Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

دہلی فسادات کے ملزم شرجیل امام کو عدالت سے راحت

ھائی کی شادی میں شامل ہونے اور بیمار ماں کی دیکھ بھال کے لیے 10 دنوں کی عبوری ضمانت

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
6 hours ago
عبوری ضمانت کی درخواست شرجیل امام نے واپس لےلی

دہلی فسادات کے ملزم شرجیل امام کو کڑکڑڈوما کورٹ نے پیر کے روز ایک بڑی راحت دینے کا فیصلہ کیا۔ عدالت نے شرجیل امام کو اپنے بھائی کی شادی میں شامل ہونے اور بیمار ماں کی دیکھ بھال کے لیے 10 دنوں کی عبوری ضمانت دی ہے۔ کئی سالوں سے قید و بند کی صعوبت برداشت کر رہے شرجیل امام کے لیے یہ فیصلہ بہت اہم ہے، کیونکہ وہ کچھ وقت اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزار پائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی کی عدالت نے شرجیل امام کو 20 مارچ سے 30 مارچ تک عبوری ضمانت دی ہے۔ شرجیل امام نے عدالت میں عرضی داخل کر 10 دنوں کی عبوری رِہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کی طرف سے وکیلوں نے دلیل دی کہ ان کے اپنے بھائی کی جلد ہی شادی ہونے والی ہے، ایسے میں گھر والوں کے درمیان ان کی موجودگی ضروری ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ ان کی ماں کی طبیعت ناساز ہے، جن کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی دوسرا نہیں۔

ان حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اور گھریلو ذمہ داریوں کو دھیان میں رکھ کر عدالت نے غور و خوض کے بعد شرجیل امام کو عبوری ضمانت دینے کا فیصلہ کیا۔ عدالت نے اخلاقی بنیاد پر راحت دیتے ہوئے شرجیل امام کو 10 دنوں کے لیے جیل سے باہر آنے کی اجازت دی، یعنی تقریباً 10 دنوں بعد شرجیل جیل سے باہر قدم رکھیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ دہلی کے شمال مشرقی علاقوں میں تشدد اُس وقت پیش آیا تھا، جب 2020 میں شہری ترمیم قانون اور این آر سی کو لے کر احتجاجی مظاہرے چل رہے تھے۔ تشدد اور آگ زنی کے دوران 53 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ مشتعل لوگوں نے مرکزی حکومت کے فیصلوں، قومی شہری رجسٹر (این آر سی) اور شہری ترمیم قانون (سی اے اے) کے خلاف مظاہرے کیے تھے۔ دہلی پولیس کے الزامات میں مظاہرین پر کئی سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

Recent News

شیعہ عید کے دن نہیں پہنیں گے نئے کپڑے

شیعہ عید کے دن نہیں پہنیں گے نئے کپڑے

March 9, 2026
عبوری ضمانت کی درخواست شرجیل امام نے واپس لےلی

دہلی فسادات کے ملزم شرجیل امام کو عدالت سے راحت

March 9, 2026
روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے 46 پیسے ٹوٹ کر اب تک کی سب سے نچلی سطح  پر پہنچا

روپیہ کی قدر میں اب تک کی سب سے بڑی گراوٹ

March 9, 2026
دہلی میں ملک کے پہلے ’رنگ میٹرو‘ نیٹورک کا افتتاح

دہلی میں ملک کے پہلے ’رنگ میٹرو‘ نیٹورک کا افتتاح

March 8, 2026
دہلی میں درجہ حرارت 45 ڈگری سے اوپر پہنچا

دہلی میں درجہ حرارت 35 سے تجاوز

March 8, 2026
ظہران ممدانی کی رہائش گاہ  کے باہر مشتبہ دھماکہ خیز ڈیوائس پھینکنے کی کوشش

ظہران ممدانی کی رہائش گاہ کے باہر مشتبہ دھماکہ خیز ڈیوائس پھینکنے کی کوشش

March 8, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.