Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

شیعہ عید کے دن نہیں پہنیں گے نئے کپڑے

علی خامنہ ای کے انتقال کے سبب اس بار عید کی روایتی خوشیاں نہیں منائی جائیں گی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
4 months ago
شیعہ عید کے دن نہیں پہنیں گے نئے کپڑے

 ہندوستان میں شیعہ طبقہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ عید کے دن نئے کپڑے نہیں پہنیں گے، بلکہ پرانے کپڑوں میں ہی عید کی نماز ادا کریں گے۔ یعنی عید کے دن ہندوستان میں خامنہ کی موت کا غم شدت کے ساتھ دیکھنے کو ملے گا۔موصولہ اطلاع کے مطابق شیعہ طبقہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ عید کے موقع پر خوشیاں نہیں منائیں گے۔ وہ پرانے کپڑوں میں عیدگاہ جائیں گے اور اس دوران بازو پر سیاہ پٹی بھی باندھیں گے۔ انجمن تنظیم العزا کے سکریٹری سید نادر عباس نقوی کے مطابق شیعہ مذہبی پیشوا مولانا کلب جواد نے اپیل کی ہے کہ علی خامنہ کے انتقال پر اس بار عید کی روایتی خوشیاں نہیں منائی جائیں گی۔ لوگ صرف عید کی نماز ادا کریں گے۔ نادر عباس نے یہ بھی بتایا کہ شیعہ طبقہ جب پرانے کپڑوں میں عید کی نماز ادا کرنے کے لیے مسجد جائے گا تو بازو پر سیاہ پٹی باندھے گا، اس طرح خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں عید کا تہوار 20 یا 21 مارچ کو منایا جائے گا۔ اس سے عین قبل مولانا کلب جواد کے  ذریعہ عید سے متعلق کی گئی خصوصی اپیل کا اثر واضح طور پر دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ شاہ جمال کربلا کے متولی مختار زیدی کا بھی کہنا ہے کہ یہ فیصلہ غم کو ظاہر کرنے کے مقصد سے لیا گیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آنے والے کچھ دنوں میں شیعہ طبقہ سے جڑی تنظیموں اور سرکردہ شخصیات کا بیان بھی اس معاملے میں سامنے آ سکتا ہے۔

Recent News

یوکرین میں روسی میزائلوں اور ڈرون حملوں میں  12 عام لوگوں کی موت

یوکرین میں روسی میزائلوں اور ڈرون حملوں میں 12 عام لوگوں کی موت

June 30, 2026
دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے حتمی ووٹر لسٹ جاری

دہلی میں ایس آئی آر شروع، بی ایل او گھر گھر جا کر کریں گے تصدیق

June 30, 2026
تہواروں کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے ریلوےسرگرم

آسام میں ٹرین کی زد میں آئے ٹریک پر کام کر رہے 4 مزدور، 2 کی موت

June 29, 2026
گجرات میں مساجد، درگاہوں اور دیگر مذہبی املاک کے انہدام کے معاملے پر جمعیۃ علماء ہند سرگرم

گجرات میں مساجد، درگاہوں اور دیگر مذہبی املاک کے انہدام کے معاملے پر جمعیۃ علماء ہند سرگرم

June 29, 2026
دہلی کے جنترمنتر پر سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال

دہلی کے جنترمنتر پر سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال

June 29, 2026
یورپ میں شدید گرمی – درجہ حرارت کے تمام ریکارڈٹوٹ گئے

یورپ میں شدید گرمی – درجہ حرارت کے تمام ریکارڈٹوٹ گئے

June 29, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.