Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

’وندے ماترم‘ تمام سرکاری تقریبات کے لیے لازمی

اب قومی ترانہ ’جن گن من‘ سے پہلے قومی گیت ’وندے ماترم‘ بجے گا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
8 months ago
’وندے ماترم‘ تمام سرکاری تقریبات کے لیے لازمی

مرکزی حکومت نے قومی گیت ’وندے ماترم‘ کے متعلق نئی گائیڈ لائن جاری کی ہیں۔ ایسے میں اب قومی ترانہ ’جن گن من‘ سے پہلے قومی گیت ’وندے ماترم‘ بجے گا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق حکومت نے سرکاری تقریبات کے مواقع پر ’وندے ماترم‘ کے 6 بند والے ورژن کو بجانے یا گانے کو لازمی قرار دیا ہے۔ اس کا کل دورانیہ 3 منٹ 10 سیکنڈ کا ہوگا۔

نئی گائیڈلائن کے مطابق یہ قومی پرچم لہرانے، تقریبات میں صدر جمہویہ کی آمد، ان کی تقاریر یا ملک کے نام خطاب سے قبل یا بعد میں لازمی طور پور نافذ کیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ سرکاری تقریبات، سرکاری اسکولوں میں ہونے والی تقریبات یا دیگر رسمی پروگراموں میں ’وندے ماترم‘ بجایا یا گایا جائے گا۔ گائیڈلائن کا ایک خاص پہلو یہ ہے کہ جب بھی کسی تقریب میں وندے ماترم اور قومی ترانہ دونوں ہوں تو پہلے قومی گیت گایا جائے گا اور اس کے بعد قومی ترانہ۔

گائیڈلائن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس دوران سب کا احترام میں کھڑا ہونا ضروری ہوگا۔ ساتھ ہی وزارت داخلہ نے تعلیمی اداروں سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ روزانہ اسکول میں ’پرارتھنا‘ یا ضروری تعلیمی پروگرام میں ’وندے ماترم‘ گیت کو فروغ دیں۔ حالانکہ نئی گائیڈلائن میں سینما ہال کو اس سے دور رکھا گیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ فلم شروع ہونے سے قبل سینما گھروں میں ’وندے ماترم‘ بجانا اور کھڑا رہنا ضروری نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ قومی گیت کے پروٹوکول کو قومی ترانے کے قریب لانے کے امکان کا بھی جائزہ لے رہی ہے، جس میں کھڑے ہونے اور احترام کے دیگر اشاروں سے متعلق توقعات بھی شامل ہیں۔ تاہم اس سلسلے میں اب تک کوئی حتمی آئینی ترمیم یا قانونی التزام متعارف نہیں کروایا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ قومی گیت ’وندے ماترم‘ کو بنکم چندر چٹرجی نے 7 نومبر 1875 کو اکشے نومی کے موقع پر لکھا تھا۔

Recent News

سعودی عرب میں مقیم ہندوستانی باشندوں کو  چوکس رہنے کا مشورہ

سعودی عرب میں مقیم ہندوستانی باشندوں کو چوکس رہنے کا مشورہ

October 9, 2026
بیکٹیریل انفیکشن کے علاج میں اہم پیش رفت

ادویات کی فروخت بڑھانے کے لیے ڈاکٹروں کو تحائف دینے پرسپریم کورٹ سخت

October 9, 2026
معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

October 8, 2026
پاکبڑا واقع مصطفیٰ مسجد مقدمہ میں مسجد انتظامیہ کمیٹی کا کردار قابل تحسین – جمعیۃ علما ہند

پاکبڑا واقع مصطفیٰ مسجد مقدمہ میں مسجد انتظامیہ کمیٹی کا کردار قابل تحسین – جمعیۃ علما ہند

October 9, 2026
تلنگانہ میں بوگس فارم۔ 7 پر پہلا FIR درج، مشیرآباد میں 30 ووٹ خارج کرنے کی کوشش ناکام

تلنگانہ میں بوگس فارم۔ 7 پر پہلا FIR درج، مشیرآباد میں 30 ووٹ خارج کرنے کی کوشش ناکام

October 8, 2026
آر بی آئی کا بڑا فیصلہ، ریپو ریٹ میں  25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ

آر بی آئی کا بڑا فیصلہ، ریپو ریٹ میں 25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ

October 7, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.