Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

ایران میں گرلس اسکول میزائل کی زد میں آنے سے تباہ- 85طالبات ہلاک

اسرائیل اور امریکہ کے ذریعہ ایران پر کیے گئے حملوں اور ایران کے جوابی حملوں نے تباہی کی نئی داستان رقم کرنی شروع کر دی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
4 months ago
ایران  میں  گرلس اسکول میزائل کی زد میں آنے سے تباہ- 85طالبات ہلاک

اسرائیل اور امریکہ کے ذریعہ ایران پر کیے گئے حملوں اور ایران کے جوابی حملوں نے تباہی کی ایک نئی داستان رقم کرنی شروع کر دی ہے۔ ایران کے میناب شہر میں ایک گرلس اسکول میزائل کی زد میں آنے سے تباہ ہو گیا ہے، جس میں کم از کم 57 طالبات ہلاک ہو گئی ہیں۔ پہلے 5 طالبات کی ہلاکت سے متعلق خبریں سامنے آئی تھیں، لیکن یہ تعداد بڑھ کر 36، پھر 40، اس کے بعد 57، اور پھر 85 ہو چکی ہے۔ یہ تعداد مزید بڑھنے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جو ویڈیوز سامنے آئی ہیں، اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسکول کا ایک حصہ پوری طرح تباہ ہو گیا اور وہاں موجود لوگوں میں چیخ و پکار مچی ہوئی ہے۔

ایران نے بھی کئی خلیجی ممالک میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملہ کیا ہے، جس نے جنگ کو شدت دے دی ہے۔ کچھ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یو اے ای میں ایک ہندوستانی شخص ہلاک ہو گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس شخص کی جان ایران کے ذریعہ کیے گئے حملے میں گئی ہے۔ ایران نے سعودی عرب، قطر، اردن سمیت کئی ممالک میں ایسے مقامات پر حملے کیے ہیں جہاں امریکی فوج موجود ہے۔ فوری طور پر نقصان کے بارے میں کچھ بھی نہیں بتایا جا رہا ہے، لیکن حملوں کی نوعیت سے پتہ چلتا ہے کہ ہلاکتیں بڑی تعداد میں ہوئی ہوں گی۔

میناب میں ہوئیں اموات سے متعلق بتایا جا رہا ہے کہ یہ امریکہ-اسرائیل کے آپریشن میں ہوئیں پہلی مصدقہ اموات تھیں۔ ایران کے پیراملٹری ریولوشنری گارڈ کا میناب میں ایک بیس ہے، غالباً اسی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس دوران ایران کی نیشنل سیکورٹی کونسل نے لوگوں کو راجدھانی تہران چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔ ملک کی سیکورٹی باڈی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’مشکل حالات کی وجہ سے اگر آپ دوسرے شہروں میں اور دوسرے مقامات پر جا سکتے ہیں تو چلے جائیں۔ جہاں تک ممکن ہو سکے امن برقرار رکھتے ہوئے محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو جائیں۔

Recent News

نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے پرکمرشیل پروازیں باضابطہ طور پر شروع

نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے پرکمرشیل پروازیں باضابطہ طور پر شروع

June 15, 2026
اقوام متحدہ کی جانب سےامریکہ اور ایران کے مابین امن معاہدے کا خیر مقدم

اقوام متحدہ کی جانب سےامریکہ اور ایران کے مابین امن معاہدے کا خیر مقدم

June 15, 2026
اتراکھنڈ میں  یکساں سول کوڈ کے نفاذ پرجمعیۃ علماء ہند کا شدید تشویش  اظہار

دھمکی اور دباؤکے ذریعہ ہمیں آئینی حقوق سے دستبردار نہیں کیا جا سکتا: جمیعۃ العلما

June 15, 2026
نیشنلسٹ سٹیزنس پارٹی میں ضم ہونے کا  ترنمول کے باغیوں کا فیصلہ

نیشنلسٹ سٹیزنس پارٹی میں ضم ہونے کا ترنمول کے باغیوں کا فیصلہ

June 15, 2026
دہلی  کے  لوگوں کو شدید گرمی سے راحت ملنے کی امید

دہلی-این سی آر میں بارش سے موسم خوشگوار- حبس بھری گرمی سے راحت

June 15, 2026
سونا-چاندی خریدنے والوں کے لیےخوشخبری – قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

سونا-چاندی خریدنے والوں کے لیےخوشخبری – قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

June 14, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.