس‘پر لکھا کہ یہ بالکل غلط ہے، صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) کو یہ آپریشن ختم کرنا چاہیے۔ مینیسوٹا سے ہزاروں متشدد، غیر تربیت یافتہ افسران کو فوری طور پر ہٹا دیں۔

Recent News

’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

’امرت ادیان‘3فروری سے عام لوگوں کے لیے کھل جائے گا

February 1, 2026
2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

2026-27کے بجٹ میں ’ ترقی یافتہ ہندوستان ‘ کا ہدف

February 1, 2026
دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے   لی کروٹ

دہلی-این سی آر میں پھر موسم نے لی کروٹ

February 1, 2026
عدالتوں میں الزامات طے کرنے میں تاخیر پر سپریم کورٹ برہم

ماہواری سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

January 31, 2026
ہماچل پردیش میں شدید برفباری

ہماچل پردیش میں شدید برفباری

January 30, 2026
آئی پی یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2026-27 کے لیے داخلہ عمل شروع

آئی پی یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2026-27 کے لیے داخلہ عمل شروع

January 29, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.