Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

آبنائے ہرمز میں ہندوستان آ رہے جہاز پر ایران کا حملہ

2 ہندوستانیوں کی موت، ہندوستانی وزارت خارجہ کا سخت رد عمل

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 hours ago
آبنائے ہرمز میں ہندوستان آ رہے جہاز پر ایران  کا حملہ

تھائی لینڈ کے کارگو جہاز ’میوری ناری‘ پر بدھ کے روز آبنائے ہرمز میں حملہ کیا گیا ہے، جو کہ ہندوستانی ریاست گجرات آ رہا تھا۔ اس حملہ میں 2 ہندوستانی شہریوں کی موت ہو گئی ہے، جبکہ ایک ہندوستانی لاپتہ ہے۔ اس معاملہ میں حکومت ہند اپنا سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ ہندوستان نے 11 مارچ کو آبنائے ہرمز سے گزر کر گجرات آ رہے کارگو جہاز پر ہوئے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ہندوستان کا کہنا ہے کہ کارگو جہازوں کو نشانہ بنانے سے گریز کیا جانا چاہیے۔

ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے تصدیق کی ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایک تجارتی جہاز پر ہوئے حملے میں 2 ہندوستانی شہری ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ ایک شخص لاپتہ بتایا جا رہا ہے۔ ہندوستانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ’’ہمیں 11 مارچ کو آبنائے ہرمز میں تھائی لینڈ کے کارگو جہاز ’میوری ناری‘ پر ہوئے حملہ کی خبر ملی ہے۔ یہ جہاز گجرات کے کاندلا جا رہا تھا۔ مغربی ایشیا میں جاری جنگ کے بعد ہونے والے فوجی حملوں میں کارگو جہاز کو نشانہ بنانے کی ہندوستان مذمت کرتا ہے۔‘‘ وزارت نے یہ بھی کہا کہ ’’اس جنگ کے ابتدائی حملوں میں ہندوستانی شہریوں سمیت کئی لوگوں کی جانیں جا چکی ہیں۔ ہندوستان اس بات کو دہراتا ہے کہ کارگو جہازوں اور بے قصور شہریوں کی جان کو خطرے میں ڈالنے سے گریز کیا جانا چاہیے۔

ایرانی ریوولیوشنری گارڈ (آئی آر جی سی) نے اس واقعہ کے تعلق سے کہا کہ اس نے لائبیرین پرچم والے کنٹینر جہاز ’ایکسپریس روم‘ اور تھائی کارگو جہاز ’میوری ناری‘ پر حملہ اس لیے کیا کیونکہ انہوں نے وارننگ کو نظر انداز کرتے ہوئے آبنائے ہرمز میں داخلہ کیا تھا۔ آئی آر جی سی کے بحریہ کمانڈر علی رضا تنگسیری نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایران سے اجازت لینا ہوگی۔ علاوہ ازیں ایرانی فوج کے آپریشنل کمانڈ نے سرکاری ٹی وی پر اعلان کیا ہے کہ امریکہ، اسرائیل یا ان کے اتحادیوں سے متعلق کسی بھی جہاز کو ہدف سمجھا جائے گا۔ آبنائے ہرمز سے ایک لیٹر تیل بھی گزرنے نہ دینے کی وارننگ دی گئی ہے۔

Recent News

آبنائے ہرمز میں ہندوستان آ رہے جہاز پر ایران  کا حملہ

آبنائے ہرمز میں ہندوستان آ رہے جہاز پر ایران کا حملہ

March 12, 2026
ہندوستانی وزیرخارجہ ایس جے شنکر  کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو

ہندوستانی وزیرخارجہ ایس جے شنکر کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو

March 11, 2026
عدالت کے حوالے سے متنازع باب کے لئے این سی ای آر ٹی نے  معافی مانگی

عدالت کے حوالے سے متنازع باب کے لئے این سی ای آر ٹی نے معافی مانگی

March 10, 2026
ایل پی جی سلنڈر کی قلت پر اپوزیشن کا مرکز پر حملہ

ایل پی جی سلنڈر کی قلت پر اپوزیشن کا مرکز پر حملہ

March 10, 2026
شیعہ عید کے دن نہیں پہنیں گے نئے کپڑے

شیعہ عید کے دن نہیں پہنیں گے نئے کپڑے

March 9, 2026
عبوری ضمانت کی درخواست شرجیل امام نے واپس لےلی

دہلی فسادات کے ملزم شرجیل امام کو عدالت سے راحت

March 9, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.