Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

وزیر اعلیٰ کاعہدہ چھوڑکرنتیش کمارا ب راجیہ سبھا کی نمائدگی کرینگے

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا :راجیہ سبھا جانا میری دیرینہ خواہش تھی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
7 months ago
وزیر اعلیٰ کاعہدہ چھوڑکرنتیش کمارا ب راجیہ سبھا کی نمائدگی کرینگے

راجیہ سبھا جانے کی خبروں کے درمیان بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا پہلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ جمعرات (05 مارچ) کو وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس سلسلے میں ایک پوسٹ شیئر کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2 دہائیوں سے بھی زیادہ عرصے سے آپ نے مجھ پر جو اعتماد اور حمایت برقرار رکھی ہے، اسی کی بنیاد پر ہم نے بہار اور آپ تمام لوگوں کی پوری ایمانداری سے خدمت کی ہے۔ آپ کے بھروسے اور حمایت کی طاقت ہی تھی کہ بہار آج ترقی اور وقار کی نئی منزلیں طے کر رہا ہے۔ اس کے لیے میں نے پہلے بھی کئی بار آپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

پوسٹ میں نتیش کمار نے آگے لکھا کہ ’’پارلیمانی زندگی کے آغاز سے ہی میرے دل میں یہ خواہش تھی کہ میں بہار قانون ساز مجلس کے دونوں ایوانوں کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ کے بھی دونوں ایوانوں کا رکن بنوں۔ اسی سلسلے میں، اس بار ہونے والے انتخابات میں راجیہ سبھا کا رکن بننا چاہتا ہوں۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’میں آپ کو پوری ایمانداری سے یقین دلانا چاہتا ہوں کہ آپ کے ساتھ میرا یہ رشتہ مستقبل میں بھی برقرار رہے گا اور آپ کے ساتھ مل کر ایک ترقی یافتہ بہار بنانے کا عزم پہلے کی طرح قائم رہے گا۔ جو نئی حکومت بنے گی، اسے میرا مکمل تعاون اور رہنمائی حاصل رہے گی۔

دوسری جانب بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے راجیہ سبھا رکن بننے کی خواہش ظاہر کرنے کے بعد ان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کر رہے جے ڈی یو کارکن نے کہا کہ ’’یہ افسوسناک ہے۔ جو نتیش کمار طلبہ تحریک سے لے کر آج تک بہار کے عوام کی خدمت کرتے رہے… بہار کے عوام انہیں اپنا خاندان مانتے ہیں۔ نتیش کمار کے علاوہ یہاں کوئی دوسرا وزیر اعلیٰ نہیں ہو سکتا۔ ہم چاہتے ہیں کہ نتیش کمار ہی وزیر اعلیٰ برقرار رہیں۔

Recent News

گیانیش کمار کے استعفے تک تحریک جاری رکھنے کا اعلان

گیانیش کمار کے استعفے تک تحریک جاری رکھنے کا اعلان

October 9, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

ٹرین خدمات اور میٹرو اسٹیشنوں کو بند نہ کیا جائے

October 9, 2026
تہواروں کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے ریلوےسرگرم

مظاہرہ سے قبل ریلوے نے دہلی آنے والی سبھی میل-ایکسپریس ٹرینوں کو کیا رد

October 9, 2026
سعودی عرب میں مقیم ہندوستانی باشندوں کو  چوکس رہنے کا مشورہ

سعودی عرب میں مقیم ہندوستانی باشندوں کو چوکس رہنے کا مشورہ

October 9, 2026
بیکٹیریل انفیکشن کے علاج میں اہم پیش رفت

ادویات کی فروخت بڑھانے کے لیے ڈاکٹروں کو تحائف دینے پرسپریم کورٹ سخت

October 9, 2026
معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

October 8, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.