Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

جھوٹی شکایتوں اور فرضی مقدموں پر سپریم کورٹ کا اظہار تشویش

 عدالت نے کہا: ہمیں ایک بیدار معاشرہ بنانے کی ضرورت ہے، جہاں لوگ اپنے پڑوسیوں کے بنیادی حقوق کے تئیں بھی حساس ہوں  

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
5 months ago
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے جھوٹی شکایات اور فرضی مجرمانہ مقدمات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے مرکز اور ریاستی حکومتوں کو نوٹس جاری کیا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ مجرمانہ طریقۂ کار کے غلط استعمال کو روکنا ضروری ہے، اور وہ اس بات کی پرواہ نہیں کرے گی کہ ایسا کرنے پر کچھ لوگ اس کی تنقید کریں گے۔

عدالت نے جس عرضی پر یہ قدم اٹھایا ہے اسے وکیل اور بی جے پی رہنما اشونی کمار اپادھیائے  نے داخل کیا ہے۔ اپنے معاملے کی خود پیروی کرتے ہوئے اپادھیائے نے کہا کہ فرضی مقدمات کی وجہ سے ایماندار لوگ خوف کے سائے میں جی رہے ہیں۔ ان مقدمات کی وجہ سے عدالتوں پر بوجھ بھی بڑھ رہا ہے۔ اکثر سِول معاملات میں مجرمانہ معاملہ درج کروا دیا جاتا ہے۔ گاؤں میں اگر زمین کا جھگڑا ہو، تو اسے ایس سی/ایس ٹی ایکٹ جیسے سنگین مجرمانہ معاملات میں بدل دیا جاتا ہے یا پھر خواتین کو آگے کر کے چھیڑ چھاڑ یا ریپ کا جھوٹا معاملہ درج کروا دیا جاتا ہے۔

عرضی میں اٹھائے گئے موضوع پر سماعت کو ضروری قرار دیتے ہوئے چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی 3 ججوں کے بنچ نے کہا کہ ’’لوگ نظام کا غلط استعمال کرتے ہیں اور پھر غائب ہو جاتے ہیں۔ ہمیں ایک بیدار معاشرہ بنانے کی ضرورت ہے، جہاں لوگ اپنے پڑوسیوں کے بنیادی حقوق کے تئیں بھی حساس ہوں۔ بھائی چارے کے جذبے کو فروغ دینا ضروری ہے۔‘‘

اس کے بعد چیف جسٹس نے ایک اور کڑوے سچ کی طرف اشارہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس شخص کو شکایت کنندہ دکھایا جاتا ہے، کئی بار اسے علم ہی نہیں ہوتا کہ اس کے نام سے شکایت درج کی گئی ہے۔ امیر اور بااثر لوگ جعلی دستخطوں کے ذریعے غریبوں کا استحصال کرتے ہیں۔ ہمیں اس پر بھی سوچنا ہوگا۔ ساتھ ہی انہوں نے ایک حالیہ معاملے کی مثال دی جس میں ایک خاتون نے خود آکر کہا کہ ایک سیاسی لیڈر کا اس کے معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، بلکہ اس کے نام پر لیڈر کے خلاف فرضی شکایت درج کی گئی ہے۔

Recent News

عالم بدیع اعظمی:ایک درویش کی رحلت

عالم بدیع اعظمی:ایک درویش کی رحلت

July 27, 2026
مغربی بنگال میں 9سے 17اگست تک ’ہر گھر ترنگا‘مہم

مغربی بنگال میں 9سے 17اگست تک ’ہر گھر ترنگا‘مہم

July 27, 2026
گریٹر نوئیڈامیں کھلے گڑھے میں گرنے سے 6 سالہ بچے کی موت

گریٹر نوئیڈامیں کھلے گڑھے میں گرنے سے 6 سالہ بچے کی موت

July 27, 2026
امتحانی نظام میں اصلاحات کے لیے اعلیٰ اختیاراتی ٹاسک فورس تشکیل

امتحانی نظام میں اصلاحات کے لیے اعلیٰ اختیاراتی ٹاسک فورس تشکیل

July 27, 2026
افطار معاملہ میں سپریم کورٹ میں جسٹس اُجول بھوئیاں کاسخت تبصرہ

افطار معاملہ میں سپریم کورٹ میں جسٹس اُجول بھوئیاں کاسخت تبصرہ

July 26, 2026
پرہلاد جوشی کو وزارتِ تعلیم کی اضافی ذمہ داری ملی

پرہلاد جوشی کو وزارتِ تعلیم کی اضافی ذمہ داری ملی

July 26, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.