Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عالمی خبریں

ٹرمپ کی جانب سے ایران کو 10 سے15دنوں کی ڈیڈ لائن

امریکی طیاروں نے پوزیشن سنبھال لی‘ایران اپنے دفاع سے غافل نہیں‘ وزیرخارجہ کا بیان

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
3 hours ago
ٹرمپ کی  جانب سے ایران کو 10 سے15دنوں کی ڈیڈ لائن

واشنگٹن:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو معاہدہ کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی اور اسی تناظر میں یورپ میں موجود امریکی طیاروں نے پوزیشنیں سنبھال لی ہیں۔ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی ڈیڈ لائن کے پیش نظر پرتگال میں امریکی فضائی اڈوں پر طیاروں نے پوزیشنیں سنبھال لیں۔ خبر رسان ایجنسی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ٹرمپ نے ایران کو معاہدہ کرنے کے لیے 10 سے 15 روز کا وقت دیا ہے ۔ دوسری جانب ایک روز قبل برطانوی خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایرانی رہنماؤں کو براہِ راست نشانہ بنائیں گے ۔ ایران پر ‘محدود’ حملوں کی خبروں پر برطانوی خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کرے گی۔

دوسری طرف ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے جوہری معاملے کا واحد حل سفارتی مذاکرات اور سفارتی حل تک پہنچنا ہے لیکن اگر کسی معاہدے تک نہ پہنچ سکے تو ایران اپنے دفاع میں ضروری اقدامات کرنے کیلئے تیار ہے۔میڈیاکے مطابق امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عباس عراقچی کا کہنا تھا دو سے تین روز میں ممکنہ جوہری معاہدے کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیں گے، منظوری ملنے پر یہ دستاویز امریکی خصوصی ایلچی کے حوالے کر دی جائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں جوہری افزودگی روکنے کی پیشکش نہیں کی نہ ہی امریکہ نے ایسا کوئی مطالبہ کیا، دونوں ممالک کے مذاکرات کار تیز رفتار معاہدے پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جوہری معاملے کا کوئی فوجی حل نہیں۔ عباس عراقچی کا کہنا تھا سفارت کاری اور جنگ دونوں کیلئے ہی تیار ہیں۔ اگر امریکہ نے حملہ کیا تو اس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو جائیگی۔ امریکی حملہ ناصرف ایران بلکہ پورے خطہ اور عالمی برادری کیلئے تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر اور اراکین کانگریس کو پیغام دیا کہ امریکی حکومتیں ایران کے خلاف تقریباً ہر حربہ آزما چکی ہیں۔ایران کے خلاف جنگ، پابندیاں یا اسنیپ بیک، کوئی بھی حربہ کامیاب نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام سے احترام کی زبان میں بات کریں گے تو ہم بھی اسی زبان میں جواب دیں گے۔ ہم سے طاقت کی زبان میں بات کریں گے تو ہم بھی اسی زبان میں جواب دیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا تھا ایران پر محدود حملے سے متعلق سوچ رہا ہوں۔

Recent News

کشمیر میں موسم کے پیٹرن میں تبدیلی کا اشارہ

کشمیر میں موسم کے پیٹرن میں تبدیلی کا اشارہ

February 22, 2026
ٹرمپ کی  جانب سے ایران کو 10 سے15دنوں کی ڈیڈ لائن

ٹرمپ کی جانب سے ایران کو 10 سے15دنوں کی ڈیڈ لائن

February 22, 2026
ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

February 21, 2026
لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی  سخت تنقید

لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی سخت تنقید

February 21, 2026
ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

February 20, 2026
گجرات میں ایس آئی آر کے بعد  68 لاکھ سے زائد نام خارج

گجرات میں ایس آئی آر کے بعد 68 لاکھ سے زائد نام خارج

February 20, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.