Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کی جانب سے اردو کتابوں کے لئے انعامات کا اعلان

2023 اور 2024 میں شائع ہونے والی 42 اردو کتابوں کو مختلف ادبی زمروں میں یکساں انعام کے لیے منتخب کر لیاگیا۔ فیصلہ ماہرین کی کمیٹی اور حکومتی منظوری سے کیا گیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
3 hours ago
مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کی جانب سے اردو کتابوں کے لئے انعامات کا اعلان

ممبئی: مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی، محکمہ اقلیتی ترقیات، حکومتِ مہاراشٹر نے سال 2023 اور 2024 میں شائع ہونے والی اردو کتابوں پر یکساں انعامات کا اعلان کر دیا ہے۔ اکادمی اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے مسلسل سرگرم ہے اور ہر سال مختلف ادبی اصناف میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے مصنفین، شعرا، محققین اور مترجمین کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔اکادمی کی اہم اسکیم ’اردو کتابوں پر یکساں انعامات‘ کے تحت کیلنڈر سال (جنوری تا دسمبر) کے دوران شائع ہونے والی کتابوں سے درخواستیں طلب کی جاتی ہیں۔

حکومتِ مہاراشٹر کے جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق موصولہ کتابوں کو ادبی اصناف کے لحاظ سے سات زمروں میں تقسیم کیا جاتا ہے اور ہر زمرے میں تین بہترین کتابوں کا انتخاب کر کے انہیں یکساں انعام سے سرفراز کیا جاتا ہے۔ سال 2023 اور 2024 کے لیے ماہرین پر مشتمل ججز کمیٹی نے کتابوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اپنی سفارشات حکومت کو پیش کیں، جس کی منظوری کے بعد انعام یافتگان کا اعلان کیا گیا۔

سال 2023 کے لیے ادبِ اطفال کے زمرے میں ’دانش مند طبیب‘ (یحییٰ جمیل، امراوتی)، ’ہم جب ایک ہو جائیں‘ (سلیم خان، جلگاؤں) اور ’مہکتے پھول‘ (شکیل احمد تہذیبی، مالیگاؤں) منتخب ہوئیں۔ افسانہ، ناول اور ڈرامہ میں ’آفتاب مکیش‘ (آفتاب حسنین، ممبئی)، ’کوزے‘ (غنی غازی، بلڈانہ) اور ’شاطر شکارن‘ (اظہر بخش اظہر، ناگپور) کو انعام کے لیے چنا گیا۔ شاعری میں ’آگ سے بچھڑا دھواں‘ (شکیل اعظمی، ممبئی)، ’پنجم سے گار‘ (عطا الرحمان طارق، ممبئی) اور ’حرف گم شدہ‘ (عمر فاروق عبداللطیف، مالیگاؤں) شامل ہیں۔

اسی طرح سوانح اور سائنس کے زمرے میں ’مسلم مجاہدین آزادی کی قربانیوں کی یاددہانی‘ (ڈاکٹر جی ایم پٹیل، پونے)، ’ادب دریچہ‘ (میمونہ علی چوگلے) اور ’کرونا عہد اور معاشرتی و سائنسی تغیرات‘ (نسیم سعید، کامٹی) منتخب ہوئیں۔ تحقیق و تنقید اور تاریخ میں ’خواتین کی مکتوب نگاری‘ (ڈاکٹر انجم ناہید، واشم)، ’یادگار تاریخی سفر‘ (تسلیمہ بانو، کامٹی) اور ’امام احمد رضا کی نعتیہ شاعری‘ (محمد عرفان، ممبئی) شامل ہیں۔

طنز و مزاح میں ’اچھن میاں کے کارنامے‘ (بابو رحمت اللہ، اچل پور)، ’ہنسی کا انجیکشن‘ (محشر فیض آبادی، ممبئی) اور ’کاغذی ہے پیرہن‘ (سراج شولاپوری، شولاپور) کو منتخب کیا گیا۔ ترجمہ، مضامین اور تدریس میں ’خوش خوش بچے اونچے درجے‘ (محمد صفی انوری، بیڑ)، ’آزادی کا امرت مہوتسو اور اردو‘ (اسماعیل وفا، مالیگاؤں) اور ’بصیرت نقد‘ (فردوس فاطمہ رمضانی) شامل ہیں۔

