Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

تیل ٹینکرس پر حملہ کے بعدشیئر مارکیٹ میں زلزلہ

چند ہی گھنٹوں میں سرمایہ کاروں کے 10 لاکھ کروڑ روپے ہوئے خاک

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 months ago
تیل ٹینکرس پر حملہ کے بعدشیئر مارکیٹ میں زلزلہ

ایران کی جنگ کے باعث بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی کا اثر آج ہندوستانی شیئر بازار پر صاف طور پر دیکھنے کو ملا۔ جمعہ کو لگاتار تیسرے کاروباری دن بھی بازار میں تیز گراوٹ درج کی گئی اور صبح سے ہی دلال اسٹریٹ میں فروخت کا دباؤ بنا رہا۔ شیئر مارکیٹ میں زلزلہ کے اس ماحول کے سبب چند ہی گھنٹوں میں سرمایہ کاروں کے تقریباً 10 لاکھ کروڑ روپے خاک میں مل گئے۔ یعنی ’بامبے اسٹاک ایکسچینج‘ میں شامل کمپنیوں کا مجموعی مارکیٹ کیپ تقریباً 10 لاکھ کروڑ روپے کم ہو گیا۔

ہفتہ کے روز آخری کاروباری دن بی ایس ای سنسیکش 1470.50 پوائنٹس گر کر 74,563 کی سطح پر بند ہوا، جبکہ ’نفٹی 50‘ بھی 488.05 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 23,151.10 کی سطح پر بند ہوا۔ عالمی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی احتیاط کے باعث بازار میں ہر طرف فروخت دیکھی گئی، جس سے اہم اشاریوں پر دباؤ رہا۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کی جانب سے 2 آئل ٹینکرس پر حملہ کے بعد خام تیل کی سپلائی کو لے کر خدشات بڑھ گئے ہیں۔ خاص طور سے آبنائے ہرمز سے سپلائی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ اسی وجہ سے جمعرات کو ’برینٹ کروڈ‘ کی قیمت تقریباً 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی اور جمعہ کو بھی یہ تقریباً 100.5 ڈالر کے آس پاس رہی۔ ہندوستان اپنی ضرورت کا بڑا حصہ تیل درآمد کرتا ہے، اس لیے خام تیل کی قیمت بڑھنے سے درآمدی بل، مہنگائی اور کمپنیوں کی لاگت میں اضافہ ہوتا ہے، جس کا اثر شیئر بازار پر بھی پڑتا ہے۔

دراصل مغربی ایشیا میں بڑھتی کشیدگی کے سبب دنیا بھر کے شیئر بازار دباؤ میں ہیں۔ ایشیا میں کے او ایس پی آئی، نکیئی 225، ایس ایس ای کمپوزٹ انڈیکس اور ہینگ سینگ انڈیکس گراوٹ کے ساتھ کاروبار کر رہے ہیں۔ امریکہ میں بھی بازار کمزور رہے۔ ڈاؤ جونس انڈسٹریل ایوریج 700 سے زیادہ پوائنٹس گر کر اس سال پہلی بار 47,000 سے نیچے بند ہوا، جبکہ ایس اینڈ پی 500 اور نسدق کمپوزٹ میں بھی تیز گراوٹ درج کی گئی۔

Recent News

یوپی حکومت پر  2 لاکھ روپئے کا جرمانہ

یوپی حکومت پر 2 لاکھ روپئے کا جرمانہ

April 30, 2026
عازمین حج کی رہنمائی کیلئے حج آپریشنل پلان جاری

دنیا بھر سے 20 ہزار سے زائد عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے

April 30, 2026
عباس عراقچی اور  ایس جے شنکر کے درمیان فون پر بات چیت

عباس عراقچی اور ایس جے شنکر کے درمیان فون پر بات چیت

April 30, 2026
بی جے پی کے پرویش واہی دہلی میونسپل کارپوریشن کے نئے میئر منتخب

بی جے پی کے پرویش واہی دہلی میونسپل کارپوریشن کے نئے میئر منتخب

April 29, 2026
راجستھان ہائی کورٹ سے آسارام کو راحت

راجستھان ہائی کورٹ سے آسارام کو راحت

April 29, 2026
سونم رگھونشی کی 10 ماہ بعد جیل سے رہائی متوقع

سونم رگھونشی کی 10 ماہ بعد جیل سے رہائی متوقع

April 28, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.