Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

یوپی حکومت پر 2 لاکھ روپئے کا جرمانہ

اتر پردیش انسداد گاؤ ذبیحہ قانون کے تحت الہ آباد ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
5 months ago
یوپی حکومت پر  2 لاکھ روپئے کا جرمانہ

الہ آباد ہائی کورٹ نے اتر پردیش انسداد گاؤ ذبیحہ قانون کے تحت ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ جب تک سائنسی طریقے سے یہ ثابت نہ ہو جائے کہ برآمد گوشت واقعی گائے کا ہے، تب تک گاڑی کو ضبط کرنا غیر قانونی اور منمانی ہے۔ عدالت نے اس معاملے میں ریاستی حکومت کی کارروائی کو ناقص پایا اور حکومت پر 2 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا تاکہ عرضی گزار کو ہوئے مالی نقصان کی تلافی کی جا سکے۔ اس معاملے میں سخت تبصرہ کرتے ہوئے عدالت نے گاڑی ضبط کرنے کے حکم کو منسوخ کر دیا۔

باغپت کے محمد چاند کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس سندیپ جین نے کہا کہ کسی مجاز لیباریٹری سے تصدیق ہوئے بغیر محض شک کی بنیاد پر کسی شخص کی روزی روٹی چھین لینا آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ بتا دیں کہ باغپت ضلع میں 18 اکتوبر 2024 کو پولیس نے عرضی گزار کی گاڑی کو محض شک کی بنیاد پر ضبط کر لیا تھا۔ اس وقت پولیس نے کہا تھا کہ گاڑی میں ممنوعہ گوشت لے جایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ نے 16 جون 2025 کو گاڑی کو ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔ عرضی گزار محمد چاند نے اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا۔

عرضی گزار کے وکیل نے دلیل دی کہ ویٹنری ڈاکٹر کی رپورٹ میں گائے کا گوشت ہونے کی کوئی یقینی تصدیق نہیں کی گئی تھی، بلکہ اسے صرف مشکوک بتایا گیا تھا۔ عدالت نے ’اتر پردیش انسداد گاؤ ذبیحہ قانون 1955‘ کی دفعہ 5-اے (6) کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے تحت کارروائی شروع کرنے کے لیے مجاز لیباریٹری کی رپورٹ ضروری ہے۔ چونکہ اس معاملے میں لیباریٹری کی کوئی پختہ رپورٹ دستیاب نہیں تھی اس لئے ضبطی کی پوری کارروائی غیرقانونی ہے۔

Recent News

جامعہ ملیہ اسلامیہ واقع جامع مسجد کے امام و خطیب قاری محمد سلیمان قاسمی کا انتقال

جامعہ ملیہ اسلامیہ واقع جامع مسجد کے امام و خطیب قاری محمد سلیمان قاسمی کا انتقال

September 18, 2026
جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ایس امین الحسن کا امریکی ٹیرف پر  تشویش کا اظہار

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ایس امین الحسن کا امریکی ٹیرف پر تشویش کا اظہار

September 18, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

نیٹ پیپر لیک معاملہ پر سپریم کورٹ کا سخت تبصرہ

September 18, 2026
الیکشن کمیشن نے ٹی ایم سی کے  نام اورانتخابی نشان  کو  منجمد کر دیا

الیکشن کمیشن نے ٹی ایم سی کے نام اورانتخابی نشان کو منجمد کر دیا

September 18, 2026
حکومت کی اپیل کے باوجود ڈی ٹی سی بس ڈرائیورس کی ہڑتال جاری

حکومت کی اپیل کے باوجود ڈی ٹی سی بس ڈرائیورس کی ہڑتال جاری

September 18, 2026
وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر این ایس یو آئی کا تالی تھالی مارچ

وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر این ایس یو آئی کا تالی تھالی مارچ

September 17, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.