سال 2024 کے لیے بھی مختلف زمروں میں تین تین کتابوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ادبِ اطفال میں ’بچے تارے ہمارے‘ (فریدہ نثار احمد انصاری، مالیگاؤں)، ’چھاؤں دھوپ‘ (محمد شاہد اجمل، کامٹی) اور ’سمن زار‘ (ریاض انور، بلڈانہ) شامل ہیں۔ افسانہ، ناول اور ڈرامہ میں ’ننگا شاہ‘ (شاداب رشید، ممبئی)، ’آئینہ‘ (ہارون رشید باغبان، شولاپور) اور ’باتوں باتوں میں ریڈیائی ڈرامے‘ (ڈاکٹر ہاجرہ بانو) منتخب ہوئیں۔

شاعری میں ’دشت جنوں‘ (ڈاکٹر فداالمصطفیٰ، ناگپور)، ’چراغ عقیدت‘ (شاذ رمزی، ممبئی) اور ’بیچ سمندر ساحل‘ (محسن ساحل، ممبئی) شامل ہیں۔ سوانح، سائنس و تکنیک میں ’ظ ایک شخص تھا‘ (ندیم صدیقی، ممبرا)، ’سیف ڈرائیونگ‘ (محمد اختر خان) اور ’کامٹی اسٹار‘ (ڈاکٹر محمد نسیم اختر، کامٹی) کو منتخب کیا گیا۔ تحقیق و تنقید اور تاریخ میں ’اردو تہذیب میں ہندوستانی مشترکہ تہذیب کے نقوش‘ (ڈاکٹر کرن دھوڑ، ناگپور)، ’یہ شہر حسین اپنا‘ (رفیق احمد خیال اثر، مالیگاؤں) اور ’تفہیم افسانہ‘ (ڈاکٹر سراج انور، امراوتی) شامل ہیں۔

طنز و مزاح میں ’تبسم ہی تبسم‘ (ظہیر قدسی، مالیگاؤں)، ’خواہ مخواہ‘ (ملا بدیع الزماں، ممبئی) اور ’گل افشانیاں‘ (ڈاکٹر مبین نذیر، مالیگاؤں) جبکہ ترجمہ، مضامین اور تدریس میں ’جنون شوق‘ (ڈاکٹر محمد مصطفیٰ خان)، ’مہاراج کا آئینہ‘ (خان محمد حسنین عاقب، پوسد) اور ’ریگ ایام‘ (عثمان غنی اسکس، مالیگاؤں) کو انعام کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔اکادمی کے کارگزار صدر نے تمام انعام یافتگان کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اردو زبان و ادب کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Recent News

سابق مرکزی وزیر کے پی انّی کرشنن نہیں رہے

سابق مرکزی وزیر کے پی انّی کرشنن نہیں رہے

March 3, 2026
مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کی جانب سے اردو کتابوں کے لئے انعامات کا اعلان

مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کی جانب سے اردو کتابوں کے لئے انعامات کا اعلان

March 3, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر ہندوستان کے مختلف شہروں میں احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر ہندوستان کے مختلف شہروں میں احتجاج

March 2, 2026
امیرجماعت اسلامی ہند  کا سید علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

امیرجماعت اسلامی ہند کا سید علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

March 1, 2026
ایران  میں  گرلس اسکول میزائل کی زد میں آنے سے تباہ- 85طالبات ہلاک

ایران میں گرلس اسکول میزائل کی زد میں آنے سے تباہ- 85طالبات ہلاک

March 1, 2026
آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی باضابطہ طور پر تصدیق

آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی باضابطہ طور پر تصدیق

March 1, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.